geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملکی سیاست میں ووٹ، جھوٹ اور بوٹ

January 18, 2020 2 1 min read
Vote
Share this:

Vote

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

آج کم از کم اِس سے توکسی کو اِنکار نہیں ہے کہ مُلک کے موجودہ سیاسی ماحول میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف ایک ہی سکے کے دورُخ نظر آرہے ہیں۔ کیوں کہ دونوں جمہوری پنڈتوں نے اپنے چکروں میں عوام اور مُلک کو پیس کررکھ دیاہے۔اِن کے رویئے یہ ظاہر کررہے ہیں کہ جیسے دونوں نے ہی عوامی مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھارکھی ہے۔

اَب تو عوام کا ایک بڑا سنجیدہ طبقہ حکومت اور اپوزیشن والوں کے غیر سنجیدہ تندو تیز غیر سیاسی لب و لہجہ پر یہ تک کہنے لگا ہے کہ جیسے اپوزیشن اور حکومت کو عوامی تکالیف اور محرومیوں کا ذرا بھی احساس نہیں ہے ۔اگر اِن میں احساس ذمہ داری ہوتی اور اپنے کئے جانے والے کاموں اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے فوری اُٹھائے جانے والے اقدامات کا سنجیدگی سے اندازہ ہوتاجو کہ ابھی تک نہیں ہے؛تو یقینی طور پر موجودہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوام کے لئے کچھ نہ کچھ اچھا ضرور کرگزرتے ؛ مگر افسوس صد افسوس ہے کہ آج نہ تو حکومت ہی عوامی مسائل اور پریشانیوں اور الجھنوں کا دیر پاحل تلاش کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔ اور نہ ہی حزبِ اختلاف کی جماعتوں میں عوامی دُکھ درد کی بیداری کی کوئی رگ بھڑک رہی ہے ؛ غرض یہ کہ حزبِ اقتداراور حزبِ اختلاف دونوں ہی عوامی ووٹ سے حکومت میں آنے کے بعد ووٹ کی بے توقیر کرتے ہوئے اپنی سیاست کی اَمر بیل کی آبیاری کرنے میں ایسے مصروفِ عمل ہیں کہ جیسے اسی سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔

آج اتحادیوں کی ایڑیوں پر کھڑی حکومت نے توعوام کے منہ سے سوکھی روٹی کا لقمہ بھی چھین لیا ہے ؛یہی نہیں بلکہ اتحادیوں کے غبار سے بنی حکومت نے عوام کے لاغرجسم اور کمزور کاندھوں پر بغیر تعبیر والے اندھیری سیاہ رات کی طرح کے نام نہاد خوشحالی کے سُنہرے خوابوں کی گٹھڑی رکھ دی ہے۔ جب کہ اپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر حکومت اور اداروں سے محاذ آرائی کے بہانے ڈھونڈ لئے ہیں۔ اور سوچ رکھا ہے کہ اِسے نہ خود کچھ کرنا ہے۔ اور نہ حکومت کو کچھ کرنے دینا ہے ۔ اَب تو حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی کی یہ صُورت دیکھ کر یقین ہوگیاہے کہ جیسے دونوں نے ہی عوام کو یکسر نظر انداز کرکے ٹائم پاس کے نظریئے کو تھام لیا ہے اور اپنا اُلوسیدھاکرنے اور اپنی مدتیں پوری کرنے کے بعدقومی خزانے سے کھایا پیاسب کچھ اور اپنی کمر پر ہاتھ صاف کرکے چلتے بننے کا سوچ رکھا ہے۔

بہر حال،حکومت اور اپوزیشن کی چپقلش میں جاری مُلکی سیاست ووٹ جھوٹ اور بوٹ کے گرد گھومتی محسوس ہورہی ہے ۔آئے روز کبھی حکومت کوئی نیااحتساب کا فتنہ لے آتی ہے؛ تو اکثر اپوزیشن اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے اپنی احساسِ محرومی کا ڈھونگ رچاکر حکومت کے لئے پریشانیوں میں اضاضے کا نیا جھنڈا اُٹھائے ؛آہ وفغاں کرتی سڑکوں پر نکل کھڑی ہوتی ہے ۔گویا کہ دونوں ہی جانب سے ٹانگیں آڑانے پر پریشانیاں بڑھا نے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے بے حس رویوں سے یوں لگتاہے کہ جیسے اَب کسی تیسری قوت کو ڈنڈا اُٹھا کر دونوں کو بہت جلد سیدھا کرنا لازمی ہوگیاہے۔ ورنہ اِن کی آپس کی لڑائی جھگڑے اور کھینچاتانی کی وجہ سے ایک طرف تو عوام مہنگائی ، بھوک و افلاس اور بنیادی حقوق سے محرومی کے ساتھ زندہ درگور ہوہی رہے ہیں ۔تودوسری جانب رہی سہی مُلکی معیشت اور استحکام کا بھی بہت جلد بیڑاغرق ہونے جارہاہے۔

ویسے بھی ہماری مُلکی تاریخ بتاتی ہے کہ ہمیشہ اقتدار کے پنڈتوں ( حکمرانوںاور اپوزیشن )نے ووٹ کی سیاست کو جھوٹ کے مینار پرپروان چڑھایاہے۔ اور اِس کی اتنی پوجاپاٹ کی ہے کہ ووٹ کو اقتدار کے پجاریوں نے جھوٹ کے جھنڈے تلے مسل کارکھا اور جب ووٹرز نے اپنا بنیادی حق مانگاہے؛ توعیار و مکار حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مل کر عوام کی کمر مہنگائی اور بھوک وافلاس کے بوجھ سے دُہری کردی۔ اور غریب ووٹرز کے بازوں کوٹیکسوں کی بھرمار سے مڑور کر خشک لکڑی کی طرح توڑ کر رکھ دیا۔آج بھی نئے پاکستان اور تبدیل کا خواب دِکھا کر اقتدار سنبھالنے والے پی ٹی آئی کے سربراہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی حکومت کے 19بیس مہینوں میں وہی کچھ کیا ہے۔ جو پچھلے حکمران کرتے آئے ہیں۔اِنہوں نے بھی اِس عرصے میں عوام کے لئے سِوائے سبزباغ دِکھانے اور دل فریب و دل لکش جملوں کے ساتھ بغیر اچھی تعبیر کے خواب دِکھانے کے ایک رتی کا بھی کوئی کام نہیں کیا ہے۔ کوئی بھی ایسا قابل قدر کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔ جس سے عوام کو کسی خوش گوار تبدیلی کا احساس ہو۔

یعنی کہ ابھی تک وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں عوام کے سر سے بھوک اور افلاس کا سایہ نہیں چھٹاہے۔ حا لا ںکہ اِن کے بھی حکومت میں آتے ہی بہت بڑے بڑے دعوے اور وعدے تھے۔ جن پر عوام نے آنکھ بند کرکے اعتماد کیا تھا اور مُلکی اقتدار اِنہیں سونپ دیا ۔مگر افسوس ہے کہ ابھی تک وزیراعظم عمران خان بھی عوامی توقعات پر پورانہیں اُتر سکے ہیں۔ جبکہ عوام کو اِن سے بہت سی مثبت تبدیلیوں کے ساتھ اچھائی کی اُمیدیں وابستہ تھیں۔ مگرآہ آہ۔۔!!اَب تک عوام کے دامن میں مایوسیوں اور نااُمیدوں کے سِوا کچھ نہیں آیاہے۔یعنی کہ اِن سطور کے تحریر کرنے تک وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بائیس کروڑ پاکستانیوں کے لئے کچھ اچھا نہیں کردِکھایا ہے۔

عوامی کی حکومت سے وابستہ تمام اچھی اُمیدیں بھاڑ میں چلی گئیں ہیں ۔۔۔!!دنیا کی بہترین جمہوریت میں عوام کو جمہوری ثمرات دہلیز پر نصیب ہوتے ہیں۔مگر ہمارے یہاں تو جمہوریت سیاسی پنڈتوں کی لونڈی اور غریب کی کتیا بن گئی ہے۔ یا بنادی گئی ہے۔خالی پیٹ عوام کو جمہوریت سے کیا لینا دینا ہے۔ اِسے تو پیٹ کی آگ بجھا نے کے لئے روٹی چاہئے۔ جو ابھی تک جمہوریت کی مالا جپنے والے دونوں پنڈتوں(حکمران اور اپوزیشن)والے نہیں دے سکے ہیں۔ آج مُلک میں مہنگائی لمحہ بہ لمحہ بے لگام ہوتی جارہی ہے؛ مگراِسے نہ عوامی مینڈیٹ کے دعویدار حکومت روک سکے ہیں۔ نہ بہانے بہانے سے اپنے مفادات کے خاطر سڑکوں پر نکلنے اور عوام کو رودھو کر شاہراہوں پر لاکر احتجاج کرانے والی اپوزیشن ہی کچھ کرپائی ہے۔راقم الحرف کو اِس موقعہ پریہ کہنے دیجئے بس حکومت اور اپوزیشن کی ڈرامہ بازی بہت ہوگئی ہے ویسے بھی کب ایسی صُورتِ حال میں ووٹ ، جھوٹ اور بوٹ پر سیاست کرنے والے لاتوں کے بھوت باتوں سے مانے ہیں؟ اِنہیں توبس ڈنڈاچاہئے.!!(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Inflation
Previous Post تبدیلی اور مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان
Next Post اسیکم 33 میں سڑک کی تعمیر کے بعد افتتاح
Opening

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.