geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بچوں سے زیادتی؛ بشریٰ انصاری کا دینی مدارس میں کیمرے لگانے کا مطالبہ

January 16, 2020January 16, 2020 0 1 min read
Bushra Ansari
Share this:

Bushra Ansari

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامورفنکارہ بشریٰ انصاری نے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پرکہا ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے دینی مدارس اور مولویوں کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مدرسوں میں پڑھنے والے معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات اوراسکولوں میں طالبعلموں کے ساتھ اساتذہ کے بہیمانہ سلوک پرنہ صرف بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں بلکہ انہوں نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے مسئلے کا حل بھی پیش کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے، مسجد اور مدرسہ ہونے کے باعث تعظیم کی وجہ سے وہاں شورنہیں ہوتا، زیادہ لوگ نہیں ہوتے اورمخصوص ماحول ہوتا ہے لہذٰا وہاں ان لوگوں کوموقع مل جاتا ہے۔ اسلیے ہرمدرسے اورہر مولوی کے کمرے میں کیمرے لگائیں۔ اس کے علاوہ اسکول میں موجود اساتذہ جو طالبعلموں پرتشدد کرتے ہیں، انہیں مختلف طرح سے اذیتیں دیتے ہیں انہیں تھپڑوں سے، لکڑی سے مارتے ہیں الٹا ٹانگ دیتے ہیں ان اسکولوں میں بھی کیمرے لگائے جانے چاہیئں تاکہ اس طرح کے لوگوں پرنظر رکھی جاسکے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کمزوراورجابرکا رشتہ بہت پرانا ہے جہاں کسی کے پاس کوئی اختیارآجاتا ہے وہ اپنی ساری فرسٹریشن بیچارے مظلوم پرنکالتا ہے پھر چاہے وہ کوئی عورت ہو، اس کی بیوی ہویا پھر کوئی طالبعلم ہو۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ بھی ان واقعات میں اضافے کا ایک سبب ہے ۔ زیادہ بچے لوگوں سے سنبھالے نہیں جاتے اور والدین اپنے بچوں پر پوری طرح نظرنہیں رکھ پاتے، کچھ لوگ تو صرف اس لیے اپنے بچوں کو مدرسے میں ڈال دیتے ہیں کہ وہاں انہیں کھانا بھی ملے گا، قرآنی تعلیم بھی ملے گی اوریہ بچے ہمیں جنت میں بھی لے جائیں گے لیکن دراصل قرآنی تعلیم کی ضرورت ان والدین کو ہے آپ خود قرآن پڑھیے اورترجمے سے سمجھئے اورپھر اپنے بچوں کو خود قرآن پڑھائیں لیکن جن کے 12، 14 بچے ہوں گے وہ کہاں پڑھائیں گے ان کے لیے تو صبح سے شام اتنے بچوں کے ساتھ کام مشکل ہوجاتا ہے

اداکارہ بشریٰ انصاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سزائے موت دینے کی بات پرکہا کہ ایسے درندوں کو فوراً سزائے موت نہیں دینی چاہیئے بلکہ رفتہ رفتہ دینی چاہیئے۔ سزائے موت دینے سے پہلے ان لوگوں کواتنی تکلیف اور ذہنی اذیت دیں جتنی انہوں نے بچوں کوتکلیف اورذہنی اذیت دی ہے۔ تو شاید اس طرح لوگوں میں خوف پیدا ہوگا اوروہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے سے پہلے سوچیں گے کہ اگر ہم نے یہ مکروح فعل کیا تو ہمارے ساتھ بھی یہی سب ہوگا۔ مجھے یہ نہیں معلوم کہ ہمارے قانون میں یہ سزا قابل قبول ہے یا نہیں لیکن اصولاً تو یہی ہونا چاہیئے۔

بشریٰ انصاری نے زیادتی جیسے قبیح فعل کے لیے ملک میں رائج قوانین میں ترامیم کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین میں حالات کے حساب سے تبدیلی ہونی چاہیئے۔

Share this:
Babar Azam
Previous Post بابر اعظم ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار
Next Post خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ھیفاء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
Shah Salman bin Abdul Aziz Al Saud

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.