geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بتانِ رنگ و خوں کو توڑ کر ملت میں گم ہو جا

February 24, 2020 0 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

فرقوں، گروہوں اور نسلی امتیاز میں بَٹی اُمتِ مسلمہ جس ملغوبی اور انحطاط سے آج گزر رہی ہے، پوری اسلامی تاریخ میں اِس کی مثال نہیں ملتی۔ عالمِ اسلام جبرِمسلسل کی زَد میں ہے جس کی بنا پر شیرازہ بکھری مِلّت پارہ پارہ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کافلسطین پر ”معاہدہ امن” ملّتِ اسلامیہ کو قبول نہیں لیکن طاغوت سے خوف کی اس فضاء کوئی دبنگ آواز سنائی نہیں دیتی۔ کشمیر بھارتی مظالم کی آماجگاہ بن چکا لیکن سوائے ترکی، ملائشیا اور ایران کے کوئی مسلۂ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ دسمبر 2019ء میں ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں ہونے والی سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا۔ ستمبر 2019ء میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے سربراہان نے باہم مل کر ہی اِس سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ کوالاالمپورسمٹ میں شرکت سے پہلے وزیرِاعظم پاکستان عمران خاں کی ریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وزیرِاعظم نے سمٹ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اُن کی جگہ وزیرِخارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن وزیرِخارجہ بھی شریک نہیں ہوئے۔ اِس عدم شرکت سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ پاکستان نے سعودی عرب کے دباؤ پر اِس کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردگان نے تو واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسا سعودی حکومت کے دباؤ پر کیا گیا۔ طیب اردگان کے اِس بیان کے بعد پاکستان اور سعودی عرب، دونوں کی طرف سے تردید سامنے آگئی۔ سعودی عرب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی وقار اور احترام پر مبنی ہیں، کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں۔ اِس وضاحت کے بعد ملائشیاء کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب اردوان نے خاموشی ہی مناسب سمجھی۔ ماہِ رواں میں وزیرِاعظم عمران خاں نے ملائشیا کے دورے کے موقعے پر کوالا المپور میں عدم شرکت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بعض دوستوں کا خیال تھا کہ کوالاالمپور سمٹ اُمتِ مسلمہ میں نئی گروہ بندی کا باعث بن سکتی ہے۔ وزیرِاعظم کے اِس بیان کے بعد ایک دفعہ پھر تجزیوںاور تبصروں کے دَر وا ہوگئے۔

حقیقت یہی کہ ترکی ہمارا بے لوث برادر اسلامی ملک ہے جبکہ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ الفت ومحبت میں بھی کبھی کمی نہیں آئی۔ سعودی عرب میں ہمارے مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ۖ ہیںجو دنیا میں بسنے والے ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن اور مرکزِ نگاہ ہیں۔ اِن مقامات کی حفاظت خادمین حرمین شریفین کے ذمہ ہے۔ اِسی لحاظ سے خادمین حرمین شریفین کا احترام اور دلی لگاؤ بھی ہر مسلمان محسوس کرتا ہے۔ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ رشتہ پہاڑوں سے اونچا اور سمندروں سے گہرا ہے۔ پاکستان میں حکمران خواہ کوئی بھی سیاسی جماعت ہو، سعودی حکوت کی الفت ومحبت برقرار رہتی ہے۔ کسی بھی ابتلاء کی صورت میں سعودی عرب نے ہمیشہ دامے، درہمے، قدمے، سخنے، پاکستان کی مدد کی ہے۔ اگر نون لیگ کے دَورِ حکومت میں سعودی حکمرانوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر میاں نوازشریف کی جھولی میں ڈالے تو عمران خاں کا دامن بھی ڈالروں سے بھر دیا۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سودی حکمرانوں کی دوستی پاکستان کے ساتھ ہے نہ کہ کسی حکمران یا سیاسی جماعت کے ساتھ۔

سعودی عرب کے قدامت پرست معاشرے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اعتدال پسند اسلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے والے 35 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ہمارے وزیرِاعظم کے ساتھ باہمی احترام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ اُنہوں نے ازراہِ محبت عمران خاں کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقعے پر اپنا ذاتی شاہی طیارہ بھی پیش کیا۔ وہ پاکستان کے دَورے پر تشریف لائے تو وزیرِاعظم عمران خاں نے نہ صرف ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا بلکہ گاڑی خود ڈرائیو کرکے اُنہیں وزیرِاعظم ہاؤس لے کر آئے۔ استور میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے کے لیے کنگ سلمان ریلیف فنڈ سے 3 ہزار کمبل ، 3ہزار مردانہ و زنانہ شالیں، شدید سردی سے بچنے کے لیے بچوں اور بڑوں میں موزے، دستانے اور ٹوپیاں تقسیم کی گئیں۔ پاکستان کے سردترین علاقوں میں 30 کروڑ روپے لاگت کا ”ونٹر پیکیج ” اِس کے علاوہ ہے جس سے 27 ہزار گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔ جب پاکستانیوں سے محبت کا یہ عالم ہو تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی بھی حکمران اِس محبت کا ادراک نہ کرے۔

دوسری طرف ترکی نے بھی ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی۔ باوجود اِس کے کہ پاکستان نے کوالاالمپور میں شرکت نہیں کی، وہاں کشمیر پر پرزور قرارداد منظور کی گئی۔ ترک صدر جناب طیب اردوان کا اِس ہفتے میں پاکستان کا دورہ اِس بات کی علامت تھا کہ کوالاالمپور سمٹ میں وزیرِاعظم کی عدم شرکت کے دُکھ کو جناب طیب اردوان نے دِل سے نہیں لگایا۔ اُنہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک دفعہ پھر مسلۂ کشمیر کو اپنا مسلۂ قرار دیا۔ تُرک قوم اب تک نہیں بھولی کہ تحریکِ خلافت کے دوران ہندوستان کی مسلم خواتین نے اپنے زیور تک ترک بہن بھائیوں کی نذرکیے تھے۔ شاید یہی وجہ ہو گی کہ جب جنوبی پنجاب میں خوفناک سیلاب آیا تو تُرک خاتونِ اوّل (طیب اردوان کی اہلیہ)نے اپنا نکلس بطور عطیہ سیلاب متاثرین کی نذر کیا (اُس نکلس پر بیتنے والی روداد ہم اپنے کالم میں پہلے ہی بیان کر چکے)۔ یہ سب عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے لیے سعودی عرب سے مفر ممکن ہے نہ ترکی سے۔ بدقسمتی سے سعودی عرب اور ترکی میں ایسی غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں جو مسلم اُمّہ کے ضعف میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی عین حقیقت کہ اِس وقت عالمِ اسلام جن حالات سے گزر رہا ہے، وہ انتہائی مخدوش اور ندامت کا باعث۔ باطل قوتیں پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہیں۔ اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلامی شناخت پر حملے ہو رہے ہیں، مسلم ممالک کو باہم دست وگریباں کرنے کے منصوبے تیار ہو رہے ہیں اور مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل چپکایا جا رہا ہے۔ اِن حالات میں پستی وناکامی اور ذلت ورسوائی مسلمانوں کا مقدر بنتی جا رہی ہے۔ ہم ذہنی طور پر مرعوب اور مغرب کے غلام بن چکے ہیں۔ شاندار اسلامی تاریخ رکھنے کے باوجود کسی کو ادراک ہی نہیں کہ فکری غلامی انسان کی حیثیت ومقام چھین لیتی ہے۔ غلامی کی اِن زنجیروں کو توڑے بغیر ترقی کا تصور بھی ناممکن۔ اگر غلامی کے آگے سر جھکا بھی دیا جائے تو پھر بھی بھلا نہیں ہوتاکہ

تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

ہمیں ادراک کرنا ہو گا کہ ”لڑاؤ، تقسیم کرو اور حکومت کرو” ہمیشہ سے اقوامِ مغرب کی پالیسی رہی ہے۔ (متحدہ ہندوستان میں یہی پالیس اختیار کرکے تاجِ برطانیہ نے 100 سال تک حکومت کی)۔ دشمن ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ مسلم اُمّہ میں اختلاف وانتشار پیدا کرکے اُسے اتنا کمزور کر دیا جائے کہ وہ سر اُٹھانے کے قابل نہ رہے۔ یمن ، شام، عراق، ایران، لیبیا، اُردن اور فلسطین اِسی انتشار کا شکار ہوئے، جس نے سرجھکا دیا وہ امان پا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے اِس امن سے موت بدرجہا بہتر ہے۔

جب تک دشمن کی چالوں کو سمجھ کر اتحاد واتفاق کی کوشش نہ کی جائے، مسلم اُمّہ کبھی اُبھر کر سامنے نہیں آسکتی۔ اِس لیے ضروری ہے کہ فکری خودی اور غیرت وحمیت پیدا کرکے اتحاد ویگانگت کی فضاء پیدا کی جائے۔ اگر ایسا ہو جائے تو مسلم اُمّہ اقوامِ عالم میں اپنا مقام پیدا کر سکتی ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ شیرازہ بکھری اقوام کبھی کامیابیوں سے ہمکنار نہیں ہو سکتیں۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ ”خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی۔ ہماری سرحدیں جغرافیائی نہیں، نظریاتی ہیں۔ ہمارا اللہ ایک، رسول ایک اور قرآن ایک۔ اِس لیے دنیا جہان میں جہاں کہیں بھی کوئی مسلمان بستا ہے، وہ ”قومِ مسلم” کا ایک فرد ہے جس کا دُکھ ہر مسلمان کا دُکھ اور تکلیف ہر مسلمان کی تکلیف۔ارضِ فلسطین ہو یا کشمیر، مظلوموں کی مدد ہر مسلمان کا فرضِ عین لیکن یہاں عالم یہ کہ مسلم اُمّہ خاموش۔ جس طرح مسلۂ کشمیر بتدریج وقت کی دھول میں گُم ہوتا جا رہا ہے، اُسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیا جانے والا ”معاہدہ امن” بھی بروئے کار آجائے گااور اپنے ضعف کے ہاتھوں مجبور مسلم اُمّہ ”ٹُک ٹُک دیدم، دَم نہ کشیدم”کی عملی تصویر بنی رہے گی۔ اِس لیے ضرورت اِس امر کی ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ایران اور مختلف دھڑوںمیں بٹے اسلامی ممالک اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک صفحے پر اکٹھے ہوںکہ یہی حکمِ ربی ہے، یہی مطلوبِ رسولِ ہاشمی اور اِسی میں فلاح کی راہ نکلتی ہے۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Memory
Previous Post یادداشت کی کمزوری کیوں واقع ہوتی ہے؟
Next Post آئی آئی،،،،،
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.