geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

February 5, 2020 2 1 min read
Kashmir Solidarity Day
Share this:
Kashmir Solidarity Day
Kashmir Solidarity Day

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آج ہم آواز ہے اور واضح پیغام دے رہی ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

آج دنیا کو یہ باور کرایا جائے گا کہ خطے کا امن کشمیریوں کی حق خود ارادیت سے وابستہ ہے۔

یوم کشمیر کے موقع پر قابض بھارتی فوج اور بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز کے جبر کے خلاف سینہ سپر کشمیری ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئی ہیں اور ملک بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اسکولوں میں اس حوالے سے تقریری مقابلے اور مباحثے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب مظفر آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پُلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس کے علاوہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد مقامات پر دستخطی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس دوران وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر بھی بات کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے شیطانی مقاصد سے باز آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے اقوام متحدہ کی قراردادیں پرانی نہیں ہو گئیں، دنیا میں تمام انصاف پسند لوگ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر ہیں، کامل یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

Share this:
PML-N Meeting
Previous Post مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کے لیے پاور بروکرز کے ساتھ مذاکرات
Next Post کشمیری بھائیوں سے یکجہتی: گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں ریلی
Murad Ali Shah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.