geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پورا شمالی اٹلی قرنطینہ میں، دنیا بھر میں 3600 ہلاکتیں

March 9, 2020March 9, 2020 1 1 min read
Corona Virus Italy
Share this:

Corona Virus Italy

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ میں شمالی اٹلی کو کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد آٹھ سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شمالی اٹلی کو عملاً قرنطینہ کر دیا ہے۔ اس طرح پندرہ ملین افراد کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔ اتوار آٹھ مارچ کو روم حکومت نے وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ایک چوتھائی آبادی کو سخت پابندیوں ميں جکڑ دیا ہے۔

یورپ میں یہی شمالی علاقہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی نصف شب کے قریب وزیراعظم جوزپے کونٹے نے اس فیصلے کے حکم پر دستخط کیے۔ اس حکم کے بعد لمبارڈی اور قرب و جوار کے چودہ دوسرے صوبے متاثر ہوں گے۔ اس حکم کے تحت کسی بھی شخص کو متعین شدہ علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

شمالی اٹلی کو الگ تھلگ کرنے کا حکم بھی تین اپریل تک نافذ العمل ہو گا۔

ان تمام علاقوں کی خصوصی نگرانی تین اپریل تک جاری رہے گی۔ شمالی اٹلی کو الگ تھلگ کرنے کا حکم بھی تین اپریل تک نافذ العمل ہو گا۔ اس حکم کے نفاذ سے قبل معلومات افشا ہونے کے بعد شمالی اٹلی کی آبادی میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا تھا۔ اٹلی میں کووڈ انیس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد پانچ ہزار نو سو کے قریب ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار چھ سو تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاک شدگان چین میں ہیں اور اُن کی تعداد تقریباً تین ہزار ایک سو ہے۔ اٹلی میں چین کے بعد سب سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور یہ تعداد دو سو تینتیس ہے۔ ایران ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرا ملک ہے اور اس میں زندگی کی بازی ہارنے والے افراد ایک سو پینتالیس ہیں۔

چین، اٹلی اور ایران کے بعد کووڈ انیس نے جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور اس ملک میں پچاس انسانوں کی جان اسی وائرس نے لی ہے۔ جرمنی میں ابھی تک کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن مریضوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا کے نوے سے زائد ممالک میں کووڈ انیس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد اب ایک لاکھ چھ ہزار ہو گئی ہے۔

اُدھر چین کے شہر چوان ژُو میں کورونا وائرس میں مبتلا قرنطینہ کیے گئے مریضوں کو جس ہوٹل میں محدود کیا گیا تھا، اُس کے منہدم ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابھی بھی سات منزلہ ہوٹل کے ملبے تلے دبے اٹھائیس افراد کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں ہوٹل کے ملبے تلے ستر افراد کے دب جانے کا بتایا گیا تھا۔

چوان ژو میں امدادی ورکرز اتوار کی صبح تک تینتالیس افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال چکے تھے۔ زندہ بچ جانے والوں میں چھتیس زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ایک ہزار کارکن مصروف ہیں۔ اس ہوٹل میں کوارنٹائن میں رکھے افراد کی تعداد اٹھاون تھی۔

Share this:
Scarf
Previous Post جرمن اسکولوں کی کم عمر طالبات کے ہیڈ اسکارف پر پابندی کا مطالبہ
Next Post چین میں کورونا سے متاثرہ افراد کے قرنطینہ کیلئے مختص عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک
Building Collapses

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.