geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلم دنیا میں بکھرتا خاندانی نظام اور مسلم عورت کا کردار

February 24, 2020 0 1 min read
Muslim Woman
Share this:

Muslim Woman

تحریر : میر افسر امان

جب سے اللہ نے انسان کو پیدا کیا اس کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مختلف وقتوں میںکچھ احکامات اپنے پیغمبروں کے ذریعے دیے جاتے رہے ہیں۔کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار ،اللہ کے پیغمبر اللہ کا پیغام اللہ کی مخلوق تک پہنچاتے رہے ۔ بلا آخر رسولۖ اللہ نے اس کام کی تکمیل کی۔اللہ نے شروع سے دین ِاسلام کو انسانوں کے لیے پسند کیا تھاجس میں خاندانی نظام بھی شامل ہے۔اوّل اوّل انسانی معاشرے نیکی پر چلتا رہا۔ اپنے حق سے زیادہ حاصل کرنے کی وجہ سے انسان میں اختلاف پیدا ہوئے۔یہودی اپنے آپ کو اللہ کاچہیتا یعنی پسندیدہ انسان سمجھنے لگے۔ عیسائیوں نے اپنے گنائوں کی تلافی اپنے پیغمبرۖ سے منصوب کر لی۔ یہ سب خود ساختہ دین تھے جو اللہ سے بغاوت پر قائم ہوئے۔یہودیوں کی غلط روی پر اللہ نے سزا دی۔عیسایت کو بھی ناپسند کیا۔ جب تک مسلمان اللہ کے احکامات پر عمل کرتے رہے اور ان کاخاندانی نظام مضبوط تھا۔اللہ نے ان کو دنیا کی امامت دیے رکھی۔ مگر جب دین اسلام کے پیروں،مسلمان اللہ کے دین سے ہٹ گئے تو اللہ نے انہیں بھی سزا دی اور غیر قوموں کو مسلمانوں پر مسلط کر دیا۔بقول علامہ شیخ محمد اقبال شاعر اسلام کہ:۔

آتجھ کو بتائوں میں تقدیر امم کیا ہے
شمشیر سنا اوّل طائوس ورباب آخر

مسلمانوں نے جب سے شمشیر سناں چھوڑی ہے دینا میں ذلیل و غوار ہو رہے ہیں۔ جس اللہ نے انسان کو پیدا کیا اس نے اسے زندگی گزارنے کے طریقے بھی بتائے جس میں ایک خاندانی نظام بھی شامل ہے۔غیر مسلموںنے دین میں اپنی مرضی ڈال کر اپنے معاشروں اور خاندانی نظام بل لکل تباہ و بر بادکر دیا ہے۔اب جلد ہی ان کا سیاسی غلبہ بھی ختم ہونے والا ہے ان شاء اللہ۔معاشی ترقی کی وجہ سے دنیا کو کمانڈ کرنے والے یہود و نصارا کا معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس میں عورت کا کردار بھی ہے۔کیونکہ عورت کے اصل کردار سے ہٹا کر اس کا استعصال کیا گیا۔اسے گھر کی ملکہ کے بجائے شمع محفل بنا دیا گیا ہے۔اب ہی یہی استعصال مسلم معاشرے میں بھی پھیلایا جا رہاہے ۔کافروں کابے حیائی کا معاشرہ امت مسلمہ میں بے حیا عورتوںکے ذریعے پھیل رہاہے۔جس سے مسلم خاندانی معاشرے بکھرتے جا رہے ہیں۔

اسلام میں عورت اور مرد کے حقوق برابر ہیںاللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے عورت کو اعزازبخشا کہ اُسے برابری کے ساتھ آدم کے ساتھ جنتّ میں رکھا۔قرآن شریف میں ہے کہ”پھر ہم نے آدم سے کہا تم اور تمہاری بیوی جنتّ میں رہو” (البقرة ۔٣٤) یہاں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو برابری کے حقوق دیے۔ آج کافروں کے بنائے ہوئے اپنے قانون کے تحت عورتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔یہ قرآن کی رو سے جہالت کے سواکچھ بھی نہیں ۔ قرآن شریف میں کئی جگہ عورتوں کے حقوق اوراُن کی اہمیت کے بارے میںذکر ہے۔ قرآن شریف میں ہے کہ” عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق اُن پر ہیں” (البقراة۔ ٢٢٨) اِس آیت سے یہ ثابت ہوتا کہ ربِ کریم نے خود قرآن شریف میں شروع ہی سے عورتوں کے حقوق کا حکم دے دیا تھاجسے دنیا کی کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔یہ عورتوں کے لیے بڑا اعزاز ہے ان کے ربّ کی طرف سے۔

عورتوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مزید فرمایا ”عور توں کے لیے بھی اُس مال میں حصّہ ہے جو مال باپ اور رشتہ دارں نے چھوڑا ہو” (البقرا۔٣٤) اللہ نے رشتہ داروں کے مال میں عورتوں کا حصّہ بھی رکھا۔ یہ ہیں حقوق اللہ تعالیٰ کی طرف سے عورتوں کے لیے۔ اسی طرح حدیث شریف میں بہت سی جگہوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے عورتوں کے حقوق کی بات کی ہے۔حضرت عبداللہ ابن عمرو سے روایت ہے کہ رسول ۖ نے فرمایا ساری دنیا سرمایا ہے اور دنیا کا بہترین سرمایہ نیک عورت ہے (مسلم) حضرت ابن عمر ۖ سے روایت ہے رسول ۖ نے فرمایا حلال کاموں میں سب سے زیادہ نا پسند ید ہ کام خدا کے نزدیک طلاق ہے۔ (ابودود) جہاں مرد کو طلاق دینے کا حق ہے وہاں عورت کو خلع لینے کا بھی حق ہے۔ گو کہ طلاق بعض صورتوں میں ناگزیں ہو جاتی ہے مگر یہاں بھی عورتوں کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے ۔حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے رسول ۖ نے فرمایا جب خدا تعالیٰ تم میں سے کسی کو مال عطا فرمائے تو اس کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنی ذات پر خرچ کرے پھر اپنے گھر والوں پر۔(مسلم) اس میں بھی عورت جو گھر والوں میں شریک ہوتی ہے ،کا خیال رکھا گیا ہے۔

عورت مسلمان معاشرے میں ماں، بیوی،بیٹی اور بہن کے مقدس رشتوں میں جڑی ہوئی ہے جب کہ مغرب میںصرف معاشی مشین ہے… اسلام میں عورتوں کے جتنے حقوق ہیں دنیا کے کسی بھی مذہب میں اتنے حقوق نہیں دہیے گئے۔گو کہ جہالت کی وجہ سے مسلمان معاشرے میں بھی عورت کے حقوق سلب کر لیے ہیں جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ عین جہالت ہے۔ کاروکاری،قرآن سے شادی اور عورتوں کو تعلیم نہ دلوانا اور کہنا کہ کون سی ہم نے نوکری کروانا ہے ۔ایک پڑھی لکھی عورت اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر سکتی ہے۔ معاشرے کا اچھا فرد بن سکتی ہے۔ بلاشبہ مسلمان معاشرے میں اس ناسور کی اصلاح ہونی چاہیے ۔ آج بھی پاکستان کے صحیح سوچ رکھنے والے مسلمان گھرانوں میں بہت سی خرابیوں کے باوجود بھی مثالی خاندانی نظام موجود ہے ۔ آج بھی خاندان کے فرد ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آتا ہے۔ بہت سے واقعات حدیث کی کتابوں کے اندر موجود ہیں ۔ عورت ماں ہے اس کے پائوں کے نیچے جنت ہے۔عورت بہن ہے جس کو بھائی احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ رسول ۖ اللہ کی حدیث کہ جس نے تین بیٹیوں کی پرورش کی ان کا گھر آباد کیا وہ میرے ساتھ جنت میں جائے گا۔عورت بیوی ہے جس کے اللہ نے حقوق مرتب کیے ہیں۔اللہ نے اس پر معاش کا بوجھ نہیں ڈالا۔

ہندو مذہب میں عورت کو شوہر کی موت کے وقت ستی کر دیاجاتا ہے۔ یہودی مذہب میں عورت کو حیض کے دنوں میں ناپاک سمجھا جاتا ہے۔ آج مغرب کے معاشرے میں عورت طرح طرح کے مصائب سے دوچار ہے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اس خرابی کو کیسے ختم کیا جائے۔ مغرب میں مظالم کی وجہ سے اسلام لانے کا رجحان عورتوں میں مردوں سے زیادہ ہے۔مغرب کے معاشرے میں١٨ سال کی ہوئی تو والدین کہتے ہیں جائو اپنی معاش تلاش کرو ۔ایک ہوٹل میں گھر کے سب افراد مل کر کھانا کھاتے ہیں اور بل علیحدہ علیحدہ ادا کرتے ہیں۔ مرد فیکٹری سے رات کو کام کر کے آتا ہے تو ٹیبل پر طلاق نامہ پڑا ہوتا” میں آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہوں کل کورٹ میں آجانا میں نے آپ سے طلاق لینی ہے” مغرب میں سیکس کی اتنی آزادی ہے کہ ان کی اپنی رپورٹس کے مطابق ٤٠ فی صد بچے حرامی ہوتے ہیں وہ اپنے باپ کی تلاش میں پھرتے رہتے ہیں۔ عورت کو گھر کی ملکہ کی بجائے شمع محفل بنا دیا گیا ۔ان کا کوئی پروڈکٹ عورت کے اشتہار کے بغیر فروخت ہی نہیں ہوتا۔ پانی کے تالابوں میں نیم عریں لباس کے ساتھ نو جوان بہن بھائیوں،ماں باپ کے مل جل کے نہانے سے آئے دن حادثات اخباروں میں آتے رہتے ہیں۔

کیا کیا بیان کیا جائے۔یورپ کا خاندانی نظام ختم ہو چکا ہے۔ اصلاع کی کوئی بھی کوشش بھی کارگر نہیں ہو سکتا۔یورپ کے دانشور مسلمان معاشرے میں آ کر اس کے ابدی خاندانی نظام کے متعلق تحقیق کرتے ہیں کہ یہ کیسے قائم و داہم ہے۔کس طریقے سے مسلم خاندانی نظام کوختم کریں یا کیسے مسلم معاشرے اور خاندانی نظام کو اپنا جیسا آزادمعاشرہ بنائیں۔ یہ کام وہ اپنی این جی اوئز کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔کیاسال میں ایک دن عورت کے حقوق کا حق کا دن مناکرعورت کوحقوق مل سکتے ہیں۔اس کے لیے معاشرے کی تشکیل کرنی پڑتی ہے جو کو مغرب نہیں پہلے سے ہی تباہ کر دیا ہے۔ہر دور کے انسان نے عورت کے ساتھ ظلم کیا۔ قبل اسلام کوئی اس کو زندہ دفن کر دیتا اور طرح طرح کے ظلم کرتا اور کوئی آج جدید دور میں اسے رونقِ محفل اور کوئی اسے شمعِ محفل بناتا ہے اور اپنی جنسی تسکین کے لیے کلب کی زندگی ایجاد کی گئی۔جس میں مرد زن شریک ہوتیں ہیں۔ ڈانس کیا جاتا ہے۔ بتیاں گل کر دی جاتیں ہیں ۔پھر اندھرے میں جس کی بیوی جس کے ہاتھ لگی۔ شیطان کھل اپنا کھیل کھیلاتاہے۔کلب جانے والی فحاشہ عورت کہتی ہے کہ میں بچے نہیں جنوں گی۔کیونکہ میری کلب لائف ڈسٹرب ہوتی ہے۔ہوٹوں میں برہنا عورت پیلے ڈانس کرتیں ہیں۔ مغرب اور مشرق کے قدیم وجدیدجہلانے عورت کے ساتھ طرح طرح کے ظلم ڈھائے ہیں۔

بڑے افسوس کا مقام ہے مسلمان گھرانوں کی عورتیں مغرب زدہ خواتین کی نقالی کرتیں ہیں۔ پاکستان میں بھی عورتیں بھرے بازار میں کہتیں کہ ہمارا جسم ہماری مرضی۔تمھارا جسم اور مرضی کہاں! یہ جسم اللہ کی امانت ہے اس کو اللہ کے احکامات کے مطابق استعمال کرنا ہے۔ پچھے دنوں مغربی این جی اوز کی فنڈنگ سے مسلم عورتوں نے مارچ کیا اور اب پھر ٨ مارچ کو اسلام آباد اور لاہور میں مارچ کرنے کی ریہرسل کر رہیں ہیں۔ مملکت اسلامی جمہوریہ میں اس کی اجازت نہیں ہونے چاہیے۔ اس سے اسلام پر عمل کرنے اور حیا دار حجاب کرنے والی مسلم عورتوں کا استحصال ہوتا ہے۔موم بتی والی انٹیاں مسلم معاشرہ خراب کر رہی ہیں۔جرمنی میں عدالت کے اندر ایک با حجاب مسلم عورت مروہ الشرینی پر چاکو سے حملہ آور ہو کر ا یک متشدد انتہا پسندعیسائی نے شہید کر دیا۔اِس شہیدا حجاب کی یاد میں اُس دن کے بعد٤ ستبر و ساری دنیا کی مسلم خواتین نے حجاب ڈے منانا طے کیا جو اب تک منایا جارہا ہے۔

عیسائی معاشروں میں مسلمان بچیوں کے سروں سے حجاب نوچے گئے۔ دفتروں میں کام کرنے والی عورتوں کی نوکری ختم کی گئیں۔تعلیمی اداروں میں حجاب والی مسلم خواتیں کو داخلے دینا بند کیے گئے۔بازاروں میں حجاب والی خواتین پر آوازے کسے جاتے ہیں۔ہمیںایک انصاف پسند عیسائی یاد آگیا۔ اٹلی کے ایک منسٹر جناب رابرٹو مورسن کو پارلیمنٹ کے اندر حجاب پرپابندی کے قانون بنانے کے لیے دستخط کا کہا گیا تو اس نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ورجن میری( حضرت مریم ) حجاب پہنتی تھی تو میں حجاب کے خلاف قانون پر کیسے دستخط کر دوں؟ ان حالات میں مسلم خواتین کا کردا ر کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ہونایہ چاہیے کہ ٨ مارچ کو بے حیا مغرب زدہ اور شیطانی فعل کو عام کرنے والی مسلم خواتین سے ہزاروںدرجہ زیادہ تعداد میں باہر نکل کر ان کے بے حیائی اورفحش عمل کو رد کرنا چاہیے۔ دینی جماعتوں کو ابھی سے اِس فعل کی مذمت کرنی چاہیے۔ امت مسلمہ کی خواتین کو امہا ت المومنین ،صحابیات اور دوسری اسلام کی نام ور خواتین اسلام کی سیرت پر چلنا چاہیے جوان کی آئیڈ لز ہیں۔اور مغرب زدہ بے حیا اورپر کٹی مسلم خواتین جو بازاروں میں کہتی پھرتی ہیں کہ میرا جس میری مرضی کو الااعلان رد کرنا چاہیے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Imran Khan
Previous Post آئی آئی،،،،،
Next Post DMC کورنگی “فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول ” کا تیسرا دن
Flower Show & Family Festival

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.