geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: چینی متاثرین کی تعداد اب 60 ہزار، 1367 ہلاکتیں

February 14, 2020 1 1 min read
Corona Virus China
Share this:

Corona Virus China

شنگھائی (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں صرف ایک دن میں پندرہ ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب ان مریضوں کی مجموعی تعداد تقریباﹰ ساٹھ ہزار ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ساڑھے تیرہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

شنگھائی میں چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جمعرات تیرہ فروری کو بتایا گیا کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے اس سب سے بڑے ملک میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں آج تک کا سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کل بدھ کے مقابلے میں آج جمعرات کے آغاز پر چین میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 15,152 کے اضافے کے ساتھ 59,804 ہو چکی تھی۔ منگل گیارہ فروری کے دن تک اس وائرس کے چین میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 44,653 بتائی گئی تھی۔

اس وائرس کے ہاتھوں چین میں گزشتہ روز مزید کم از کم 254 افراد ہلاک ہو گئے۔ یوں کورونا وائرس کے باعث، جسے اب عالمی ادارہ صحت کی طرف سے باقاعدہ طور پر ‘کووِڈ انیس‘ کا نام دیا جا چکا ہے، چین میں مجموعی انسانی ہلاکتوں کی تعداد بھی 1,367 ہو گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے بیمار ہو جانے والے افراد کی تعداد میں ہزارہا کے اضافے میں سے بہت بڑا حصہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہوبے میں ریکارڈ کیا گیا۔ وہاں ایک دن میں اس وائرس کے نئے مصدقہ مریضوں کی تعداد تقریباﹰ ساڑھے 13 ہزار بتائی گئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں نئے مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص زیادہ تر اس تیز تر طریقہ تشخیص کی وجہ سے ہوئی، جو کل بدھ کے دن سے استعمال کیا جانے لگا ہے۔ اس طریقہ تشخیص میں کمپیوٹر ٹوموگرافی کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کے سی ٹی اسکین کیے جاتے ہیں۔

اسی دوران چین کے کورونا وائرس یا COVID-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہوبے میں، جہاں ووہان شہر سے اس مہلک جرثومے کا پھیلاؤ شروع ہوا تھا، حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ ترین صوبائی اہلکار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔ بدھ سے لے کر جمعرات تک چین میں جو 254 نئی ہلاکتیں ہوئیں، ان میں سے 242 اسی صوبے میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اب تک چین سے باہر بھی کم از کم 27 دیگر ممالک میں اس وائرس کے سینکڑوں کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

چین میں اس وائرس کے نئے کیسز اور اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی نئی پریشان کن تعداد کے سامنے آنے سے قبل بیجنگ میں حکومتی حلقے یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ دو روز تک نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد اب شاید اس وائرس کا پھیلاؤ کچھ کم ہونا شروع ہو گیا تھا۔

اس پس منظر میں چینی صدر شی جن پنگ نے کل بدھ کو ملکی دارالحکومت بیجنگ میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ ملکی عوام اور بین الاقوامی برادری کو ان وسیع تر ‘مثبت اقدامات‘ سے اچھی طرح آگاہ کیا جانا چاہیے، جو چین اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کر رہا ہے۔

اس کے برعکس جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ تر چینی حکام کی طرف سے اعلان کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ایسی کوئی بھی پیش گوئی کرنا غلط ہو گا کہ کورونا وائرس کا وبائی پھیلاؤ اپنے وسط مدتی یا آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

چین میں کووِڈ انیس نامی اس وائرس کے ہزارہا نئے کیسز اور کسی ایک دن میں ہلاکتوں میں سب سے زیادہ اضافے کی رپورٹوں کے کئی ایشیائی ممالک میں کاروباری منڈیوں پر بھی واضح منفی اثرات دیکھے گئے۔

چینی حکام کی طرف سے جاری کردہ اس وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد شنگھائی، ہانگ کانگ، سیئول، ٹوکیو، سڈنی، سنگاپور، بنکاک اور دہلی تک کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔ ایسے ہی منفی کاروباری اثرات تائیوان اور نیوزی لینڈ کے بازار ہائے حصص میں بھی نظر آئے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے اسی پھیلاؤ کے باعث اب یہ بات بھی یقینی ہے کہ رواں سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں تیل کی طلب میں متوقع اضافہ گزشتہ اندازوں کے مقابلے میں بہت کم رہے گا۔

اس کا سبب اس وائرس کی وجہ سے چینی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات اور ان کے دنیا بھر میں محسوس کیے جانے والے ضمنی اثرات ہیں۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی طرف سے آج جمعرات کے روز پیرس میں کہا گیا کہ اس سال جنوری سے لے کر مارچ تک کی پہلی سہ ماہی میں اب یہ بھی دیکھنے میں آئے گا کہ عالمی سطح پر گزشتہ ایک عشرے کے دوران پہلی بار خام تیل کا استعمال میں کمی ہو جائے گی۔

Share this:
Rajab Tayyab Erdogan
Previous Post ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے
Next Post کشمیر پر امریکی سینیٹرز کا نیا مکتوب
Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.