geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواتین کے حقوق پاسبان…اسلام

March 9, 2020 0 1 min read
Women's Rights
Share this:

Women's Rights

تحریر : حافظ امیر حمزہ

جدید تعلیم یافتہ جنہیں پڑھے لکھے جاہل کہنا زیادہ مناسب ہو گا ان کی طرف سے یہ بات تواتر و تسلسل سے کہی جا رہی ہے کہ عورت معاشرے کا مظلوم ترین طبقہ ہے ۔ اس کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ تہذیب یورپ کے زیر سایہ پلنے والے اور اس کی حیا باختہ اور آزادنہ تہذیب سے متاثر ہونے والے بے ضمیر انسانوں کی طرف سے یہ بات سننے کو مل رہی ہے کہ یورپ نے عورت کو آزادی دے رکھی ہے، اس کو زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے قائم مقام لاکھڑا کر دیا ہے ،جس کی بدولت عورت خوب ترقی کر رہی ہے ۔

اس کو مردوں کے مساوی حقوق دیے جا رہے ہیں لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا کے کسی بھی مذہب و قانون نے کسی تہذیب و تمدن نے کسی معاشرہ و سوسائٹی نے صنف نازک کو وہ مقام و مرتبہ نہیں دیا جو دین اسلام نے عورت کو دیا ہے، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مقام و مرتبہ دینا تو دور کی بات ہے غیراسلامی تہذیبوں میں عورت کی حق تلفی ہوئی ، اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اسے منحوس اور ذلیل سمجھا گیا، اسے شیطان کا ایجنٹ قرار دیا گیا،اسے شر اور فساد کی جڑ ثابت کیا گیا۔ مغربی اور یونانی تہذیب سے متاثر ہونے والے ذرا غور کریں کہ قدیم یونان میں صنف نازک کو شیطان کی بیٹی ،منحوس اور نجاست کا مجسمہ سمجھا جاتا رہا ،عورت غلاموں کی طرح بازاروں میں بکتی رہی اسے میراث سے محروم کر دیا گیا۔

رومیوں نے عورت کو جانور کا مقام دیا۔ اہل عرب زمانہ جاہلیت میں عورتوں کو زندہ درگور کرتے رہے ۔ یہودیوں کے نزدیک اس بات میں شک ہونے لگا کہ عورت انسان بھی ہے کہ نہیں بلکہ یہودیوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عورت شیطان کی سواری اور اس کا بچھو ہے۔ ہندو اس کی جداگانہ حیثیت کو تسلیم نہ کرتے تھے حتی کہ عیسائیوں نے 582عیسوی میں یہ فتویٰ دے دیا کہ عورتیں روح نہیں رکھتیں اِسی پر بس نہیں بلکہ یوحنا کی طرف یہ قول منسوب کیا گیا کہ عورت شر اور فساد کی جڑ ہے۔ بعض کا یہ قول بھی ہے کہ عورت شیطان کا ایجنٹ، دوزخ کی چوکی دار اور امن کی دشمن ہے۔

عجیب اتفاق ہے کہ جس وقت 582عیسوی میں کلیسا کی مجلس کے عیسائیوں کی کمیٹی یہ فتویٰ صادر کر رہی تھی کہ عورتیں روح نہیں رکھتیں۔ اس سے چند سال پہلے جزیرة العرب میں اللہ تعالیٰ کے وہ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہو چکے تھے ،جو تمام کچلے ہوئے انسانوں کے حقوق کے پاسباں تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر عورت کو ذلت و پستی کی گہرائیوں سے اٹھا کر عظمت و رفعت کے بلند مقام پر فائز کرتے ہوئے یہ اعلان فرمایا کہ لوگو مجھے تمہاری دنیا میں سے عورت اور خوشبو پسند ہے۔ اسی طرح پیغمبر کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے متعلق باطل نظریات کا شیرازہ بکھیرتے ہوئے یہ اعلان کر دیاکہ:”دنیا بہترین متاع ہے اور بہترین متاع نیک عورت ہے”۔ دین اسلام نے یونانیوں کے غلط افکار کو حرف غلط کی طرح مٹاتے ہوئے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر عورت کو قہر مسلط سے اٹھا کر بام ثریا تک پہنچا دیا اور مزید امام کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے حقوق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا:جو اپنی بیٹیوں کی اچھی طرح پرورش و تربیت کرے یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائیں تو قیامت کے دن وہ میرے ساتھ ہو گا جیسے دو انگلیاں ساتھ ساتھ ہیں۔

ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت مظلوم تھی دین اسلام نے اسے عظمتوں سے سرفراز کر دیا، یہ عورت پہلے گرد راہ تھی، اسلام نے اسے سرمہ چشم بنا دیا، یہ کانٹوں کے بستر پر تھی، اسلام نے اسے پھولوں کی سیج پہ بٹھا دیا، یہ پامال تھی اسلام نے اسے باکمال بنا دیا، یہ برباد تھی اسلام نے اسے شاد کر دیا، یہ موت و حیات کی کشمکش میں تھی اسلام نے اسے نئی زندگی عطا کر دی۔ کون کہتا ہے کہ اسلام نے عورت کو حقوق نہیں دیے؟

تہذیب یورپ کے ایجنٹ چاہتے ہیں کہ عورت کی مامتا کو گم کر دیں، عورت کے گھر کو برباد کردیں،بیٹی کو شفقت و محبت سے محروم کر دیں، اس کی جوانی کو کھلونا بنایا جائے اور اس کے جسم کو جنس ارزاں قرار دیا جائے ،اس کے حسن کو اُجاگر کر کے اسے شمع محفل بنایا جائے اور معاشرے میں بے راہ روی کی فضا پیدا کر دی جائے، ایسی بے حیائی کو فروغ دینے اور ایسا ذہن رکھنے والے نام نہاد سیاستدان ہماری بہن ،بیٹی کے سر سے آنچل چھیننا چاہتے ہیں۔

میرے وطن کی مٹی نیلام ہونے لگی ہے
بغاوت اس کے خلاف سرعام ہونے لگی ہے
یاالٰہی!بھیج دے امہات المومنین جیسی عورتیں
کیونکہ کافروں کی خباثت عام ہونے لگی ہے

خدارا!میری اسلامی روحانی ،مائوں، بہنوں!اسلام نے جو تمہیں مقام و مرتبہ دیا ہے اسے سمجھنے کی کوشش کرو ۔ یورپی سیراب کی گندی تہذیب پر چل کر اپنے خاندان، اپنی زندگی اور اپنے گھروں کو برباد نہ کرو کیونکہ دین اسلام تمہارے حقوق کا پاسبان ہے۔

Hafiz Ameer Hamza
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ

Share this:
Woman
Previous Post کیا آپ تیار ہیں؟
Next Post میری مرضی
Woman March

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.