geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

احسان اللہ ہمارا مجرم ہے، ریاست کیسے معاف کر سکتی ہے

February 10, 2020 0 1 min read
Ehsanullah Ehsan
Share this:

 Ehsanullah Ehsan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں سول سوسائٹی کی تنظیم ‘اے پی ایس شہدا فورم‘ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے حوالے سے وضاحت کرے کہ وہ کہاں ہے۔

تنظیم کے صدر فضل خان ایڈوکیٹ نے کہا، ”ہم پاکستان کی اعلیٰ حکومتی شخصیات، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کرتے ہیں کہ تین سال سے ان کی ہائی سکیورٹی تحویل میں موجود یہ شخص اب کہاں ہے؟ اگر وہ ان کے پاس ہے تو اسے عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے؟ اگر وہ ان کے پاس سے نکل گیا ہے، تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟‘‘

فضل خان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ہفتے کو پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم پانچ سال سے آرمی پبلک اسکول پشاور میں مارے جانے والے اپنے بچوں کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔‘‘

اے پی ایس سانحے میں مسلح حملہ آوروں نے 132بچوں کا قتل عام کیا، جن میں فضل خان کا چودہ سالہ بیٹا صاحبزادہ عمر خان بھی شامل تھا۔

پاکستان میں وزیر داخلہ اور وزیر دفاع احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق معاملے پر لاعلمی کا اظہار کر چکے ہیں، جب کہ فوج نے صحافیوں کی طرف سے بارہا پوچھے گئے سوالات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

احسان اللہ احسان نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی تحویل سے نکل گئے ہیں۔ تب سے وہ پاکستان کے کئی صحافیوں سے رابطے میں ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ خیر خیریت سے ترکی پہنچ چکے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ پاکستان یا افغانستان میں کسی اور محفوظ جگہ پر بھی ہو سکتے ہیں۔

احسان اللہ احسان کے مطابق انہوں نے تین سال پہلے پاکستانی سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک ڈیل کے تحت خود کو ان کے حوالے کیا۔ لیکن ان کے مطابق ان سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے۔

پاکستان میں پشتون تحفظ مومنٹ کا الزام ہے کہ احسان اللہ احسان جیسے قاتلوں کو فوج کے افسران کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔ پاکستانی فوج ان الزامات کو رد کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاکستانی میڈیا پر بعض ریٹائرڈ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان نے سرنڈر کرنے کے بعد فوج کے انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ایسی معلومات دیں جن سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں بڑی مدد ملی۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ‘احسان اللہ احسان نے خود تو لوگوں کو نہیں مارا تھا اور وہ تو محض ترجمان تھا اس لیے ایسے افراد کے لیے گنجائش رکھنی چاہیے‘۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکام میڈیا کے ذریعے لوگوں میں احسان اللہ احسان جیسے جرائم پیشہ شخص کے لیے نرم گوشہ اور ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

پشاور اور قبائلی علاقوں کے صحافیوں کا کہنا ہے کہا کہ جس زمانے میں احسان اللہ احسان فون کرکے ملک میں بم دھماکوں اور حملوں کی فخریہ ذمہ داری لیتے تھے، تو اسے رپورٹ کرنا لازمی ہوتا تھا ورنہ وہ انہیں بھی جان مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

’آرمی پبلک اسکول شہدا فورم‘ کے صدر فضل خان کے مطابق، ”احسان اللہ احسان ہمارا مجرم ہے۔ اس نے ہمارے بچوں کے قتل کے ساتھ ساتھ کئی معصوم لوگوں کو مارنے کی ذمہ داری لی۔ اسے ریاست کیسے معاف کر سکتی ہے؟‘‘

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ”ہم لوگوں کو اسی کا خدشہ تھا۔ اسی لیے ہم نے مئی دو ہزار سترہ میں پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ اسے ایمنسٹی دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ عدالت نے اسی سال دسمبر میں حکم دیا کہ حکومت احسان اللہ احسان کو کوئی رعایت نہیں دے سکتی اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔‘‘

فضل خان کے مطابق اس شخص کو کبھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں جواب چاہییے کہ سب کس کی ایما پر ہورہا ہے؟‘‘ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سوال کرنے والوں کو خطرات ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں، لیکن ”ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے بچے تو گئے، وہ واپس نہیں آئیں گے۔ لیکن آئیندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو، ہم اس لیے یہ جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘

Share this:
Europe Hurricane
Previous Post یورپ میں خطرناک سمندری طوفان: ٹرانسپورٹ معطل، سکول بند
Next Post مودی نے جنت نظیر کشمیر کو قید خانہ بنا دیا ہے، پریانکا گاندھی
Priyanka Gandhi

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.