geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الیکشن جیتا تو مغربی کنارے کے مزید علاقے اسرائیل کا حصہ، نیتن یاہو

March 2, 2020 0 1 min read
Netanyahu
Share this:

Netanyahu

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں انتخابات سے ایک روز قبل نیتن یاہو نے اسرائیلی ریاست میں توسیع سے متعلق ایک نیا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے بقول وہ پھر وزیر اعظم بنے تو دریائے اردن اور مغربی کنارے کے مزید علاقے فوراﹰ اسرائیل میں شامل کر لیں گے۔

یروشلم سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق کل پیر دو مارچ کو ہونے والے اسرائیلی عام انتخابات سے محض ایک روز قبل موجودہ سربراہ حکومت بینجمن نیتن یاہو نے آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی یہ الیکشن جیت گئی اور وہ ایک بار پھر وزیر اعظم بن گئے، تو چند ہی ہفتوں کے اندر اندر دریائے اردن اور مغربی کنارے کے کئی مزید اور وسیع تر علاقے اسرائیلی ریاست میں ضم کر لیے جائیں گے۔

اسرائیل میں دو مارچ کے عام الیکشن گزشتہ 12 ماہ کے دوران وہاں ہونے والے تیسرے عام انتخابات ہیں۔

گزشتہ دو انتخابات میں نیتن یاہو کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اس حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ اپنی انتخابی کامیابی کی صورت میں وادی اردن کے وسیع تر حصوں کا اسرائیل میں شامل کیا جانا ان کی ‘اولین ترجیح‘ ہو گی۔

اسرائیلی پبلک ریڈیو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئیے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا، ’’ایسا محض چند ہفتوں کے اندر اندر ہو جائے گا۔ مجھے امید ہے، زیادہ سے زیادہ شاید صرف دو ماہ کے اندر اندر۔ اس سلسلے میں نقشے تیار کرنے والی امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کمیٹی ایک ہفتہ قبل اپنا کام باقاعدہ طور پر شروع بھی کر چکی ہے۔‘‘

انتیس سیاسی پارٹیاں میدان میں

اسرائیل میں دو مارچ کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 29 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ امید ہے کہ ان تقریباﹰ ڈھائی درجن سیاسی جماعتوں میں سے زیادہ سے زیادہ صرف آٹھ ہی اتنی عوامی تائید حاصل کر سکیں گی کہ انہیں ملکی پارلیمان میں نمائندگی مل سکے۔ ملکی انتخابی قوانین کے مطابق کسی بھی پارٹی کے لیے کنیسٹ کہلانے والی قومی پارلیمان میں نمائندگی حاصل کرنے کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ اسے ملک بھر میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے کم از کم بھی 3.25 فیصد ووٹ ملے ہوں۔

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہونے والے ان تیسرے ملکی انتخابات میں سب سے بڑا مقابلہ دائیں بازو کے بینجمن نیتن یاہو اور ان کے مرکزیت پسند بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے حریف رہنما بینی گینٹس کے درمیان ہو گا۔ تقریباﹰ یقینی طور پر نئی حکومت بھی ایک مخلوط حکومت ہو گی اور اس کا سربراہ بھی شاید انہی دو سیاستدانوں میں سے ایک ہو گا۔

بینجمن نیتن یاہو اس الیکشن میں اپنی لیکوڈ پارٹی کی قیادت میں بننے والے ایک سیاسی اتحاد کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کئی ماہرین اس انتخابی عمل کو نیتن یاہو کی سیاسی پالیسیوں سے متعلق ایک عوامی ریفرنڈم کا نام بھی دے رہے ہیں۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اسرائیلی دفتر استغاثہ کی طرف سے شروع کردہ کارروائی کے نتیجے میں دو مارچ کے الیکشن کے صرف دو ہفتے بعد ہی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی باقاعدہ عدالتی سماعت بھی شروع ہو جائے گی۔

Share this:
Corona Virus
Previous Post کورونا وائرس سبھی براعظموں میں
Next Post پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے: ظفر مرزا
Zafar Mirza

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.