geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری

January 22, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان میں ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم حسان دیاب کی قیادت میں نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ دوسری طرف ملک میں مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لبنانی صدر میشل عون نے ایک صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم حسان دیاب کی کابینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نئی حکومت لبنان میں سبکدوش وزیراعظم سعد حریری کی حکومت کے خلاف تین ماہ قبل شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں قائم کی گئی ہے۔

حسان دیاب کی کابینہ میں 20 وزراء شامل کیے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو ماضی میں کوئی حکومتی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء میں سے بیشتر کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ انہیں آزاد ارکان میں سے چنا گیا ہے۔

لبنان کی نئی کابینہ میں حسان دیاب کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ زینہ عکر کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع، میجر جنرل محمد فہمی کو وزارت داخلہ وبلدیات، غازی وزنی کو خزانہ، ناصیف حتی کو خارجہ امور، طلال حواط کو ٹیلی کمیونیکیشن، ماری کلوڈ نجم کو وزارت قانون، مشیل نجار کو ٹرانسپورٹ و پبلک افیئر، لمیا یمین کو وزارت لیبر، ریمون غجر کو توانائی اور آبی وسائل، رمزی مشرفیہ کو سیاحت اور سماجی بہبود، فارتی اوھانیان کو کھیل اور امور نوجوانان، طارق المجذوب کو وزارت تعلیم، راوول نعمہ کو معیشت وتجارت، دمیانوس قطار کو ماحولیات اور انتظامی ترقی، حمد حسن کو صحت، عباس مرتضیٰ کو زراعت، عماد حب اللہ کو صنعت، غادم شریم کو سمندر شہریوں کے امور کی وزارت اور منال عبدالصمد کو وزارت اطلاعات کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

نئی کابینہ تشکیل دینے اور سابق ناپسندیدہ وزراء کو عہدوں سے ہٹانے کے باوجود منگل کے روز لبنان میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ گذشتہ روز مظاہرین کی بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بلاک کردی اور پولیس پر سنگ باری کی۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے داخلے راستے پر لگا جنریٹر توڑ ڈالا۔

العربیہ اور الحدث چینلوں کی رپورٹ کے مطابق بعض مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم بھی پھینکے جب کی پولیس نے جوابی کارروائی میں مظاہرین پرصوتی بموں، آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹر کینن گنز کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

Share this:
Adel Al Jabir
Previous Post ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتی بان ہے: عادل الجبیر
Next Post عراق میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مظاہرین ہلاک
Iraqi Protesters

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.