geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹوئنٹی 20 ہوم سیریز، قومی کرکٹرز کی پاور ہٹنگ نے ماحول گرما دیا

January 19, 2020 0 1 min read
Twenty 20, Home Series
Share this:

Twenty 20, Home Series

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلیے تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز کی پاور ہٹنگ نے ماحول گرمادیا، بیٹسمین 6 اوورز میں 50 رنز کا ہدف حاصل کرنے، بولرز روکنے کیلیے کوشاں رہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف لاہور میں شیڈول 3ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکیلیے پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جمعہ کوشروع ہوا تھا،کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھاریں۔

گزشتہ روز ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹارگٹ میچزمیں کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز اور جارحانہ کرکٹ سے ہم آہنگ کرنا تھا، انھوں نے بولرز اور بیٹسمینوں کی جوڑیاں بناکر ان کو باری باری ایکشن میں آنے کا موقع فراہم کیا، 6اوورز میں 45یا 50رنز کا ہدف مقرر کرتے ہوئے بیٹسمینوں کواسے عبورکرنے کا چیلنج دیا جاتا۔

اس جنگ میں کبھی بیٹسمین توکبھی بولرز حاوی ہوجاتے، چوکوں، چھکوں کیساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، اوپنرز بابراعظم اور احسان علی نے پیسرز کا سامنا کرتے ہوئے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے اور فیلڈرزکومسلسل مصروف رکھا،انھوں نے اسپن بولنگ کا بھی پراعتماد انداز میں سامنا کیا۔

بعد ازاں افتخار احمد، محمد حفیظ، خوشدل شاہ اور محمد رضوان نے بھی دل کھول کر اسٹروکس کھیلے، عماد بٹ خاصے جارحانہ موڈ میں نظر آئے، کئی بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہونے پربھی ہیڈکوچ مصباح الحق کی جانب سے بیٹنگ جاری رکھنے کی آواز سامنے آجاتی،ردھم میں آنے کے بعد بیٹسمین جی بھرکے اسٹروکس کھیلتے تو قذافی اسٹیڈیم کا میدان چھوٹا نظر آنے لگتا۔

بولنگ کوچ وقار یونس اور اسپن کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے بولرزکی کارکردگی پرنظر رکھتے ہوئے ان کو لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور محمد موسیٰ کی گیندوں کو ناقدانہ نظر سے پرکھتے ہوئے وقار یونس نے قیمتی مشورے دیے، شاداب خان کی پٹائی ہوئی تو مشتاق احمد ان کی رہنمائی کرتے رہے، مصباح الحق کے معاون شاہد اسلم نے افتخار احمد کیساتھ نیٹ میں الگ سیشن بھی کیا۔

اس دوران انھوں نے بیٹسمین کو آف سائیڈ سے باہر جاتی گیندیں تسلسل کیساتھ کرائیں اور کٹ شاٹ میں خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے، بعد ازاں چند دیگر بیٹسمینوں پر بھی انفرادی توجہ دی گئی، ٹریننگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا،بگ بیش لیگ میں دھوم مچانے والے پیسر حارث رؤف بھی لاہور پہنچ گئے، وہ اتوار کو تربیتی کیمپ میں دیگر کھلاڑیوں کوجوائن کرلیں گے،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل کھیلنے والے شعیب ملک کی آمد پیرکوہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا دستہ تیار کرلیا ہے، گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیلنے والے تمیم اقبال کی واپسی ہوگئی،بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیسر روبیل حسین کا بھی 6ماہ بعد کم بیک ہوا ہے، مہدی حسن اور نجم الحسن شانتو کی بھی واپسی ہوئی، ڈیبیو کے منتظر پیسر حسن محمود کو بھی شامل کرلیا گیا۔

منتخب 15رکنی اسکواڈ میں محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد مٹھن، عفیف حسین، حسین دھروبو، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیضٰ الرحمان،شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین، حسین محمود شامل ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ون ڈے میچزکیلیے بنگلہ دیشی ٹیم کی آمد 23 جنوری کو ہوگی، پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کوکھیلا جائیگا۔

Share this:
Mahnaz
Previous Post مجھے دل سے نہ بھلانا۔۔۔۔ لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی آج 7 ویں برسی
Next Post محمد بن زاید کی جرمن چانسلر کے ساتھ لیبیا کی صورت حال پر بات چیت
Mohamed Bin Zayed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.