geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے

February 13, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

کرونا وائرس کے بارے میں چائنا میں حالات شائد سنبھل نہیں رہے ابھی تک ایک ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اس سلسلے میں سینئر ترین حکام کی بھی چھٹی کرائی جا رہی ہے مقامی ریڈ کراس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی عطیات کے بروقت انتظام اور اپنی زمہ داریاں پوری نہ کرنے پر فارغ کیا جا چکا ہے وبائی ہیلتھ کمیشن کے پارٹی سیکرٹری اور کمیشن کے سربراہکا شمار بھی فارغ کیے جانے والے سینئر ترین حکام میں ہوتا ہے لیکن قومی سطع پر انفیکشن کا شکار ہونے والوں میں بیس فیصد کمی ہوئی ہے چین ہمارا دوست ملک ہے ہماری جوامپورٹس چائنا سے ہوتی ہیں ان میں بڑا حصہ سمارٹ فونز اور آٹو پارٹس کا ہے اس کے علاوہ الیکٹرونکس بھی پاکستان چائنا سے امپورٹ کرتا ہے ظاہر سی بات ہے اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔

ووھان جو وائرس کا شکار ہے اس کا مجموعی طور پر چائنا کی معیشت میں جو کنٹری بیوشن ہے وہ فور پوائنٹ فائیو پرسینٹ ہے ووحان شہر کی بڑی صنعتوں میں گاڑیوں کی صنعت ،ٹیکسٹائل ،لوہا،پیٹروکیمیکلز،الیکٹرونکس،فوڈ پروسیسیسنگاور مینو فیکچرنگ بھی شامل ہیں چائینیز اکانومی کا حجم جو تقریبا چودہ ٹریلین ڈالر ہے اور اس کا عالمی معیشت میں حصہ سولہ فیصد ہے اور یہ سولہ فیصد انتہائی اہم مصنوعات پر مشتمل ہے لیکن اس وائرس نے چائنا کی معیشت میں بڑا ڈینٹ ڈال دیا ہے چاہے ایک دو ماہ میں یہ وبا کنٹرول ہو بھی جائے ایک رپورٹ سوشل میڈیا پر پڑھنے کو ملی جس کے مطابق چین نے کرونا وائرس پھیلانے کا الزام امریکہ پر لگا دیا ہے اس میں کہاں تک صداقت ہے یہ تو نہیں معلوم لیکن روسی سائنسدانوں نے بھی چین کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔

چائنا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ امریکہ کا ایک خوفناک بائیولوجیکل حملہ تھاجس نے چین کو پوری دنیا میں تنہا کر دیا ہے اور چین کو ٹریلین ڈالرزکا نقصان ہوا پوری دنیا نے چینی مصنوعات درامد کرنے پر پابندی لگا دی اور امریکہ کی یہی خواہش تھی کہ چین کو معاشی طور پر کمزور کر دے دوسری طرف روسی سائنسدانوں کا خیال ہے یہ ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو روکنا اور وائرس کے پھیلائو کے بعد اربوں ڈالرز کی ویکسین بیچ کر پیسہ کمانا ہے چینی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے امریکی لیبارتریز میں اس وائرس کو تخلیق کیا گیا ہے اور وہیں اس کو ایک بائیو لوجیکل ویپن کی شکل دی گئی ہے اور امریکی ڈپلومیٹک عملے کے ذریعے یہ وائرس چین تک پہنچایا گیا ہے روسی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ وائرس چین میں پھیلا کراس کا ٹیسٹ کیا ہے اور امریکی فارما سسٹس کو راتوں رات اربوں ڈالرز کمانے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔

برسوں پہلے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ امریکا ایسے ہتھیار بنا رہا ہے جن سے انسان تو مریں گے مگر عمارتیں محفوظ رہیں گی کیونہ میزائل اور بموں سے انسان مرتے ہیں زخمی بھی ہوتے ہیں لیکن عمارتیں بالکل تباہ ہو جاتی ہیں شہر کے شہر کھنڈر بن جاتے ہیں خوراک کے ذخائر بھی متاثر ہوتے ہیں قحط کا ماحول بن جاتا ہے ہو سکتا ہے امریکہ نے یہ ہتھیار استعمال کیا ہو 2005میں پاکستان میں جو تباہ کن زلزلہ آیا تھا تب بھی یہ بازگشت سنائی دی تھی کہ امریکہ نے ہارپ ٹیکنالوجی یوز کی ہے۔

امریکہ اور چین کے تنازعات سب کے سامنے ہیں ایک سپر پاور اور اس کے ایک تیزی سے بڑھتے ہوئے حریف کے اثر کو کم کرنے کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے اس تنازعہ کا دائرہ ٹریڈ وار سے لے کر جنوبی چائنا کے سمندر اور 5Gانٹر نیٹ کے تنازعات تک ہے بائیو کیمیکل سے متعلق امریکن کمیشن کے سابق ممبران کا دعوی ہے کہ ان سے چائنیزدوستوں نے رابطہ کیا تھا جو یہ سمجھتے ہیں یہ وائرس انسانی تخلیق ہے ان میں سے ایک کا خیال ہے کہ اس وائرس اٹیک کے لیے ووھان شہر کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ شہر چائنا کے بالکل سینٹر میں ہے اور یہ مرکزی ٹرانسپوٹیشن حب ہے اور یہ ٹائم اس لیے چنا گیا کہ چائنیز کا نیا سال آنے والا تھا اور سالانہ چھٹیاں بھی پڑنے والی تھیں اور ایسے موقعے پر پورے ملک سے لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر چھٹیاں منانے کے لیے ٹریول کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ اس شہر کو وزٹ کرتے ہیں اور یہاں سے بیرون ملک بھی سفر کرتے ہیں
اور یہ امریکی لیبارٹریز کے لیے بھی دولت کمانے کا اچھا موقع ہے۔

اس وقت امریکہ وہ واحد ملک ہے جس کے پاس 400فوجی بائیو لیبارٹریز ہیں جو کہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں یہ روس کے آس پاس بھی ہیں اس کے علاوہ چائنا ،ملائیشیا اور فلپائن کے آس پاس بھی ہیں اور شائد ہی کوئی ایسی جگہ ہو جو امریکہ کی پہنچ سے دور ہو چائنا میں تو بڑی تعداد میں لوگوں نے اس بات کو سنجیدگی سے لیا ہے لیکن گلوبل ٹائمز کے مطابق زیادہ تر لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے جبکہ روس نے اپنی مشرقی سرحد کو مکمل بند کر دیا ہے تاکہ وائرس کو روس سے دور رکھا جا سکے چین اور روس کے درمیان 25سرحدی کراسنگ ہیں یہ تمام 21جنوری کو بند کر دی گئیں تھیں اس کے باوجود بھی روس میں دو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں اور یہ متاثرہ افراد چائینیز تھے۔

اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں اور نئے کیسز بھی تواتر سے سامنے آ رہے ہیں ،مزے کی بات یہ ہیکہ کوئی بھی مغربی ملک اس سے متاثر نہیں البتہ برطانیہ میں آٹھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں ،اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ (آمین)
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Kashmir Issue
Previous Post کشمیر موقف پر پاکستان سعودی عرب متحد
Next Post سمجھداری عبادت کا حصہ ہے
Sensible

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.