geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اداکاری نہیں چھوڑی، دوبارہ واپس آ سکتا ہوں: حمزہ علی عباسی

March 3, 2020 0 1 min read
Hamza Ali Abbasi
Share this:

 Hamza Ali Abbasi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ اداکاری کی طرف آ سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکاری کو خیرباد نہیں کہا بلکہ ایک لمبے عرصے کے لیے شوبز سے بریک لیا ہے۔

بریک کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذہب سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور مذہب کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ رہے ہیں۔

اُنھوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر وہ کوئی دستاویزی فلم یا ڈرامہ بنائیں گے تو وہ بھی اسلام کے بارے میں ہی ہوگا۔ اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے تھے۔

تاہم اب حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کنارہ کشی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ رہے ہیں۔

یہ بات اُنھوں نے اپنے ایک مداح کی ٹویٹ کے جواب میں کی، جس میں ان کی مداح نے کہا کہ کاش حمزہ علی اداکاری نہ چھوڑتے۔

گزشتہ سال ان کے فیصلے کے بعد ان پر کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید ہوئی تو اس کے جواب میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز انڈسڑی شہرت حاصل کرنے کے لیے نہیں چھوڑی۔

اُنھوں نے مزید کہا تھا کہ سرخیوں میں آنے کے لیے اس طرح کے کام نہیں کرتے ہیں کیونکہ انٹرٹینمنٹ انڈسڑی میں آنے کے بعد اُن کا ہر ڈرامہ اور فلم کامیاب رہی ہے۔ اسلام میں کسی بھی جگہ اداکاری کو حرام نہیں قرار دیا گیا۔

گزشتہ سال اگست میں حمزہ نے ماڈل و اداکارہ نیمل خاور سے نکاح کیا تھا۔ نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے حمزہ علی عباسی کو کافی سراہا تھا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اس وقت الف ڈرامے میں نظر آرہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی نئی فلم دی لیجنٹذ آف مولا جٹ جلد بھی ریلز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل حمزہ علی نے ’پرواز ہے جنون‘، ’یہ جاوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے جو کہ کافی مشہور ہوئیں۔ اس کے علاوہ ’پیارے افضل‘، ’من مائل‘ اور دوسرے کئی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کر چکے ہیں۔

Share this:
Virat Kohli
Previous Post کوہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم، کھری کھری سنا دیں
Next Post کرونا وائرس، امارات کا ایران سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا اعلان
Ministry of Foreign Affairs

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.