geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب میں ق لیگ نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی

January 22, 2020 2 1 min read
Pervaiz Elahi
Share this:

Pervaiz Elahi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں مسلم لیگ (ق) نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی ہے تاہم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا جس کا اشارہ مونس الہٰی نے بھی دیا۔

اختیارات کی تقسیم کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان نے‘جہانگیر ترین کو شکایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق ق لیگ کے حلقوں کو بیس ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جائے گا اور پنجاب کی بیورو کریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی ۔

حال ہی میں ہونے والی ایک اہم ترین میٹنگ جس میں مونس الہیٰ کی قیادت میں ق لیگ نے جہانگیر ترین‘ پرویز خٹک‘ عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا اور فوری اقدام کی یقین دھانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کرلیں۔

اطلاعات کے مطابق عثمان بزدار ان تبدیلیوں پر پریشان ہیں کیونکہ اس طرح عملی طور پر اُن کا اختیار صفر ہوجاتا ہے کیونکہ چیف سیکریٹری کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی اور انھوں نے اپنے سادہ انداز میں جہانگیر ترین کو شکایت کی کہ میں تو پریشانی کی وجہ سے ساری رات سو بھی نہیں سکا۔

دوسری طرف ق لیگ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو آغاز ہے دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ واقعی ایسا چلتا ہے جیسا کہ وعدہ کیا گیا اور معاہدے کی شکل میں تحریر کیا گیا یا پھر کوئی اور پریشانی آئیگی اور کام آگے نہیں بڑھ پائے گا ہم عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتے مگر ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ اس دوستی پر اپنی پوری پارٹی اور ووٹرز قربان کردیں لہذا ہم آخر تک کوشش کریں گےکہ ایک دوسرے کی عزت اور ساکھ برقرار رہے۔

چیف سیکریٹری اعظم سلیمان ایک انتہائی شاندار شہرت کے آفیسر ہیں اور شہباز شریف کے دور میں ہونے والی زیادہ تر ترقی کے معمار ہیں وہ اپنی ایمانداری اور کام کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کے حوالے سے ہر سیاسی حلقے میں بہت عزت رکھتے ہیں۔

عمران خان کے قریبی دوست کہتے ہیں کہ گزشتہ دور حکومت میں پرویزخٹک کے اُن کے ساتھ سخت رویے نے وزیراعظم کو مجبور کیا کہ عثمان بزدار اور محمود خان جیسے وزیراعلی لائے جائیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ پرویز خٹک کی کارکردگی ہی پی ٹی آئی کی دوبارہ کامیابی کی وجہ بنی ورنہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کرنے والی جماعت کبھی دوبارہ فوری واپس نہیں آئی ۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کو بدلنے کے لیے عمران خان شاید اس لیے بھی خوفزدہ ہوں کہ چند ووٹوں کا ہی فرق ہے اور اگر کسی نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اگلے وزیر اعلی کے لیے ووٹ نہیں دیا تو یہ وفاقی حکومت کو بھی لے ڈوبے گا اسی لیے فواد چوہدری کو مشیر بنانے کی تیاری ہے۔

Share this:
PIA
Previous Post پی آئی اے کو پاکستان سے امریکا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
Next Post کراچی: گزشتہ سال 400 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
Women Abused

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.