geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی سرکلر ریلوے 6 ماہ میں بحال کرنی پڑے گی: چیف جسٹس پاکستان

February 22, 2020 0 1 min read
Justice Gulzar Ahmed
Share this:

Justice Gulzar Ahmed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سرکلر ریلوے کیس میں 5 ماہ میں تمام کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ سرکلر ریلوے 6 ماہ میں بحال کرنی پڑے گی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کے پلان پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی منظوری اور دیگر امور کو فوری حل کیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو ریلوے کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور سیکریٹری ریلوے کو صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ منصوبے پر تمام کارروائی 5 ماہ میں مکمل کی جائے اور 2 ہفتے میں چین سے بھی مشاورت مکمل کی جائے۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کام تب شروع ہوگا جب پیسے ہوں گے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ملک میں ریلوے خود نہیں بنا سکتے تو کیا کرسکتے ہیں، 72 سال میں اتنی قابلیت نہیں ہوئی، دنیا کہاں چلی گئی، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بلا کرپوچھ لیتے ہیں کام کون کرے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو مزید بتایا کہ چینی سفیر سے ملاقات کے بعد رقوم اور منصوبے پر حتمی جواب دیں گے، سی پیک کی وجہ سے سرکلر ریلوے کی بحالی چائنیز کررہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مؤقف پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سرکلر ریلوے 6 ماہ میں بحال کرنی پڑے گی، ہم نے فیصلہ گزشتہ سال دیا، آپ مذاق کرتے آرہے ہیں، آپ لوگوں نے خود سارا نیٹ ورک جام کیا ہوا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کراچی کو نہ بڑھائیں، نئے شہر آباد کریں، اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوئی نئی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہورہی۔

ایڈووکیٹ جنرل کے جواب پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایسا نہیں آپ کو معلوم نہیں، گزشتہ ایک سال سے یہ کہہ رہے ہیں، میں کل ناظم آباد گیا بہت دکھ ہوا، سخی حسن قبرستان جاتے ہوئے حالت دیکھی تو دکھ ہوا، گندگی ہی گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھیں، ہر طرف کچرا ہی کچرا، معلوم ہے نارتھ ناظم آباد کیا تھا، ماضی کے سب سے خوبصورت علاقے کے ساتھ کیا کررہے ہیں، اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جی معلوم ہے اور احساس بھی ہے۔

سیکریٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے زمینوں پر قبضہ گروپ ہے جو ماضی میں فعال ہوا، کالا پل سے 4 کلو میٹرپرقبضہ ہے، لوگ بیٹھے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے کیسے لوگ ہیں، قبضہ کون ختم کرائے گا، پہلے عمارتیں بنائیں لوگوں کو منتقل کریں پھر قبضہ خالی کرائیں، کراچی میں جو ہورہا ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

Share this:
Maulana Abdul Aziz
Previous Post حکومت کشمیر پر جہاد کا اعلان کرے: مولانا عبدالعزیز کا مطالبہ
Next Post مقبوضہ وادی: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، آپریشن کی آر میں 2 کشمیری نوجوان شہید
Indian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.