geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس منتقل کرنے پر ایرانی فضائی کمپنی کے سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

February 26, 2020 2 1 min read
Iranian Airlines
Share this:

Iranian Airlines

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد عوام میں اس وبا کو پھیلانے والے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ ایران کی ایک نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن شیریں عبادی نے کہا ہے کہ تمام تر تنبیہ کے باوجود ایرانی فضائی کمپنی ‘ماہان’ نے چین کے لیے پروازیں جاری رکھیں۔ ان پروازوں کے ذریعے کرونا وائرس ایران منتقل ہوا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ‘ماہان’ کے چیف ایگزیکٹو حمید عرب نژاد پر عاید ہوتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسٹر حمید نژاد کے خلاف کرونا وائرس ایران منتقل کرنے کے الزام میں عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

عبادی نے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے جاری کیے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘ماہان’ کے ‘سی ای او’ پر کرونا وائرس ایران منتقل کرنے کا مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے متاثر کو کمپنی سے ہرجانا دلوایا جائے تاکہ ان کے جانی نقصانات کی تلافی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا نے چین کے لیے اپنی پروازیں روکیں مگر ماہان کے سربراہ نے حقائق سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے چینی سفیر سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ مہان ایئر لائنز چین کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھے گی۔
عبادی نے ایران میں سرکاری وکیل سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب نژاد کے خلاف عدالت میں کیس کرنے اور کرونا کے متاثرین کی طرف سے کیس کی پیروی کریں اور ہلاک ہونے والے شہریوں کے ورثاء کو ہرجانہ ادا کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی رکن پارلیمنٹ بہرام پارسائی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ ایران کی مہان ایئرلائن کی پروازوں کا جاری رہنا ہے۔ انہوں نے ماہان کمپنی کو موقع پرست قرار دیا۔

شیریں عبادی کی طرف سے ماہان اور اس کے سربراہ کے خلاف یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کئی دوسرے حلقوں اور شخصیات نے بھی کرونا کے پھیلائو کے ذمہ داروں میں ماہان کمپنی اور اس کے سربراہ کو شامل کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی دبائو کے بعد گذشتہ اتوار کو ماہان نے چین کے لیے پروازیں بند کر دیں تھی۔

ایران کے فردا ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری عہدیداروں کی طرف سے عوام کو یہ بتایا گیا تھا کہ چین کے لیے کسی قسم کی فضائی آمد ورفت نہیں ہو رہی ہے۔ مگر حکام عوام کو گمراہ کررہے تھے۔ گذشتہ تین ہفتوں سے ایرانی فضائی کمپنی ماہان چین کے چار شہروں میں پروازیں جاری رکھے ہوئے تھی۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 50 سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین کے بعد ایران دوسرا ملک ہے جہاں کرونا کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

Share this:
Dr. Majid Abdullah
Previous Post ڈاکٹر ماجد القصبی سعودی عرب میں وزارت تجارت اور اطلاعات کے وزیر مقرر
Next Post لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس میں ترکی کا میزائل بردار ڈرون مار گرایا
Drone

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.