geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چوڑیوں والی بازو

March 1, 2020 0 1 min read
Choorian
Share this:

Choorian

تحریر : قاسم علی خان

عورت خواہ کسی بھی روپ میں ہو ماں، بہن ، بیٹی، بیوی، وہ عورت ہے، عورت ایک مشکلات کا گھر ہے چونکہ جو سفر عورت طے کرتی ہے وہ ناصرف مرد کے بس کی بات ہے بلکہ مرد سوچنے سے بھی ڈرتا ہے عورت پہلے بیٹی ہوتی ہے، پھر بہن، پھر بیوی اور پھر ماں بن کر جنت کی نا صرف وارث بن جاتی ہے بلکہ جنت بھی اُسی عورت بنام ماں کے پاؤں میں رکھ دی جاتی ہے چونکہ عورت نے ساری زندگی سفر بہت مشکل طے کیا ہوتا ہے یہ رَبّ کی طرف سے عورت کو ایک بڑا انعام ہے، جونہی بیٹی پیدا ہوئی باپ کے لیے رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں چونکہ عورت رحمت ہے، بندے سے ہر نعمت کی پوچھ ہوگی جو بھی اُسے نعمت عطا کی گئی ہے مگر رحمت کی پوچھ نہیں ہوگی اور بیٹیاں رحمت ہیں۔

بیٹیوں سے بدگمان مت ہوا کریں یہ رَبّ کا نظام ہے اور وہی اپنی حکمتوں اور اپنے رنگوں کو جانتا ہے وہ کسی کو بیٹیاں تو کسی کو بیٹے اور کسی کو مِلا کر یعنی بیٹیاں اور بیٹے دونوں عطا کرتا ہے اور کسی کو یونہی تمام عمر دُعا پہ لگائی رکھتا ہے کہ تم مانگتے ہی رہو، یہ نظام اُسی کا ہے وہی جانتا ہے مگر اُس سے اُمید کی کِرن کبھی مت ڈھلنے دینا یہاں انسان بے بس ہوتا ہے یہ بے بسی اور عاجزی بھی انسان کو بہت کچھ دے جاتی ہے۔

خیر لڑکوں کی نسبت لڑکیاں جلد بڑی اور سمجھدار ہو جاتی ہیں، لڑکے ابھی تک شراتوں اور مستیوں کے دور میں ہی رہتے ہیں کہ والدین کو بیٹی کے رشتے کی فکر لگنا شروع ہو جاتی بلکہ لڑکی کو خود بھی اپنے وجود کو ڈھک کر رکھنے کی پرکھ یا سمجھ قدرتی طور پر ہی ہو جاتی ہے اور اُسے یہ بھی محسوس ہونے لگتا ہے کہ باہر کی دنیا کی نسبت وہ چار دیواری کے اندر زیادہ محفوظ ہے اِس کے برعکس لڑکے ابھی تک کاکے کے کاکے ہی رہتے ہیں روز اپنے والدین سے اپنی عزت کروا رھے ہوتے ہیں۔ والدین بےچارے سمجھا سمجھا کر تھک چکتے ہیں کہ اپنی ذمے داریوں کو سمجھ جاؤ مگر مجال ہے کہ کوئی لڑکا سمجھنے کو تیار ہو حیرت ہے پھر بھی چاہنے والوں کے سامنے اور مہمانوں کے سامنے والدین کہتے پھرتے ہیں کہ میرا بیٹا میرا بیٹا ۔ دوسری مشکل عورت کو اپنا گھر، اپنے رشتوں کو چھوڑ کر جانا پڑتا ہے اور وہ بھی بعض اوقات ایسے گھر عورت کو جانا پڑ جاتا ہے کہ شاید سارے کا سارا گھر ہی اُس کے لیے اجنبی ہو، مگر کمال کا حوصلہ لے کر نکلتی ہے کہ دوسرے گھر کو جنت نما بنا دیتی ہے اور اُسی کاکے کو ایک مرد بنا دیتی ہے۔

اُسے زمے داری کی سوچ عطا کر دیتی ہے جسے والدین چیخ چیخ کر سمجھا رھے ہوتے تھے، واہ رے عورت، پھر اور مشکل سر پہ آن پڑی کہ بچے کی پیدائش کے لیے ایک مشکل اور طویل سفر طے کر کے بالآخر زندگی اور موت کی بازی کو کھیل کر بڑی تکلیف سے بچے کو پیدا کرتی ہے اور اب بچوں کی جیسے نوکرانی بن کر پرورش کرنے لگتی ہے ایسے کہ جیسے اُس کا اپنا پیٹ ہی نہ ہو، ایسے کہ جیسے اُس کی اپنی کوئی خواہش ہی نہ ہو ، یہی عورت جب بیٹی تھی تو ماں باپ یا بھائی کی طرف سے ملنے والی چوڑیوں کو لے کر خوش ہوا کرتی تھی اور اُنہی چوڑیوں والے بازوؤں کی خوشی میں ہی فقط رہتی تھی اِس سے بڑی خواہش کو کبھی اظہار میں نہیں لایا ،اس کے علاوہ جو مِلا قبول کر لیا اور شکوؤں سے ہمیشہ اجتناب ہی رکھا، پھر چوڑیوں والے بازوں لے کر گھر سے رُخصت ہو گئی اور کبھی ایسا بھی ہوا کہ اِک لمبی چُپ کے سہارے تیز طوفانوں سے اکیلی لڑتی رہی۔

ہاں جب تک یہی بازوں چوڑیوں میں تھے تو گھر بھی بنیں، خاندان بھی بنیں اور نسلیں بھی بنی جونہی بازوؤں سے چوڑیاں اُتری تو اپنے مقام کو بھول گئی اور مرد کے مقابلے میں آگئی اپنے حق کو لینے کی آڑ میں مرد پر حکمرانی کو سوچ لیا، تمہارا حق جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے مقرر کیا ہے وہ تو واقع تمہیں ملنا چاہیے اور جو نہیں دیتے وہ گناہگار ہیں مگر تم اپنے بازوؤں سے چوڑیاں تو مت اُتارو ہمیں ڈر لگنے لگتا ہے، یاد کرو تمہاری تو بڑی خوشی ہی چوڑیوں والے بازوؤں میں تھی، تم بھول گئی ہو تمہیں یاد کرنا ہوگا۔

دینِ اسلام سے پہلے جو عورت کے ساتھ سلوک کیا جاتا تھا ہر عقل والے کو معلوم ہے مثلاً زندہ درگور کرنا، عورت کو حقیر جاننا، عورت کو کسی بھی فیصلے میں شامل نہ کرنا، عورت کو منحوس جاننا وغیرہ میں کہتا ہوں کہ آج کی عورت کو آقاﷺ کا ضروربالضرور شکریہ ادا کرنا چاہیے چونکہ عورت کو عزت آقاﷺ نے دی ہے اور مرد کو حکم دیا کہ اِن کو یعنی چوڑیوں والے بازوؤں کو عزت دو۔ اے عورت ہمیں یاد ہے آپ کی عزت، آپ کا احترام کرنا، آپ پھر سے اپنی چوڑیاں ڈھونڈ لو اور اُنہیں پہن کر رکھا کرو کہیں بہت دیر نہ ہو جائے ، کہیں آج کا سورج ڈوب ہی نہ جائے ، سورج جو ڈوب گیا تو کیسے اندھیرے سفر پہ چلو گی اور اندھیرے سفر پر تم نے چوڑیاں پہن بھی لی تو کیا حاصل یعنی جب لوٹتے لوٹتے بہت دیر ہو جائے اور کشتی کنارے پر جالگے وہاں کوئی بھی تمہارا منتظر نہ ہو ، اپنا نہ ہو تو کِسے دِکھاؤ گی ،لو میں نے چوڑیاں پہن لی ہیں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہر عورت کو عورت بن کر زندگی گزارنے کی توفیق بخشے اور اللہ ہمیں اپنی اور اپنے حبیب ﷺ کی محبت نصیب فرمائے۔آمین۔ .
Qasim Ali

تحریر : قاسم علی خان

Share this:
Islamic Akkaf
Previous Post اسلامی اوقاف
Next Post ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
Hazrat Khadija

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.