geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خاندانی منصوبہ بندی اور علما کرام کا کردار

February 22, 2020 0 1 min read
Family Planning
Share this:

Family Planning

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

پاکستان اس وقت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے ،ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی مختلف سماجی برائیوں کا سبب بھی بن رہی ہے ،چائلڈ لیبر،بچوں کا استحصال ،بے روزگاری ،ناخواندگی ،انتہاپسند ی جیسے مسائل کا سامنا وطن عزیز پاکستان کو ہے ، ایک سروے کے مطابق جنوبی ایشیا میں آبادی میں اضافہ کے لحاظ سے پاکستان سب سے آگے ہے جو کہ 2.4 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے،جبکہ دیگر اسلامی ممالک نے افزائش آبادی کو قابو میں لانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ہمارے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے،وطن عزیز پاکستان میں شرح افزائش جس رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو 2030 تک صحت کے مراکز، تعلیمی اداروں ،ملازمتوں اور رہائشی مکانات کی ضرورت آج کے مقابلے تین گنا زائد کی ہوگی ہماری برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ملک میں معاشی مشکلات میں اضافہ کا سبب ہے،گزشتہ روز راقم الحروف کو محکمہ بہبود آبادی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام “خاندانی منصوبہ بندی اور علما کرام کا کردار ” کے موضوع پر سیمینار میں بطور مہمان اعزاز مدعو کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جس کی صدارت ممتاز عالم دین قاضی محمد اسلم اوکاڑوی نے کی ،سیمینار سے ڈسٹرکٹ خطیب مہتمم جامعہ عثمانیہ قاری سعید عثمانی، راقم الحروف ( محمد مظہررشید چودھری)، ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ پاپولیشن نائلہ محبوب ، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر محمد بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی خوراک، تعلیم و تربیت، رہائش، لباس کی فراہمی والدین کی ذمہ داری ہے ، بچوں کی تعداد اور پیدائش میں مناسب وقفہ والدین کی باہمی رضا مندی سے ہونا چاہیے، ماں کی صحت کا خیال رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

قرآن مجید میں واضح احکامات ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں جس سے قدرتی طور پر بچے کی پیدائش میں وقفہ اور صحت مند معاشرہ تشکیل پا تا ہے ،مقررین نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 207,774,520کروڑ تھی موجودہ وقت میں ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 22کروڑ سے بھی تجاوز کر چکی ہے ،راقم الحروف( محمد مظہررشید چودھری) نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کی آبادی 7.6 ارب سے زائد ہے، 2030 تک آبادی میں مزید ایک ارب اضافہ متوقع ہے،اس صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی 11.2 ارب ہوجائے گی،پاکستان میں اس وقت 20کروڑ 77 لاکھ سے زائد آبادی موجود ہے جو 2030 تک بڑھ کر 25 کروڑ سے زائدہوجائے گی،دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے خاندان کی بہتر منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔ممتاز عالم دین قاضی محمد اسلم اوکاڑوی اورڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے کہا کہ دین اسلام میں مائوں پر دو سال تک بچوں کو دودھ پلانا فرض قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے اور بیٹی کو یکساں توجہ اور برابری کا درجہ اور ماں کی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے، دین کی رو سے گھریلو معاملات کو اپنے وسائل کے مطابق ترتیب دینا ہی خاندانی منصوبہ بندی ہے تاکہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ہو سکے اور ماں کی صحت بھی متاثر نہ ہو،وقت کی ضروت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنا ہے ہمیں بچوں کو معاشرے کا بہترین اور کار آمد شہری بنانے میں کردار ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم وسائل کے حساب سے پچوں کی پیدائش میں منصوبہ بندی کریںاس سے غربت میں کمی اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے گی۔

بچے اور بچیوں کے فرق کو بھی ختم کرنا ہوگا اور جتنے حقوق لڑکوں کے ہیں اتنی ہی اہمیت لڑکیوں کی بھی ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے بچوں کی پیدائش میں صحت کے ساتھ ساتھ دینی احکامات پر بھی عمل اور بچوں کو دینی احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دینا بہت ضروری ہے ،مقررین نے کہا کہ بچوں کی پیدائش پر اسلام اور شریعت میں کوئی پابندی نہیں مگر وسائل سے بڑھ کر بچوں کی پیدائش ہوتو وہ معاشرے میں وبال بن جاتے ہیں بچوں کی پیدائش میں شرعی احکامات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے، اصولوں کی پاسداری بھی ضروری ہے۔

ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھنا گھر کے سربراہ (مرد)کے لئے انتہائی ضروری ہے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت بہت زیادہ ہے اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقے کو ملکر کردار ادا کرناہوگا،سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہود آبادی اوکاڑہ محمد ارسلان ندیم ،انچارج ای لائبریری محمد ابراھیم وڑائچ ، اسسٹنٹ لائبریرین زاہد احسن ،نوجوان صحافی چودھری عدنان اعجاز ودیگر نے شرکت کی۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Imran Khan
Previous Post مہنگائی! وزیر اعظم کا اعتراف
Next Post رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا کا عوامی شکایات پر فوری ایکشن کورنگی نمبر 4 میں سیوریج مسائل کا تدارک کرا دیا
MPA PS 94 HASHIM RAZA

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.