geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کاغذی بنگال ٹائیگرز کیلیے مضبوط جال تیار ہونے لگا

February 1, 2020 0 1 min read
Pakistani Squad
Share this:

Pakistani Squad

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کاغذی بنگال ٹائیگرز کیلیے مضبوط جال تیار ہونے لگا، راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو ہو گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،ٹی 20 سیریز میں مہمان ٹیم کی کارکردگی غیرمعیاری رہی اورماہرین کو ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی زیادہ فائٹ کی توقعات وابستہ نہیں ہیں، میچ کیلیے میزبان اسکواڈ کا اعلان ہفتے کی صبح ساڑھے 11بجے ہوگا،کراچی میں آئی لینڈرز کو زیر کرنے والی ٹیم میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کا امکان نہیں، صرف 1یا2 تبدیلیوں ہو سکتی ہیں۔

عثمان شنواری کی جگہ محمد موسیٰ کو آزمائے جانے کا امکان ہے، پیسر نے سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں حصہ لیا لیکن کراچی میں میچ کیلیے ڈراپ کردیا گیا تھا، آل راؤنڈر فہیم اشرف کا نام بھی زیر غور ہے، ان کی شمولیت کیلیے عمران خان سینئر کو ڈراپ کرنا پڑے گا، پیسر سری لنکا سے سیریز کے اسکواڈ میں شامل رہے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں جاری سہ روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن اظہر علی الیون نے 5وکٹ پر 320رنزکے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،محمد رضوان اپنا اسکور 45سے 59تک پہنچانے کے بعد ریٹائر ہوئے، فہیم اشرف گذشتہ روز کے اسکور 21 میں اضافہ کرتے ہوئے40 تک پہنچے تھے کہ محمد موسیٰ نے بولڈ کردیا،ٹیم نے 7وکٹ پر 359رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، محمد موسیٰ3وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، بلال آصف نے ایک شکار کیا، عمران خان سینئر، عثمان شنواری اور کاشف بھٹی کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔ جواب میں حارث سہیل الیون اچھا آغاز نہیں کرسکی۔

ذیشان ملک صرف ایک رن بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،امام الحق(6)کو محمد عباس نے محمد رضوان کا کیچ بنوایا،فیضان ریاض(19) کو نسیم شاہ نے فہیم اشرف کی مدد سے میدان بدر کردیا،اشفاق احمد پُراعتماد 64 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند شان مسعود کے ہاتھوں میں پہنچاکر رخصت ہوئے، عدنان اکمل کھاتہ کھولنے سے قبل ہی یاسر شاہ کی گیند محمد رضوان کے گلوز میں پہنچا بیٹھے، فواد عالم 38رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، حارث سہیل الیون نے 6 وکٹ پر178رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ نے اچھی فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کیا، پیسرز ردھم میں نظر آئے۔

فہیم اشرف نے بیٹ کے بعد بال سے بھی فارم کی جھلک دکھائی، یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب میچ کے دوران فارغ کرکٹرز کی فٹنس ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رہا،کھلاڑیوں کو ایک طرف بلاکر فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں،مشکل کیچز بھی تھامے گئے، محمد موسٰی، عدنان اکمل اور دیگر نے طویل سیشن کیا،ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق بیٹسمینوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لمبی اننگز کھیلنے کے گُر بتاتے رہے، چند پلیئرز نے جم میں ٹریننگ بھی کی،پریکٹس میچ ہفتے کو بھی جاری رہے گا۔

Share this:
Javed Jafri
Previous Post مسلم مخالف قانون پر جاوید جعفری کا انتہا پسند ہندوؤں کو کرارا جواب
Next Post ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بعد زیادہ خطرناک ہو جائے گا: پومپیو
Mike Pompeo

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.