geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مالک کائنات

January 30, 2020January 30, 2020 1 1 min read
Allah
Share this:

Allah

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

جب بھی کو ئی مجھ سے یہ سوال کر تا ہے کہ کیا واقعی خدا ہے اور ہم موت کے بعد پھر ایک با ر زندہ ہونگے تو یقین ما نیے اس کی عقل پر ما تم کر نے کو دل کر تا ہے کیونکہ اگر ایک بار وہ غور سے صرف خود کو ہی دیکھ لے تو فوری طو رپر خدا پر ایما ن لے آئے گا ہماری کا ئنات کا ہر منظر خد اکی گوا ہی دیتا ہے ہر منظر کی دل کشی اس کے خالق کی طرف متو جہ کر تی ہے کیو نکہ فطرت کا ہر منظر نہا یت دل کش رنگین اورسحر انگیز ہے کہ اگر ہم اِن منا ظر کے با رے میں لکھنا شروع کر یں تو یقنا سمندروں کا پانی ختم ہو جا ئے اور خدا ئے بزرگ و بر تر کی بڑائی ختم نہ ہو ہما رے چاروں طرف کرو ڑوں منا ظر خا لق کی خالقیت کا منہ بو لتا ثبوت ہیں۔

جب بھی ہم اِن منا ظر کی ترتیب تنو ع اور پر فیکشن کو دیکھتے ہیں تو عظیم آرٹسٹ اور خالق کے وجود کو ماننا پڑتا ہے آپ کے اطراف ہزاروں رنگ برنگے خو بصورت پرندے نظر آتے ہیں اِن کی ساخت اور رنگوں پر اگر ہم غو ر کریں تو جبیں خالق کے حضور سجدے میں گر جا تی ہے آپ بغور دیکھیں ہر پرندے کو اس کی ضرورت کے مطا بق تخلیق کیا گیا ہے دانہ چگنے والے پرندوں کو چھوٹی چونچ ملی ہدہد کو دیکھیں جو درختوں کی چھا ل میں کیڑے بھی تلا ش کر تا ہے قدرت نے ہد ہد کو لمبی اور نو کیلی چونچ عطا کی ہے با غات میں پھلوں کو کا ٹنے والے پرندوں کو موٹی تیز اور سخت چونچ عطا کی گئی ہے خو شگوار حیرت اس وقت ہو تی ہے جب آپ مر غا بی اور بطخ کو دیکھتے ہیں یہ دونوں پا نی سے غذا حاصل کر تے ہیں اِس لیے انہیں کڑچھا نما چونچ سے نوازا گیا اور اگر آپ مختلف شکا ری پرندوں کے پنجوں کو غور سے دیکھیں تو عقل حیران رہ جا تی ہے کہ ان کے پنجے سخت نو کیلے اور بڑے ہو تے ہیں با قی پرندوں کو چھو ٹے اور مضبوط پنجے دئیے جا تے ہیں تا کہ وہ شاخوں کو پکڑ سکیں کیونکہ مرغابی درختوں پر نہیں بیٹھتی اِس لیے اسے جھلی والے چوڑے پنجے دئیے گئے ہیں چیونٹیاں کھا نے والے جا نور چیونٹیوں کے بل میں اپنی لمبی زبان ڈال کر آرام سے بیٹھ جا تے ہیں اور جب اس کی زبان سے بہت ساری چیونٹیاں چمٹ جا تی ہیں تو وہ زبان کھینچ کر زبان سے لگی چیونٹیوں کو ہڑپ کر جا تا ہے۔

خالق عظیم کی ہر تخلیق اپنا ہی حسن رکھتی ہے ہر جاندار کو اس کی پہچان اور خو بصورتی کے لیے کو ئی نہ کو ئی آواز عطا کی ہے پرندوں کو ایسی سریلی سحر انگیز مستی اشاری والی آوازیں دیں ہیں مثلا کو ئل ، مور چکور کو نج چڑیاں فطرت کے اِن سریلے گلو کا روں کی آواز کا کمال ملا حظہ فرمائیں کہ یہ پرندے ایک ہی آواز کو بار بار لگا تار دہراتے ہیں لیکن سننے والا بو ر نہیں ہو تا بلکہ خوب انجوائے کر تا ہے اور جب آپ مختلف پرندوں کی جسامت رنگ اور خو بصورتی پر غور کر تے ہیں تو عش عش کر اٹھتے ہیں کا ئنات میں ہزاروں پرندے ہیں اِن کے ہزاروں رنگ بھی ہیں پرندوں کو ہزاروں رنگ دینے کے بھی مقاصد ہیں او ل تو کا ئنات کے حسن میں اضا فے کے لیے دوم اِن رنگوں سے پرندوں کی حفا ظت کا کام بھی ہو تا ہے۔

باغوں میں طوطوں کا رنگ سبز تیتر چکور سسی بٹیر کو زمینی رنگ عطا کیا گیا تا کہ وہ دور سے نظر نہ آئیں با غوں اور بیلوں میں رہنے والے پرندوں کو پھولوں پتوں اور شگوفوں کا رنگ عطا کیا گیا جنگلی کبو تر کو نیلا رنگ اِس لیے تا کہ وہ نیلگوں فضا ں میں نظر نہ آئے آپ حیران ہو تے ہیں جب گھریلوکبو تروں کو دیکھیں کہ اِن کے رنگ جنگلی کبوتروں سے کتنے مختلف ہو تے ہیں اِن کے خوبصورت رنگوں کی وجہ یہ ہے کہ اِن کے رنگوں سے انسان لطف اٹھا سکیں ۔ آپ جب اِن پرندوں کے گھونسلوں کو دیکھتے ہیں تو اِن کی عقل پر حیران ہو جا تے ہیں بعض درختوں کے اندر سوراخ کر تے ہیں یا سوراخوں میں قیام کر تے ہیں بعض پرندے تنکوں سے گھونسلے بناتے ہیں بعض پروں سے، چیل عقاب شاخوں سے اور اس وقت آپ کی حیرت آخری حدوں کو کراس کر جا تی ہے جب آپ دیکھتے ہیں کہ بعض پرندوں نے گھونسلوں کے باطن کو کیچڑ سے لیپ کیا ہو تا ہے حفاظت کا اچھوتا انداز ہمیں یو رپ کی فاختہ میں نظر آتا ہے جب وہ خرگوشوں کے پرانے بل میں تقریبا 15 سے 20فٹ اندر جا کر انڈے دیتی ہے قدرت کا شاہکار نظارہ یہ ہو تا ہے۔

جب آپ غو طہ خو ر پرندوں کے گھو نسلے عموما پا نی پر تیرتے ہو ئے دیکھتے ہیں ایک پرندہ ایسا بھی ہے جو کیچڑ اور با لوں سے تین فٹ لمبی سرنگ بنا تا ہے اور آخر میں ایک چھو ٹا سا سوراخ رکھتا ہے جس سے وہ داخل ہو کر انڈے دیتا ہے، انڈے دینے کے منا ظر دیکھ کر بھی خدا کی خدا ئی واضح نظر آتی ہے جو پرندہ جس ما حول میں رہا ئش رکھتا ہے وہ اسی سے ملتے جلتے انڈے دیتا ہے تا کہ اس کے انڈے دور سے نظر نہ آئیں افزائش نسل اور حفاظت نسل کا جذبہ بھی قدرت نے اِن پرندوں میں رکھا ہو تا ہے جن پرندوں کے انڈے حضرت انسان زیا دہ کھا تے ہیں وہ بہت زیادہ دیتے ہیں تا کہ انسانوں سے اگر بچ جا ئیں تو ان کی نسل آگے بڑھ سکے حیرانی والی با ت اس وقت سامنے آتی ہے جب آپ انڈے کے اندر موجود بچے کے سر پر آپ یا چونچ پر چھوٹا سا سینگ دیکھتے ہیں اس سینگ کے بل پو تے پر بچہ انڈاتوڑ کر با ہر آجا تا ہے یہ سینگ صرف انڈے سے با ہر آنے کے لیے قدرت نے لگا نا ہو تا ہے اب با ہر آنے کے بعد کیو نکہ اس سینگ کی ضرورت نہیں ہو تی تو ووہ سینگ خو د ہی غائب ہو جا تا ہے جب بچے نکلتے ہیں تو ایک ایک من بھا ری پرندے نہ جا نے کہاں سے آتے ہیں اِن بچوں کو اٹھا کر اپنے گھونسلوں میں لے جا تے ہیں پینگو ئن کی ایک اور قسم جس کا وزن ایک من سے زیا دہ ہو تا ہے برف پر انڈا دیتی ہے اور پھر فورا اسے اپنے جسم کی تھیلی میں ڈال لیتی ہے اور پھر یہ بچہ اِسی تھیلی میں رہتا ہے ۔

مر غابی کی ایک قسم ایسی بھی ہے جب اس کے بچے تیرنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو وہ نقل مکانی کے لیے انہیں اپنی پیٹھ پر بٹھا کر پا نی کی طرف لے جا تی ہے دوران پرواز بچے اس کے با لوں کو چونچ سے پکڑے رکھتے ہیں ما دہ مگر مچھ کا نظا رہ بھی خدا ئی کا واضح ثبو ت ہو تا ہے ما دہ مگر مچھ ریت میں ایک خندق کھود کر اس کے بیچ میں انڈے دے دیتی ہے اور پھر ان کے انڈوں پر ریت ڈال دیتی ہے اور جب تین ما ہ کے بعد پیدا ئش کا وقت قریب آتا ہے تو ماں کو اپنی طرف متو جہ کر نے کے لیے انڈوں کے اندر اِن بچوں کو ہچکی لگ جا تی ہے ان کی حرکت اور لرزش سے زمین میں جو لرزا طا ری ہو تا ہے اس سے ماں ان انڈوں تک پہنچ کر ریت ہٹا دیتی ہے تا کہ پیدائش کے عمل میں آسانی ہو سکے یہ عقل بھی تو خدا نے ہی دی ہے، ہا رن بل کی ما دہ انڈوں کو سیتے ہو ئے ہفتوں ان پر بیٹھی رہتی ہے با ہر نہیں جا تی اس دوران نر با ہر سے مادہ کے لیے روزانہ خو راک لا کر ما دہ کو کھلاتا ہے بر فیلے مو سم میں جب پا نی جم جا تا ہے تو پرندے بر فیلے علا قوں سے دوسرے علا قوں کی طرف ہجرت کر جا تے ہیں ان کی یہ ہجرت دوسرے ممالک بلکہ ہزاروں میل پر محیط ہو تی ہے پلو در نا می پر ندہ ایک ہی پرواز میں دو ہزار میل پرواز کر تا ہے خد اکی کا ئنات میں توازن سے انسان بھی اس کو خراب کر نے کی کو شش کر تا ہے تو اس کو خدا کی دانش پر یقین آتا ہے۔ چین میں ما وزے تنگ کی ہدایت پر چڑیاں مارنے کا دن منا یا گیا تمام چڑیاں ما ر دی گئیں چڑیوں کے بعد حشرات نے ان کی فصلوں کو بے پنا ہ نقصان پہنچا یا تو دوبا رہ چڑیوں کو واپس لا یا گیا تا کہ وہ نقصان دہ حشرات کو کھا سکیں اِس کا ئنات کے چپے چپے میں خدا کی فکر و دانش ملتی ہے اِس لیے ہم اِس کا ئنات کے مالک کو خدا ماننے پر مجبور ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Corruption
Previous Post اداروں میں کرپشن، حقیقت یا افسانہ
Next Post الخدمت ہیلتھ فاوَنڈیشن کے تحت بونیر میں 20بستروں کے ہسپتال کا افتتاح
Alkhidmat Hospital in Bunir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.