geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آزمائش

February 12, 2020February 12, 2020 0 1 min read
Azmaish
Share this:

Azmaish

تحریر : قاسم علی درویش

آزمائش یا امتحان دونوں کا ایک ہی مطلب ہے یعنی پرکھنا، جائزہ لینا، اہلیت یا قابلیت کو بھانپنا اور اُس کے بعد انعام واکرام سے نوازنا یا سزا دینا ہے، عموماً دونوں کا معنی ایک ہی ہے مگر ہم بات کو سہی طریقے سے سمجھنے کے لیے آزمائش اور امتحان کو الگ الگ کر کے دیکھتے ہیں، ایک عرشی نظام کہہ لیتے ہیں اور ایک فرشی نظام، اگر ہم فرشی نظام کی بات کریں تو ہر بندہ اپنی پیدائش سے لے کر موت تک کے سفر میں چاہتے نا چاہتے مختلف امتحانات سے گزرتا ہے، کچھ امتحان ایسے ہیں کہ جو ڈگری یا سند حاصل کرنے کی غرض سے دیے جاتے ہیں اور جب بندہ دیے گئے امتحان میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کا مقام، رتبہ، عزت شہرت بڑھ جاتی ہے، اس کے ساتھ ایک امتحان وہ بھی ہے جو ہمارے اقربا، دوست احباب، والدین ، بذرگ، ہمارے حاکم یا ذمہ دار لوگ ہم سے لیتے ہیں جب ہم اُن کی پرکھ یا امتحان میں پورے اترتے ہیں تو ہمارا نام بلند ہو جاتا ہے، ہماری عزت بڑھ جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم دوسرے امتحان کے لیے تیار ہو جاتے ہیں جو کہ ہمیں معلوم ہو کہ نہ ہو مثلاً کوئی تمہاری مسلسل پرکھ کر رہا ہو، تمہاری جانچ پڑتال کررہا ہو اور تمہیں معلوم تک نہ ہو ،اگر آپ اس کی امیدوں پر پورے اترتے ہو تو آپ کے وقار اور قدرومنزلت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

ایک دوست اپنے دوست کی مختلف طور طریقوں پرجانچ یا پرکھ کرتا ہے اور جب اعتبارآجاتا ہے تو بالآخر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ دوست کی وفا پہ دل و دماغ میں ہلکی سی بھی بدگمانی نہیں آتی، ایسا اعتبار کہ دن تو دن وہ کہے رات تو بھی مان لیا جاتا ہے یعنی بہت بار یا ایک ہی بار دوست کو ایسے امتحان سے گزارا کہ اس پر آنکھیں بندکر کے پورا یقین آگیا ، تو ہمیں معلوم ہوا کہ فرشی نظام پر انسان، انسان کا امتحان لیتا ہی رہتا ہے اور اس کی عزت ، اس کے نام ، اس کے وقار میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے یا افسوس کہ ایک انسان دوسرے انسان کی نگاہوں سے گر جاتا ہے۔

اگر ہم عرشی نظام کی بات کریں تو اللہ خود بھی فرماتا ہے کہ ہم نے انسان کو تزکیہ نفس کے لیے پیدا کیا ہے یعنی آزمائش کے لیے، پھر اپنے حبیبﷺ کی زبانی بھی ہمیں بار بار بتلایا کہ اللہ انسان کو آزمائش دیتا ہے اور بڑی آزمائش رسولوں، نبیوں اور جو نبیوں کے جتنے قریب ہیں یعنی اصحاب کو آزمائش دیتا ہے اسی طرح آزمائش کا سلسلہ ہر انسان کے ساتھ رَبِ تعالی کی طرف سے چلتا رہتا ہے ، پھر فرمایا کہ یہ اللہ کے خاص بندوں پر آتی ہے جن کے مقام و منصب کو اللہ بڑھانا چاہتا ہے پہلے آزمائش دے کر ان کے ظرف کو دیکھا جاتا ہے اگر کامیاب تو پھر ان کے تعارف کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آزمائش تو مصیبت ہے، تکلیف ہے پھر اللہ کیوں اپنے بندوں کو یہ تکلیف دیتا ہے، یعنی آزمائش دینے کا مقصد کیا ہوا، دوسرا آزمائش کے بدلے ہمیں کیا ملنے والا ہے تیسرا ہمیں کیسے معلوم ہو کہ ، آیا ہم پر ہمارے گناہوں کی سزا ہے یا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، اور کائنات میں سب سے زیادہ کس کو آزمائش دی گئی ہے۔

تو ، سنیں اللہ اپنے بندوں کو آزمائش سے اس لیے گزارتا ہے کہ تمہارا رُتبہ بُلند ہو جاۓ اور وہ تمہیں اپنے قریب کر لے یا آزمائش اس لیے بھی دی جاتی ہے کہ بھولا ہوا انسان واپس اپنی راہ پہ آجاۓالمختصر اللہ آزمائش کبھی دے کر، کبھی لے کر کرتا ہے یعنی جب لیا تو میرے بندے کا مزاج بدلا یا میرا بندا صبر، شکر کی کیفیت میں ہی رہا ، اور جب عطا کیا تو پھر اس میں تکبر آگیا یا وہ پہلے سے بھی زیادہ عاجز بن گیا، آزمائش کا بدلہ یا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہر آزمائش کے بعد اللہ بندے کو اپنے قریب کر لیتا ہے، بندے کو اپنا قرب عطا کرتا ہےاور آقاﷺ کی محبت عطا کر دیتا ہے۔

ہاں بعض اوقات ہمیں پتا نہیں چلتا کہ ہم آزمائش میں ہیں کہ اپنی بد اعمالیوں کی سزا میں، اگر میں کسی شخص کو بری حالت میں دیکھتا ہوں تو اپنی عقل سے اس بندے کے لیے کوئی راۓاختیار کر لوں گا آزمائش یا سزا کی مگر یہ ممکن ہے کہ غلط بھی ہو یعنی یہ ایک ایسی کیفیت ہے، ایسا راز ہے، ایسا باطنی نظام ہے کہ جس پر بیت رہی ہے وہی اپنا محاسبہ کر کے معلوم کر سکتا ہے کہ مصیبت ہے یا آزمائش، آزمائیش گو کہ جتنی بڑی اور مشکل ہو مگر انسان کو کہیں نا کہیں اندر سے سکون ملتا رہتا ہے اور ایسا انسان امید کی کیفیت میں ہی رہتا ہے اور جب یہ آزمائش ختم ہو جاتی ہے تو اس کے حالات اور دل کی کیفیت پہلے سے بھی زیادہ اچھی ہو جاتی ہے۔

ایسا انسان بہت کچھ سیکھ بھی جاتا ہے مگر جب یہی معاملہ گناہ کی شکل میں ہو یعنی سزا ہو تو انسان امید کے دائیرے سے باہر ہو جاتا ہے اور خوف کی کیفیت میں ہی ہر وقت رہتا ہے مگر فقیر کہتا ہے کہ آزمائش ایمان والوں کو آتی ہے، جس میں جس قدر ایمان ہوگا اسے اسی کے بقدر آزمائش ہوگی اور ایمان کا مہور یا مرکز تو جنابِ مصطفی جانِ رحمت ﷺ ہیں اور آپ ﷺ پر ہی کائنات میں سب سے بڑی آزمائش آئی ہے ،پھر بھی لبوں پر امت امت رہا افسوس آج ہم کہاں ہیں اور کدھر جارھے ہیں خیر حضرتِ علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایاکہ ہر تکلیف کے بعد اگر آپ رحمٰن کے قریب ہوۓ تو آزمائش اور اگر آپ شیطان کے قریب ہوۓ تو سزا، گویا ہمیں معلوم ہوگیا کہ آزمائش رَب کی طرف سے اپنے اُن بندوں پر آتی ہے جن سے اللہ محبت کرتا ہے اور جنہیں مزید اپنے قریب کرنا چاہتا ہے اب ایک راز کی بات بھی آپ کو بتاتا چلوں، ہمیں معلوم ہے کہ اللہ انسان کے گمان کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ سخی رَب ہے، شہنشاہ ہے اور رحمٰن بھی ہے اگر آپ رَب سے اچھا گمان رکھو گے تو آپ کے ساتھ اچھا ہی ہوگا، دعا یہ کریں کہ اللہ ہم سے بِنا آزمائش کے راضی رہے اور اگر ہمیں اپنی آزمائش میں ڈالتا بھی ہے تو اُس میں پورا اتارے آمین ٠
جزاک اللہ ۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
Qasim ali

تحریر : قاسم علی درویش

Share this:
Asad Umar
Previous Post موجودہ صورتحال مشکل ہے، اسد عمر کا اعتراف
Next Post حکومت کو بھٹکائے رکھنے کی حکمت عملی!
Economy

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.