geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’شاہین باغ تحریک‘ ختم کرنے کا نیا حکومتی حربہ

January 23, 2020 1 1 min read
Indien Shaheen Bagh Kolkata
Share this:

Indien Shaheen Bagh Kolkata

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں گذشتہ تقریباً 40 ایام سے خواتین کی منفرد تحریک جاری ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے مختلف طریقوں کی ناکامی کے بعد مودی حکومت نے اب بچوں کا حربہ آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ادارے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال نے جنوب مشرقی دہلی، جہاں شاہین باغ واقع ہے، کے انتظامی مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ مظاہرے میں شامل بچوں کی نشاندہی کرکے ان کی کونسلنگ کریں اور ضروری ہوتو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دس دنوں کے اندر جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

دریائے جمنا کے کنارے واقع شاہین باغ میں خواتین پچھلے تقریباً چالیس دنوں سے مسلسل دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ دہلی کی شدید سردی اوربارش بھی ان کا حوصلہ پست نہیں کرسکی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں جہاں بزرگ خواتین ہیں وہیں ایسی مائیں بھی ہیں جواپنے بچوں کو بھی دھرنے میں ساتھ لے کر آتی ہیں۔ بعض بچے تو ایک ماہ سے بھی کم عمر کے ہیں۔

قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہرلین کور کو ہدایت کے ساتھ ایک ویڈیو بھی بھیجا ہے جس میں بچے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں بچے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں ”ان کے والدین نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ان سے شہریت کے دستاویزات دکھانے کو کہیں گے اور اگر وہ دکھا نہیں پائے تو انہیں حراستی مراکز میں بھیج دیا جائے گا، جہاں انہیں نہ تو کھانے کو ملے گا اور نہ پہننے کے لیے کپڑے۔”

کمیشن کی چیئرپرسن نے حکم نامہ بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم نے یہ حکم جاری کیا ہے کیوں کہ لگتا ہے کہ بچے افواہوں اور غلط فہمیوں کی وجہ سے ذہنی تناو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری ہوا تو ان بچوں کے والدین کی بھی کونسلنگ کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹیاں ہر ضلع میں قائم ہیں اور وہ جووینائیل جسٹس قانون سن 2015 کے تحت بچوں کی دیکھ بھال جیسے امور کے لیے کام کرتی ہیں۔ شاہین باغ دھرنے کے منتظمین میں سے ایک شاہین کوثر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”جب یہاں مائیں ہیں تو بچے بھی ہوں گے، اسٹیج سے بار بار کی ہدایت کے باوجود وہ ایسا کرتے ہیں لیکن بچوں کو بھی حالات کا علم ہونا چاہئے، انہیں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا۔”

خیال رہے کہ مودی حکومت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی شاہین باغ میں خواتین کے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے متعدد حربے آزما چکی ہے۔ پہلے اسے صرف مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ کہا گیا لیکن جب وہاں قرآن، بائیبل، ہون اور شبد کیرتن کے پروگرام ہوئے اور بڑی تعداد میں غیرمسلم شریک ہونے لگے تویہ حربہ ناکام ہوگیا۔ اس کے بعد کشمیری پنڈتوں کی مہاجرت کا معاملہ اٹھادیا گیا لیکن مخالفین کو اس وقت منہ کی کھانی پڑگئی جب کشمیری پنڈتوں کے کئی رہنما اظہار یک جہتی کے لیے شاہین با غ پہنچ گئے۔

دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کل اپنے دفتر میں شاہین باغ کی نمائندہ خواتین سے ملاقات کی اور ان سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی لیکن ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ متنازع شہریت قانون واپس لیے جانے تک یہاں سے اٹھنے والی نہیں ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی خواتین کا مظاہرہ ہر گذرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتاجارہا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post ایران کے خلاف جنگ ‘پاگل پن‘ ہو گی، عمران خان
Next Post چینی پراسرار وائرس آسٹریلیا اور امریکا تک پہنچ گیا
China Corona-Virus in Wuhan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.