geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

March 1, 2020 1 1 min read
Multan Sultans
Share this:

Multan Sultans

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل فائیو کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسوو کی برق رفتار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 199 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 175 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، روئے 30 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد احمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے احسن علی 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ اعظم خان صر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دوسری جانب شین واٹسن نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 41 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ واٹسن کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

آل راؤنڈر بین کٹنگ 12 اور انور علی 14 رنز بنانے کے بعد بلاول بھٹی کا شکار بنے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے بلاول بھٹی نے 3، عمران طاہر نے 2 اور اور خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، ذیشان صرف 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان شان مسعود نے ریلی روسو کے ساتھ ملکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھییلے اور دونوں نے 139 رنز کی زبردست شراکت قائم کیا جس سے وہ کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔

شان مسعود 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم ریلی روسوو نے پہلے 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر مخالف بولروں کو خوب پریشان کیے رکھا، روسوو نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی انہوں نے پانچویں سیزن کی دوسری سنچری صرف 43 گیندوں پر بنائی ، یوں انہوں نے مجموعی طور پر پی ایس ایل میں ساتویں سنچری اسکور کی۔

Share this:
oil
Previous Post ٹیکسٹائل انڈسٹری، خام مال کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ
Next Post شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے راہیں جدا کر لیں
Shahruz Sabzwari and Saira Yusuf

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.