geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی میں مسلمانوں پر تشدد ۔۔۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے

March 3, 2020 2 1 min read
Delhi Riots
Share this:

Delhi Riots

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

بھارت کے شہریت سے متعلق نئے متنازعہ قانون کی مخالفت میں دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنوں کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے اور اسی کی مخالفت کے لیے حکمراں جماعت بی جے پی نے اس قانون کی حمایت میں انہی علاقوں میں مظاہرے شروع کیے جہاں پہلے سے دھرنے جاری تھے۔ دراصل یہ احتجاج مودی کے لئے کڑوی گولی ثابت ہو رہے تھے اور دہلی سمیت دیگر شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے تھے ۔ چنانچہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے حواس باختہ بھگوا مودی سرکار نے اس نے دارلحکومت کو فرقہ وارانہ بھٹی کی آگ میں دھکیل دیا ۔ شمال مشرقی دلی میں بھجن پورہ، جعفرآباد، کراول نگر، موج پو، چاند باغ اور دیال پور جیسے علاقے تشدد سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں مسلمانوںکی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ہندو فرقہ پرست بلوائیوں نے مکانات، گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ مار پیٹ کی۔واضح رہے کہ دہلی کے ایک مقامی بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے شہریت قانون کی حمایت میں ایک مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کے دھرنے کو تین روز کے اندر ختم نہیں کیا تو اسے برداشت نہیں کیا جائیگا اورپھر پولیس کی بھی نہیں سنی جائے گی۔ اسی روز سے دلی میں مسلم قتل عام جاری ہے۔ ان فسادات کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو شناخت کرنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بی بی سی کی بنائی گئی ایک ویڈیو میں مسلمان نوجوان سرفراز علی نے ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کے بارے میں بتایا۔زخمی حالت میں نوجوان نے ایمبولینس میں بیان دیا کہ وہ اور اس کے والد ساتھ تھے کہ کچھ لوگوں نے ان سے نام پوچھے، انہیں گھیر لیا اور پھر نعرے لگانے کو کہا۔نوجوان کے مطابق اسے اور اس کے والد کو ہندو انتہا پسندوں نے جے شری رام نعرے لگانے پر مجبور کیا جس کے بعد نوجوان سے شناختی کارڈ مانگا گیا۔نوجوان کے مطابق اس نے اپنا نام کچھ اور بتایا لیکن اسی دوران انتہا پسندوں نے اس پر اور والد پر تشدد شروع کردیا جب کہ ان کی گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔نوجوان نے بتایا کہ اسے اور اس کے والد کو کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو نام پوچھ کر اور ان کی شناخت کرکے ان پر حملہ کررہے ہیں جب کہ ہندوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔سرفراز علی کے مطابق کئی لوگوں کی ہندو شناخت ہونے کے بعد انہیں جانے دیا گیا جب کہ نام پوچھنے پر میں نے فرضی نام بتایا تو انہیں یقین نہیں ہوا جس پر پتلون اتارنے کا کہا گیا۔دہلی کے مسلمانوں پر قیامت کی گھڑی ہے، بلوائیوں اور سرکاری اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ، مسلمانوں کی املاک کو جلایا اور لوٹا گیا ۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی گئی ، اور مسجد کے مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسپتالوں میں ورثا اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کے منتظر ہیں جبکہ زخمیوں میں بہت سے لوگوں کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں اور لوگوں میں بری طرح خوف پایا جارہا ہے ـہنگاموں کی کوریج کے دوران رپورٹرز کو بھی مارا پیٹا گیا اور انہیں روک کر کہا گیا کہ اپنا ہندو ہونا ثابت کرو۔ اس موقع پر پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت تصادم کو روکے اور مظاہرین کو پر امن مظاہرے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ دہلی میں ہوئے تشدد نے ہندوستان کے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک کا دل کہے جانے والے شہر دہلی میں شرپسند عناصر نے جس طرح سے انسانیت کو شرمسار کرنیکا کام کیا اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیرداخلہ امت شاہ کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ـ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے جس بڑی تعداد میں مسلمان مارے گئے ہیں گھروں اور دوکانوں کو لوٹا گیا ہے اس سے صاف ظاہرہے کہ حکومت پوری طرح سے ناکام رہی ہے ـ دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ کے جج مرلی دھرنے جنھوں نے دہلی پولیس کے خلاف سخت لب ولہجہ اپناتے ہوئے فسادات پرقابو پانے میں اس کو ناکام قراردیا تھا اور کہا کہ وہ دوبارہ انیس سوچوراسی جیسے فسادات دہلی میں نہیں ہونے دیں گے راتوں رات ہریانہ ہائی کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ تو طے ہے ۔ کہ دہلی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد باقاعدہ منصوبہ بندی سے شروع کیا گیاتھااوران فسادات میں ہندو دہشت گردوں کو پولیس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دہلی فسادات کے حوالے سے ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے انتہائی ہولناک انکشافات منظر عام پر آ رہے ہیں جنہیں جان کر مودی حکومت دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے گی۔ دہلی پولیس کے مطابق شرپسند عناصر جنہوں نے قتل و غارت اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا وہ باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ آئے اور شرپسند عناصر کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے جہاں کے وزیر اعلیٰ اور نریندر مودی کے قریبی ساتھی یوگی آدتیہ ناتھ کی دہشت گردی اور مسلم دشمنی سب پر نمایاں ہے۔ شرپسند عناصر واٹس ایپ پر متحرک تھے۔ فسادات سے قبل واٹس ایپ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقریروں اور ویڈیوز کا بھی سہارا لیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض ویڈیو میںپولیس بھی بلوائیوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ دہلی فسادات میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے بارے میں ایک رپورٹ میں بھارتی اخبار ”دی ہندو” کے مطابق دہلی کے مسلم کش فسادات میں اب تک سینکڑوں مسلمان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ہنگاموں اور تشدد کے بعد اگرچہ اس وقت حالات پرسکون ہیں لیکن اب بھی پرانی دلّی کے مسلم اکثریتی علاقوں پر خوف اور دہشت کا راج ہے۔بی بی سی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ان کے نمائندے کو موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکے دکھائی دیئے جنہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ”جے شری رام” کے نعرے لگا رہے تھے۔اس کے علاوہ فساد کے چار دن بعد بھی کئی خاندان ہیں جو ابھی تک اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کو حاصل کرنے کے لیے شہر کے سپتالوں کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔ ان لاشوں کا ابھی تک پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے، اس لیے لاشوں کو گھر والوں کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Mushtaq Ahmad Maher
Previous Post نئے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Next Post بھارتی مسلمانوں پر ہندوئوں غنڈوں کے منظم حملے
Delhi Riots

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.