geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہباز شریف کیخلاف خبر چھاپنے والے برطانوی صحافی اور اخبار کو 12 لاکھ پاؤنڈ کا جھٹکا

February 1, 2020 0 1 min read
Journalist David Rose - Shahbaz Sharif
Share this:

Journalist David Rose - Shahbaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف اسٹوری چھاپنے والے صحافی ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار میل آن سنڈے کو 12 لاکھ پاؤنڈ کا جھٹکا لگ گیا۔

ڈیوڈ روز اور میل آن سنڈے، نیلسن کے رہائشی برطانوی نژاد پاکستانی واجد اقبال سے کیس ہار گئے جس پر اخبار نے مقدمہ شروع ہونے سے پہلے عدالت سے باہر ہی تصفیہ کر لیا، مقدمہ رواں برس اپریل میں شروع ہونا تھا

ڈیوڈ روز نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی لائسنسنگ آفیسر واجد اقبال پر راچڈیل میں پیڈوفائل کے “فکسر” کا الزام عائد کیا تھا اور ڈیوڈ روز کا واجد اقبال سے متعلق متنازع آرٹیکل مئی 2017 میں شائع ہوا تھا۔

واجد اقبال اور ان کے وکیل مارک لوئس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہتک عزت کا تاریخی کیس جیتا ہے۔

واجد اقبال کے وکیل مارک لوئس نے بتایا کہ میل آن سنڈے نے واجد اقبال کو بدنام کرنے کے لیے چنا کیونکہ وہ مسلمان تھا، قومی سطح کے اخبار کی طرف سے ایسا آرٹیکل شائع کرنا مسلم دشمنی کی مثال ہے، مجھے کوئی شک نہیں کہ میرے مؤکل کے خلاف اخبار نے تعصب کا مظاہرہ کیا۔

مارک لوئس کا کہنا تھا کہ آرٹیکل میں بچے سے زیادتی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کا ذمہ دار واجد اقبال کو ٹھہرایا گیا، واجد اقبال کا تعلق گرومنگ اسکینڈل سے بھی جوڑا گیا۔

واجد اقبال نے بتایا کہ میل آن سنڈے کے آرٹیکل نے میری زندگی تباہ کر دی، گھر ٹوٹ گیا، دو برس تک بچوں سے بھی نہیں ملا، اخبار نے میرا انتخاب میرے پاکستانی پس منظر کے باعث کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹوری لکھتے وقت ڈیوڈ روز کے ذہن میں طے شدہ ایجنڈا ہوتا ہے، میرا تعلق قابل احترام کشمیری، پاکستانی گھرانے سے ہے اور والدین نے میری اچھی پرورش کی۔

ان کا کہنا تھا خوشی ہے کہ جیت گیا ہوں لیکن جیت کر بھی جو کچھ کھو دیا وہ کبھی مل نہیں سکتا۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈیوڈ روز نے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ روز نے رہنماون لیگ شہباز شریف کے خلاف بھی ایک اسٹوری شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ برطانوی ادارے کی جانب سے ملنے والی رقم میں شریف خاندان نے بڑے پیمانے پر خورد برد کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی شہباز شریف سے ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہباز شریف نے دو روز ہی قبل ڈیوڈ روز اور میل آن سنڈے کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس کے علاوہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بھی میل اخبار کے خلاف مقدمہ کیا ہوا ہے۔

Share this:
Wangzi - Shah Mahmood Qureshi
Previous Post کرونا وائرس، پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
Next Post بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کی پھانسی کی ویڈیو بنا کر تشہیر کرنے کی تجویز
Children Abuse

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.