geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سب سیٹ ہے کی دو دہائی بعد دوبارہ واپسی

February 6, 2020February 6, 2020 0 1 min read
Mani and Azfar
Share this:

Mani and Azfar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اظفر اور مانی کا مقبول ترین کامیڈی ڈراما ’’سب سیٹ ہے‘‘ تقریباً دو دہائیوں بعد ایک بار پھر مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے آ رہا ہے۔

2000 کے اوائل میں نشرہونے والے سٹ کام ’’سب سیٹ ہے‘‘ نے بہت کم عرصے میں نہ صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے تھے بلکہ لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ ڈرامے میں کراچی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے چاردوستوں بوبی، عمران، پنٹو اورنادیہ کی کہانی دکھائی گئی تھی، یہ کردار اظفر علی، سلمان ثاقب شیخ عرف مانی، عدنان شاہ ٹیپو اور سلمیٰ نے ادا کیے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو میں پہلی بارکراچی کے محلوں میں بولے جانے والے الفاظ جیسے ’’ٹوپی‘‘، ’’ڈھکن‘‘ اور ’’برگر‘‘ استعمال کیے گئے۔ ڈرامے کی کہانی اورمزاح لوگوں میں بے حد مقبول ہوا خاص کرکراچی کے نوجوان اس ڈرامے کو بے حد شوق سے دیکھتے تھے۔

’’سب سیٹ ہے‘‘ کو پسند کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مزاح سے بھرپور اس ڈرامے کا سیکوئل ’’مڈ لائف‘‘ کے نام سے بہت جلد نشرکیا جائے گا۔ ڈرامے میں عمران کا کردار ادا کرنے والے اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر اظفر علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لمبے عرصے بعد واپس آرہے ہیں۔

اظفر علی نے ڈرامے سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ’’مڈ لائف‘‘ میں ’’سب سیٹ ہے‘‘ کے چاروں مرکزی کرداروں کی مڈلائف یعنی ان کی زندگی کی آگے کی کہانی اور ادھیڑ عمری میں پیش آنے والے مسائل کو دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’’سب سیٹ ہے‘‘ کی طرح ’’مڈلائف‘‘ مکمل سٹ کام نہیں ہوگا بلکہ سیریل ہوگا تاہم اس میں کامیڈی بھی دکھائی جائے گی جو ناظرین کو یقینی طور پر پرانے دور کی یاد دلائے گی۔

ڈرامے کی کاسٹ کے حوالے سے اظفرکا کہنا تھا کہ ڈرامے کے بنیادی کرداروں کے علاوہ اداکارہ مرینہ خان، عائشہ عمر، خالد انعم، بہروز سبزواری اور جنان حسین بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں جب کہ حرامانی بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

Share this:
IMF
Previous Post آئی ایم ایف کا حکومت پر مزید ٹیکس لگانے کے لیے زور
Next Post راولپنڈی ٹیسٹ؛ رچی رچرڈسن میچ ریفری بنکر پاکستان آئیں گے
Richie Richardson

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.