geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: دفاعی بجٹ میں چھ فیصد کا اضافہ

February 2, 2020 2 1 min read
Nirmala Sitharaman
Share this:

Nirmala Sitharaman

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ایسے وقت میں، جب بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہے، حکومت نے سالانہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کاشت کاروں اور تاجروں کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔

دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد نریندر مودی کی حکومت کا یہ دوسرا سالانہ بجٹ ہے جسے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تقریبا تین گھنٹے کے طویل خطاب میں پیش کیا۔ اس سالانہ بجٹ میں ملکی دفاع کے لیے چھ فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پینتالیس اعشاریہ پینتالیس ارب امریکی ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ہفتہ یکم فروری کو نئی دہلی میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سالانہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کے لیے بعض اہم رعایتوں کا اعلان بھی کیا۔ نرملا سیتا کے مطابق پانچ لاکھ بھارتی روپے تک کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد نریندر مودی کی حکومت کا یہ دوسرا سالانہ بجٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے فلاح و بہود کے لیے حکومت ایک چارٹر تیار کرے گی، ’’ہماری حکومت ٹیکس دہندگان کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ ہم انہیں کسی بھی طرح ہراساں نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراؤں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی طور پر چلائی جا رہی اسکیموں کے لیے حکومت نے اٹھائیس ہزار چھ سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے لیے معروف اسکیم ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اسکولوں میں لڑکیوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تعلیم کے لیے اس بجٹ میں ننانوے ہزار تین سو کروڑ اور خصوصی تریبتی پروگرام کے لیے تین ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گيا ہے۔

اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک ایسا کورس شروع کیا جائے گا، جس میں غیر ملکی زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

محمکہ زراعت، آبپاشی اور دیہی ترقیاتی شعبے کے لیے بجٹ میں تین لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صنعت اور کاروباری سیکٹر کی بہتری کے لیے ستائیس ہزار تین سو کروڑ روپے دیے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ برس میں ایک سو مزید ایئرپورٹ تیار کیے جائیں گے۔ شعبہ صحت کے لیے انسٹھ ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز حکومت نے اپنے اقتصادی جائزے میں کہا تھا کہ رواں برس مجموعی ملکی پیداوار صرف پانچ فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ برس کے اوائل میں اس میں اضافے کا امکان ہے اور مارچ دو ہزار اکیس تک ترقی کی یہ شرح ممکنہ طور پر چھ سے ساڑھے چھ فیصد کے درمیان ہو گی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ حکومت کے تخمینوں سے بہت کم ہے۔ بھارت کو گزشتہ ایک عشرے میں بدترین قسم کی معاشی سست روی کا سامنا ہے اور حکومت نے اپنے اقتصادی جائزے میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر جاری تجارتی کشیدگی بھارت کی برآمدات کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ اس وقت ملک میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری پائی جاتی ہے۔

Share this:
Mohammed Allawi
Previous Post عراق: مظاہرین پر امن احتجاج کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئیں: توفیق علاوی
Next Post چین میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ڈھائی سو سے تجاوز کر گئیں
Virus in China - Patients

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.