geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق: مظاہرین پر امن احتجاج کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئیں: توفیق علاوی

February 2, 2020 0 1 min read
Mohammed Allawi
Share this:

Mohammed Allawi

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے نو منتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک میں جاری احتجاجی تحریک کے رہ نمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام اصولی اور جائز مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین پرامن طورپر احتجاج جاری رکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز عراقی صدر برھم صالح نے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجویز کردہ وزیراعظم محمد توفیق علاوی کو کابینہ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محمد توفیق علاوی نے کہا کہ وہ مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ مظاہرین کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ مظاہرین کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی اور احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار کیے گئے تمام بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔

علاوی نے زور دے کر کہا کہ وہ عراق میں بدعنوانی کا سنجیدگی سے مقابلہ کریں گے۔ مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرکے اسلحہ صرف ریاست تک محدود کریں گے۔ نئی کابینہ میں غیر جانبدار لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ اگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے حکومت میں اپنے وزیر مسلط کرنے کی کوشش کی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں علاوی نے کہا کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی برادری کی زیرنگرانی پارلیمانی انتخابات کرائیں گے۔ آئینی اور دستوری طریقہ کار کے مطابق ملک میں شفاف انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق ایک خود مختار ملک ہے اور اسے خطے کے دوسرے ممالک کی باہمی لڑائیوں کے لیے ایک میدان جنگ کے طورپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 65 سالہ محمد توفیق علاوی خود بھی ایک سیاست دان اور سابق وزیر مواصلات ہیں۔ انہیں صدر برھم صالح کی طرف سے ملک کا عبوری وزیراعظم مقررکرنے کے بعد کل ہفتے کو انہیں اپنی عبوری کابینہ تشکیل دینے کو کہا ہے۔

علاوی عراق کے ان سیاسی رہ نمائوں میں شامل نہیں جو ایران کےقریب سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیکنو کریٹس اور آزاد شخصیات پرمشتمل حکومت کی تشکیل کا عہد کیا ہے۔ وہ 2006ء اور 2010ء میں عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔

Share this:
Mahmoud Abbas
Previous Post فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیے
Next Post بھارت: دفاعی بجٹ میں چھ فیصد کا اضافہ
Nirmala Sitharaman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.