geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چھوٹی سی نیکی

February 15, 2020February 15, 2020 1 1 min read
Goodness
Share this:

Goodness

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ٹھنڈی یخ صبح دھند نے پو رے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا میں روزانہ کی طرح گھر سے دفتر کی طرف رواں دواں تھا شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ نہ ہو نے کے برابر تھی صبح کا وقت پورا شہر سڑکوں پر ابل پڑا تھا لوگ دفاتر کا روباری مراکز بچے والدین سکو ل کالجوں کی طرف بھا گنے کی کوشش کر رہے تھے سائیکل مو ٹر سائیکل رکشے ویگنیں کا ریں سکول بسیں اور پیدل لو گ اوپر سے شدید دھند انسان جو فطری طور پر بے چین اور بے صبرافطرت کا حامل ہے وہ دوسروں کو روندنے کی ناکام کو شش کر رہا تھا بے پنا ہ ٹریفک اور شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک چیونٹی کی رفتار سے چل رہی تھی شدید ٹریفک کے با وجود ہر کو ئی کان پھا ڑنے والا ہا رن بجا ئی جا رہا تھا ہا رن تو اس وقت بجا نا چاہیے سڑک خالی ہو اور آپ کے آگے جا تے والا جان بو جھ کو آپ کو راستہ نہیں دے رہا لیکن یہاں تو سب کچھ جانتے ہو ئے بھی بے چین اور جھگڑا لو لو گ ایک دوسرے کو قہر آلو د نظروں اور زبان سے گالیوں کا طو فان اگلتے ہو ئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کو شش کر رہے تھے۔

اوپر سے مو ٹر سائیکل سواروں نے سب سے زیا دہ تنگ کیا ہوا تھا سو ئی برابر بھی جہاں جگہ نظر آتی یہ وہا ں گھس جا تے ۔مو ٹر سائیکل سواروں کی اِن حما قتوں کی وجہ سے ٹریفک نظام اور بھی درہم برہم ہو جا تا ہے۔ زندگی کسی حد تک مفلوج ہو تی نظر آرہی تھی ہر کو ئی اپنا راستہ بنا نے کے چکر میں تھا اسی دوران ایمبولینس کا سا ئرن بجنا شروع ہو گیا ہم لوگ ایمبولینس کو راستہ دینا چاہتے تھے لیکن ہم ایک زنجیر کی طرح سست روی سے چل رہے تھے ٹریفک کی زنجیر سے نکلنا ہما رے لیے ناممکن تھا اِسی دوران اگر کسی کی کا ر رکشہ یا موٹر سائیکل سے لگ جا تی تو ٹریفک ایک دم بند اور دونوں فریق آگ برساتے دھا ڑتے گالیاں بکتے ایک دوسرے پر برس پڑتے ہر کو ئی خو د کو چنگیز خا ن کی اولاد اور دھرتی کا واحد فرعون ثابت کر نے پر تلا ہوا تھا۔

گالیوں کے شرمناک تبا دلے کے بعد بعض ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو جا تے کو ئی لڑ رہاتھا کو ئی بیچ بچا کی ناکام کو شش کر رہا تھا لوگوں میں صبر ایثار قربانی دوسروں کو برداشت کرنے کا حو صلہ ہی نظر نہیں آرہا تھا لگ رہا تھا مہذب انسانو ں کی بجائے جانوروں کا ریوڑ ہے جو ایک دوسرے کو کاٹ کر آگے بڑھنے کی کو شش کر رہا ہے یہ با ت کو ئی بھی ما ننے کو تیا ر نہ تھا کہ سست روی کی وجہ بے پنا ہ ٹریفک اور شدید دھند ہے اِس میں کسی کا بھی قصور نہیں ہے لیکن انسانوں کے اندر حیوانیت جلد با زی بے چینی تکبر غرور ظلم خو د پسندی دوسروں کو نیچا دکھا نے اور اپنی برتری ثابت کر نے کا حیوانی جذبہ ٹریفک کے سدھار کی بجا ئے بگاڑ کا سبب بنا ہوا تھا اسی دوران ہم پٹرول پمپ کے پاس سے گزرے تو وہاں بھی لمبی قطاریں اور پٹرول پہلے ڈلوانے کے چکر میں کچھ لوگ قطار کے آخر میں لگنے کی بجا ئے سب سے آگے گا ڑی گھسیڑنے کی کو شش کر رہے تھے کہ میں لمبی قطار میں انتظار کی زحمت ے کیوں دو چار ہوں دوسرے تو کمی کمین لوگ ہیں میں دوسروں سے ممتا ز ہوں میری چار آنکھیں دوسر دو دماغ 4 ہاتھ چار ٹانگیں ہیں دنیا میں مجھے دوسروں پر حکومت اور اپنی مرضی کر نے کا پورا اختیار ہے میں طاقتور ہوں میرا کو ئی عزیز رشتے دار کسی بڑی پو سٹ پر ہے یا میں کسی طاقتور خاندان کا چشم و چراغ ہوں میرے اوپر کو ئی قانون یا اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں ہو تا میں جو مرضی کروں مجھے کون روکے گااسی دوران کو ئی سیا سی لیڈر وزیر وغیرہ کی گا ڑی کو پولیس والے پہلے نکالنے کے چکر میں تھے۔

پولیس اور با ڈی گارڈ وں کی ڈیوٹی بھی تھی کہ اشرفیہ اور بڑے لوگ کیوں انتظار کریں انتظارتو غریب عوام ہی کر تی ہے پو لیس افسران اور بیوروکریٹ کی گا ڑیاں تمام قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہو ئے اپنی من مانی کر تی نظر آرہی تھیں کسی کے روئیے سے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ وقت پر نہ پہنچا تو آج ہی حشر برپا ہو جا ئے گا ٹریفک کی سست روی پر بھکا ریوں کی چاندی ہو گئی تھی انہوں نے لوگوں پر ایک قسم کا حملہ کر دیاتھا وہ خو فناک حد تک لوگوں سے پیسے لینے کے چکر میں تھے رنگ برنگے بھکا ریوں اور ڈرامہ با زوں نے الگ سے لوگوں کا جینا حرام کیا ہواتھا اگر آپ ان کو پیسے نہ دیں تو یہ کمزور دل لوگوں کی نفسیات سے کھیلتے ہو ئے انہیں بد دعائیں دینی شروع کر دیتے ہیں ہیجڑوں اور بھکا ریوں کی بلیک میلنگ سے ڈرتے ہو ئے لو گ جان چھڑانے کے لیے بڑے نو ٹوں کی بھیک اِن کو ڈرتے ہو ئے دے دیتے ہیں۔

اِن بھکا ریوں اور خو اجہ سراں کی تو عید لگ رہی تھی کیونکہ یہ جس گاڑی کو پکڑ لیتے پیسے لے کر جان چھو ڑتے اِن بھکا ریوں نے مختلف روپ بہروپ اپنا رکھے تھے کو ئی اندھا بن کے بیٹھا ہے کو ئی مریض کو ئی بیو ہ کو ئی حا دثے کا شکا ر کسی نے پرچے پر درد ناک داستان لکھ رکھی ہے جس کو پڑھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے کو ئی انتہا ئی پراسرار طریقے سے سڑک کنا رے بیٹھا یا بیٹھی ہے کسی نے شیر خواد بچوں کو بلیک میل کے طور پر اٹھا یا ہوا ہے کسی عورت نے یتیم بچوں کی فوج اپنے گلے لگا رکھی ہے کو ئی عین سڑک کے درمیان اپا ہج بن کر خو د کو گھسیٹ رہا ہے اس کی حالت دیکھ کر مسا فر اپنا پرس اس کے سامنے ڈھیر کر دیتا ہے کو ئی مر گی کا مریض ہونے کا ڈرامہ کر ر رہا ہے کہ اس کو دورہ پڑا ہوا ہے اس کے گلے میں پر چہ لٹکا ہوا ہے کہ یہ مر گی کا مریض ہے اِس کی اطلا ع اِس نمبر پر دیں یا گاڑی میں بٹھا کر گھر چھوڑ آئیں یا گا ڑی کا کرایہ دیں ۔ اِس کے علا وہ بھکا ریوں کی بڑی تعداد اخبا ر کھلونے اور صفائی والے تو لیے بیچنے کی ادا کا ری کر تے نظر آتے ہیں اِس طرح وہ یہ ثابت کر نے کی کو شش کر تے ہیں کہ پیشہ ور بھکا ری نہیں ہوں بلکہ میں تو با عزت طو ر پر روزی کما نے کی کو شش کر رہا ہوں انہیں میں روٹی مانگنے والے بھکا ری بھی ملتے ہیں جو ہر ایک سے کھانے کے پیسے مانگتے ہیں ما دیت پرستی میں غرق اور حیوانیت کے عروج پر حیوان نما انسانوں کا مشاہدہ کر تے ہو ئے ہم آخر کا ر نہر پر آگئے یہاں پر ٹریفک بہتر ہو گئی۔

ہما ری گا ڑی اب دوڑنے لگی اچانک میزبان ڈرائیور نے گا ڑی روکی میں نے دیکھاکہ سڑک کنا رے ایک بو ڑھا آدمی اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑا تھا وہ شاید اپنی بیٹی کو سکو ل چھوڑنے جا رہا تھا اس کا پٹرول ختم ہو گیا تھا اب وہ اپنی مو ٹر سا ئیکل کو الٹا کر کے پٹرول کے چند قطرے حاصل کر نا چاہ رہا تھا تا کہ پٹرول پمپ تک جا سکے میرا میزبان دروازہ کھو ل کر ڈگی کی طرف گیا پٹرول سے بھری بو تل نکالی اور اس شخص کے پا س جا کر اس کی مو ٹر سائیکل میں پٹرول کی بو تل خا لی کر دی بو ڑھے شخص نے تحسین آمیز نظروں سے اس کی طرف دیکھا مو ٹر سائیکل سٹا رٹ کی اور چلا گیا میں اپنے میزبان کے اس خو شگوار عمل سے بہت متا ثر ہوا اس نے میری طرف دیکھا اور بو لا سر میں ہمیشہ اپنی کا ر میں دو بو تلیں پٹرول کی رکھتا ہوں جیسے ہی کو ئی ضرورت مند نظر آتا ہے اس کو دے دیتا ہے ہوں اور فوری طو ر پر پھر بو تلیں پٹرول سے بھر لیتا ہو ں میرے پاس ضروری آلا ت بھی ہیں میں تھو ڑا بہت گا ڑی کے انجن کو بھی ٹھیک کر لیتا ہوں میں خو شگوار حیرت سے اس کو دیکھ رہا تھا وہ نہایت شیریں لہجے میں بتا رہا تھا کہ ہم چند دوست بچپن سے یہ کام کر تے آ رہے ہیں کہنے کو تو یہ چھوٹا سا کام ہے لیکن مشکل وقت جس کو ضرورت ہو تی ہے اس کے لیے یہ مسیحائی کا اعلی مقام ہے آگے جا کر اس نے اپنی بو تلیں پھر بھر لیں کسی اور ضرورت مند کے لیے میں جو انسانوں کو حیوانیت میں غرق دیکھ رہا تھا اچانک مجھے خو شگوار معطر جھونکے کا احساس ہوا کہ اِس بانجھ مر دہ معا شرے میں ایسے روشن چہرے بھی ہیں جن کے کردار اور چھو ٹی سی مددسے وہ نو ر نکلتا ہے جس کی روشنی اور خو شبو سے مردہ انسانوں کی روحیں بھی مہکنے لگتی ہیں مجھے اس روشن چہرے کے سامنے بڑے بڑے حا جی نماز ی کیڑے مکو ڑوں کی طرح نظر آئے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post نیب نے رانا ثنا کو ایک اور بلاوا بھیج دیا، 19 فروری کو پیش ہونے کا حکم
Next Post وزیر اعظم کا مہنگائی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے 10 ارب کا امدادی پیکج
Inflation

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.