geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں شہریت کا متنازع قانون، زبیدہ بیگم کے ساتھ کیا ہوا؟

February 20, 2020 1 1 min read
Indien National Register of Citizens
Share this:

Indien National Register of Citizens

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) پندرہ سرکاری دستاویزات کے باوجود آسام میں ہائی کورٹ نے زبیدہ بیگم کو بھارتی شہری ماننے سے کیوں انکار کیا؟ آئینی ماہرین کے مطابق یہ کیس بی جے پی کی طرف سے کمزور طبقات کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کی مثال ہے۔

بھارت کے شمال مغربی صوبے آسام کے شہرگوہاٹی سے کوئی ایک سوکلومیٹر دور ضلع بکسا واقع ہے، جہاں پچاس سالہ زبیدہ خاتون عرف زبیدہ بیگم ایک عرصے سے اپنی بھارتی شہریت ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔

زبیدہ بیگم نے اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے پندرہ سرکاری دستاویزات فارنرز ٹریبونل میں پیش کیے۔ ان میں ووٹر شناختی کارڈ، مستقل اکاونٹ نمبر(پین) کارڈ، بینک کھاتوں کی تفصیلات، زمین کے ریونیو سے متعلق دستاویزات اور گاؤں کے مکھیا کی طرف سے جار ی کردہ دستاویز وغیرہ شامل تھیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے ووٹرلسٹوں کی نقول پیش کیں جن میں ان کے والد جاوید علی کا نام موجود ہے۔

لیکن آسام کے فارنرز ٹریبونل نے 2018 میں انہیں غیر ملکی قرار دے دیا۔

اس فیصلے کے خلاف انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن ہائی کورٹ نے اس ہفتے منگل کے روز اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرا رکھا۔

ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ زبیدہ بیگم خود کو اپنے والدین سے تعلق ثابت کرنے والے دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہیں جبکہ عدالت کے مطابق انہوں نے جو بینک اکاؤنٹس، ووٹر شناختی کارڈ، ریونیو کے دستاویزات پیش کیے وہ شہریت کا ثبوت نہیں۔

اب ان کے پاس اپیل کے لیے آخری دروازہ سپریم کورٹ کا ہے، لیکن وہاں تک پہنچنا آسان نہیں اور اگر وہاں بھی ناکامی ہوئی تو حراستی مرکز ہی زبیدہ بیگم کا مقدر ہوگا۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالمبین نے عدالتی فیصلے پر سخت تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا، “زبیدہ بیگم نے جودستاویزات دی ہیں ان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کہیں خاتون کی جگہ بیگم لکھا گیا ہو لیکن اس طرح کی غلطیاں نظر انداز کی جاتی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ عدالت زبیدہ بیگم کے بھائی کی شہریت تو تسلیم کررہی ہے لیکن ان کی نہیں۔ جب کہ اگر بھائی کی شہریت ثابت ہوگئی تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی ولدیت ثابت ہوگئی۔ اس کے باوجود یہ کہا جارہا ہے کہ زبیدہ بیگم بھارتی شہری نہیں۔”

قانونی لڑائی میں خرچہ آتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے زبیدہ بیگم نے اپنی زمین بیچ دی۔ اب وہ دوسروں کے کھیتوں میں ڈیڑھ سو روپیہ روزانہ کی اجرت پر کام کرتی ہیں۔ ان کے شوہر رزاق علی ایک عرصے سے علیل ہیں۔ تین بیٹیوں میں سے ایک کی حادثے میں موت ہوگئی۔ ایک لاپتہ ہوگئی اور اب سب سے چھوٹی بیٹی بچی ہے، جس کے مستقبل کی فکر انہیں کھائے جارہی ہے۔ وہ کہتی ہیں، “میں اپنے لیے تو امید کھوچکی ہوں۔ لیکن میرے بعد اس کا کیا ہوگا؟”

یہ صرف ایک خاتون کا معاملہ نہیں۔ آسام میں ہزاروں لوگوں کا یہی حال ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ ہندوؤں کا بھی مسئلہ ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق اس علاقے میں بیشتر خواتین ناخواندہ ہوتی ہیں اور جب ان کی شادی ہوتی ہے تو وہ اپنے ساتھ کوئی دستاویز لے کر نہیں جاتیں۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آسام میں ہر سال سیلاب آتے ہیں جس کی وجہ سے گاوں کا نام و نشان ہی باقی نہیں رہتا اور وہاں رہنے والے لوگ کوئی دوسرا گاؤں بسا لیتے ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے آسام کے صحافی امیت سین گپتا نے کہا، “سیلاب ہندو مسلم نہیں دیکھتا اور جب سیلاب آتا ہے تو سب کچھ بہا کر لے جاتا ہے جس میں لوگوں کے دستاویزات بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔”

وکیل عبدالمبین کا کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک بہت بڑی سازش ہے۔ ان کے مطابق، “دراصل اس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں سے ان کا حق رائے دہندگی چھین لینا چاہتی ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہورہا ہے۔ البتہ اس امتیازی سلوک کا سب سے زیادہ شکار ہونے والوں میں پسماندہ ذات اور قبائل کے علاوہ مسلمان شامل ہیں۔”

تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر مودی حکومت آسام کی طرح پورے ملک میں شہریت کا قومی رجسٹر(این آرسی) نافذ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایک خطرناک صورت حال پیدا ہوجائے گی۔

آسام کے اخبار پرتی دن کے صحافی اشیش گپتا کہتے ہیں، “یہ صرف آسام کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے کیوں کہ بھارت کے بیشتر گاؤں میں لوگوں کے پاس کو ئی دستاویز نہیں ہوتا۔ ان کے پاس برتھ سرٹیفیکٹ نہیں ہوتا اور چونکہ ان میں سے بیشتراسکول نہیں جاتے اس لیے ان کے پاس اسکول کی بھی کوئی سند نہیں ہوتی۔ ا یسے میں لوگوں کا حکومت کے حراستی کیمپوں سے بچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔”

Share this:
Donald Trump & Narendra Modi
Previous Post مودی پسند ہیں لیکن بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ٹرمپ
Next Post بلوچ علیحدگی پسندوں کا حملہ، پانچ سکیورٹی اہلکار مارے گئے
Pakistan Turbat

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.