geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کر رہے ہیں، ٹرمپ

February 25, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے امریکا بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے موٹیرا اسٹیڈیم عوام سے خطاب کیا۔

بھارت کے اپنے پہلے دورے کے دوران احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں عوامی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا، ”ہم پاکستانی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ انتہائی مثبت طریقے سے کام کررہے ہیں۔“

انہوں نے بھارت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”ہر ملک کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے۔ امریکا اور بھارت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ساتھ مل کر دہشت گردی کو روکیں گے اور دہشت گردی کے نظریات سے مقابلہ کریں گے۔“

بھارت میں سیاسی، سماجی، اسپورٹس اور فلمی دنیا کی اہم شخصیات سمیت ایک لاکھ سے زائد شرکاء کی موجودگی میں امریکی صدر نے کہا، ”پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کافی اچھے ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہوگی اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیا اوردیگر ملکوں میں امن آئے گا۔“

امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف اپنی انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا،”میری انتظامیہ میں امریکی فوج نے آئی ایس آئی ایس ( داعش) کے قاتلوں کی پوری طاقت توڑ دی ہے۔ آج ان کی خلافت سو فیصد تباہ ہو چکی ہے۔ البغدادی ہلاک ہوچکا ہے۔”

ٹرمپ بھارت کے اپنے پہلے دو روزہ دورے پر آج احمدآباد پہنچے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر ان کا اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔ا س کے بعد امریکی صدر کا قافلہ ہوائی اڈے سے بائیس کلومیٹر کی دوری طے کرکے موٹیرا اسٹیڈیم پہنچا، ہوائی اڈے سے موٹیرا اسٹیڈیم تک کے پورے راستے پر عوام امریکی صدر کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے تھے۔ راستے میں 28 اسٹیج تیار کیے گئے تھے، جن پر بھارت کی رنگارنگ ثقافت کی جھلک پیش کی گئی۔

صدر ٹر مپ نے امید ظاہر کی تھی کہ احمد آباد میں ان کے استقبال کے لیے ایک کروڑ لوگ آئیں گے تاہم اسٹیڈیم میں کوئی ایک لاکھ دس ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔ استقبالیہ پروگرام کو’نمستے ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ پروگرام گزشتہ برس امریکہ کے ہیوسٹن میں بھارتی۔ امریکیوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال میں منعقد ‘ہاوڈی موڈی‘ پروگرام کا جواب قرار دیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے ایک دوسرے کی زبردست تعریف کی۔ ٹرمپ نے کہا، ”ایک چائے والے سے شروعات کر کے مودی جہاں پہنچے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ سب مودی سے پیار کرتے ہیں اور وہ بہت سخت ہیں۔ مودی اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت سے بھارتی کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مودی کی کہانی ترقی کی ایک بے مثال ہے جیسے بھارت کی کہانی۔ بھارت کی کہانی ترقی اور مضبوط جمہوریت کی کہانی ہے۔“

ٹرمپ نے مودی کے کارناموں کی بھی تعریف کی،”مودی نے بھارت کے ہر گاؤں میں بجلی پہنچائی۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ 32کروڑ افرا د انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔ سات کروڑ لوگوں کو گیس سلنڈر دیا۔“انہوں نے مزید کہا،”آپ خوش قسمت ہیں کہ بھارت میں رہتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھارت اور مضبوط ہوگا۔ بھارت کی جمہوریت پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔“

وزیر اعظم مودی نے بھی صدر ٹرمپ کی تعریف کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے دورے کو بھارت امریکا تعلقات میں ایک نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا، ”ٹرمپ نے بھارت کے تئیں اپنے خصوصی پیار کا ہمیشہ اظہار کیا ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ ٹرمپ نے بھارت کا وقار بڑھایا ہے۔ امریکا کی طرح ہی بھارت میں بھی تبدیلی کے لیے بے تابی ہے۔ ہماری 130کروڑ کی آبادی اس کے لیے کوشاں ہے۔ آج بھارت کی افواج جس ملک کے ساتھ سب سے زیادہ فوجی مشقیں کررہی ہیں وہ ملک امریکا ہے۔“

یوں تو صدر ٹرمپ کے اس دورے میں کسی بڑے اقتصادی اور دفاعی معاہدے کی امید بہت کم ہے تاکہ امریکی صدر نے کہا، ”کل ہمارے نمائندہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے لیے جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹروں اور دیگر آلات کے سلسلے میں تین ارب ڈالر کے سودے پر دستخط کریں گے۔“ ان کے بقول،”بھارت کے ساتھ ہم ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کے شعبے میں تعاون کریں گے۔ ہم بھارت کو دفاعی آلات دیں گے، جس سے بھارت کی فوج مزید مضبوط ہوگی۔”

ٹرمپ اپنی اہلیہ اور امریکی حکام کے ساتھ آگرہ روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ تاج محل کا دورہ کرنے کے بعد دہلی جائیں گے جہاں کل دونوں رہنما ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی موجود ہوں گے۔

Share this:
German Police
Previous Post کارنیوال کے جلوس پر کار چڑھا دینے کا واقعہ، متعدد افراد زخمی
Next Post ایلس ویلز نے بھی پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہترین قرار دیدیا
Alice Wells

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.