geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبرپختونخوا حکومت میں شدید اختلافات، وزیراعلیٰ پر سنگین الزامات

January 23, 2020 0 1 min read
Mahmood Khan
Share this:

Mahmood Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور خیبرپختونخوا کے وزیراعلی اور وزراء کے درمیان شدید اختلافات پید اہوگئے ہیں۔ وزراء نے خیبرپختونخوا میں ناقص طرز حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خراب طرز حکمرانی بہتر نہ ہونے کی صورت میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونےکی دھمکی دیدی ہے۔

تحریک انصاف کے پانچ وزراء اور 20 اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی کےاندر اپناایک گروپ قائم کرلیا ہے۔

وزراء اور اراکین اسمبلی محمود خان کی کارکردگی سے انتہائی مایوس اور ناخوش ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ صوبے میں کرپشن اور کمیشن کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کی حکومت سے بدتر ہے ۔

محمود خان کو عثمان بزدار پلس قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر عمل د رآمد نہیں ہورہابلکہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹریز صوبے کے تمام معاملات چلا رہے ہیں۔

وزیراعلی کا بھائی بھی حکومتی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اورتقرریوں وتبادلوں میں مبینہ طورپر ملوث ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انھیں یکسرمستردکردیا ۔

انہوں نے کہا کہ دو تین وزراء اس سازش کے پیچھے ہیں کیونکہ میں نے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا ۔

میرے بھائی کا حکومتی معاملات سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے آبائی علاقے کی مقامی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہےاور میں نے اپنے حلقے کی ذمہ داریاں اس کے سپرد کررکھی ہیں ۔صوبے میں کرپشن اور کمیشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اگر کسی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو وہ سامنے لائے، وزراء اور بیوروکریٹس کے خلاف کاروائی کروں گا، میں بااختیارر ہوں کوئی میری حکومت میں مداخلت نہیں کررہا، میرا پرنسپل سیکرٹری میرے احکامات متعلقہ افسروں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلی نامز د کیا اور مجھے کسی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے یا ہٹانے کا مکمل اختیار حاصل ہے کوئی استعفی دینا چاہتا ہے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو وزراء الزامات لگا رہے ہیں انکی اپنی کارکردگی مایوس کن ہے اورمیں انھیں ہٹانے کا سوچ رہا ہوں، مجھے عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اس لئے میں اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوں۔

محمود خان سے جب پوچھا گیا کہ نااہل وزراء کو ہٹانے کی بجائے انکی وزارتیں کیوں تبدیل کی گئیں تو انہوں نے کہا کہ ان وزراء کو ایک موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انھیں وزارتوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

نمائندہ جنگ نے تین وزراء اور بعض اراکین اسمبلی سے ان کے مشترکہ اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کی ۔

ایک سینئر وزیر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں کرپشن ٗبدعنوانی ٗاختیارات کے ناجائز استعمال کے باعث تحریک انصاف کی جانب انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہورہی ہے ۔عمران خان کو کئی مرتبہ صورت حال سےآگاہ کیا گیا لیکن تاحال انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔وزیر اعلی کی ناقص کارکردگی سے کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلی محمود خان نااہل ہیں اور حکومت اسلام آباد سے چلائی جارہی ہے ۔کرپشن اور کمیشن کی شرح بڑھ کر 20 فیصد سے زائد ہو گئی ہے ۔وزیر اعلی ہائوس سے براہ راست وزراء کے محکموں میں مداخلت سے حکومتی معاملات کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ۔

لوگوں نے اچھی طرز حکمرانی کے لئے تحریک انصاف کوووٹ دیا تھا لیکن محمود خان کی ناقص کارکردگی سے عوام نالاں ہیں، ایک اور وزیر نے جنگ کو بتایا کہ وزیر اعلی کا بھائی پشاور میں بیٹھ کر حکومتی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اکثر تقرریاں اور تبادلے اسکی مرضی سے ہوتے ہیں ۔

اگر کوئی وزیر کرپٹ یا نااہل تھا تو اسکو کابینہ سے نکالنے کی بجائے نئی وزارت دینے کاکیا مقصد ہے اگر کوئی کرپٹ اور نااہل ہے تو نئی وزارت میں کیا کرے گا ۔

Share this:
Iraq Demonstrations
Previous Post عراق: مظاہرے اور جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 10، 159 افراد زخمی
Next Post سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، وزیرخارجہ
Shah Mahmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.