geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غیبت اور اس کے نقصانات

March 14, 2020 1 1 min read
Gheebat
Share this:

Gheebat

تحریر : نبیلہ اکبر

کسی مسلمان یا غیر مسلم کے عیوب اس کی عدم موجودگی میں زبان و قلم حرکات و سکنات یا کسی اور طریقہ سے بیان کرنا کہ اگر وہ اسے سن لے تو اس کو ملال ہو شریعت کی رو سے غیبت کہلاتا ہے ۔ اگر کوئی ایسا عیب بیان کیا جائے جو اس میںنہ ہو تو یہ تہمت کہلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے کلام میں ارشاد فرماتے ہیں ….اس میں ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو… رسول اللہ ۖ نے فرمایا غیبت گناہ میں زنا سے بڑھ کر ہے۔

جیسا کہ ارشاد نبوی ۖ سے معلوم ہوا کہ غیبت گناہ کبیرہ ہے ۔ تو اس کے نقصانات بھی ضرور ہیں ۔ ان میں سے کچھ یہاں درج کیے جاتے ہیں۔

-1 دعا کا قبول نہ ہونا ۔ فقیہ ابو للیث فرماتے ہیں جو شخص بہت زیادہ غیبت کرتا ہے اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں کیونکہ وہ بہت کم نادم ہوتا ہے ۔ ابراہیم بن ادھم سے لوگوں نے پوچھا کہ حضرت ہم دعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتی ، فرمایا تم اپنے عیبوں کو پیچھے ڈالتے ہو اور دوسروں کے عیبوں کو سامنے لاتے ہو۔

-2 اعمال حسنہ کا اعمال نامہ سے کم ہونا ۔ قیامت کے دن کچھ لوگ ایسے ہونگے جن کے نامہ اعمال میں نیکیاں ہوں گی وہ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے الٰہی ہم نے نیکیاں نہیں کیں۔۔۔خدا تعالیٰ فرمائیں گے ..جن لوگوں نے تمہاری غیبت کی تھی ان کی نیکیاں ان کے نامہ اعمال سے مٹا کر تمہارے نامہ اعمال میں لکھ دی ہیں۔ حضرت حسن بصری جب یہ سنتے کہ فلاں شخص نے ان کی غیبت کی ہے تو اس کے پاس کچھ ہدیہ بھیج دیتے اور فرماتے کہ تو نے غیبت کے ذریعے سے اپنے اعمال حسنہ مجھے دے دیے اس لیے میں یہ ہدیہ بھیجتا ہوں۔ قیامت کے دن بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اپنے نامہ اعمال نیکیاں نہیں پائیں گے عرض کریں گے تو ارشاد ہوگا.تم نے دنیا میں لوگوں کی غیبتیں کیں اس واسطے وہ نیکیاں تمہاری کتاب سے مٹا کر جس جس کی تم نے غیبت کی تھی ان کے نامہ اعمال میں درج کر دی گئی ہیں (الترغیب واترہیب)-3نیکیوں کا قبول نہ ہونا۔رسول اللہ ۖ نے فرمایا ..آگ سوکھی چیز میں اتنی جلدی اثر نہیں کرتی جتنی جلدی بندے کی نیکیوں میں غیبت کا اثر ہوتا ہے…اگر سوکھی لکڑی پر آگ ڈالو تو اس میں کتنی جلدی آگ لگتی ہے اور لکڑی جل جاتی ہے ،لیکن غیبت کا اثر نیکیوں میں اس سے بھی زیادہ جلدی ہوتا ہے جب کسی نے غیبت کی تو اس کی نیکیوں میں فتور پڑ جاتی ہے ،

عبادت قبول نہیں ہوتی ،کسی نے حضرت معاذ سے پوچھا کوئی ایسی حدیث بیان کریں جو تم نے رسول اللہ ۖ سنی ہو .حضرت معاذ بہت روئے اور ایک طویل حدیث بیان کی اس میں یہ مضمون بھی بیان کیا جناب رسول اللہ ۖ نے فرمایا اے معاذ جو لوگ حافظ عمل ہوتے ہیں جو فرشتت لکھتے ہیں صبح سے شام تک ایک شخص کے نیک اعمال آسمان پر لے جاتے ہیں وہ مثل آفتاب کت چمکتے ہیں جب آسماناول پر پہنچتے ہیں دوسرے آسمان لے جاتے ہیں ۔ ایک فرشتہ کہتا ہے ان اعمال کو صاحب اومال کے منہ پر ماردو اس کے عدم مغفرت کی حبر دو جیونکہ وہ شخص مسلمانوں کی غیبت کرتا ہے لہٰذا اس کے اعمال قبول نہیں ہوتے ۔ حسن بصری فرماتے ہیں خدا کی قسم زخم کے بدن میں اثر کرنے سے زیادہ غیبت مومن کے دین میں اثر کرتی ہے۔

-4غیبت کی وجہ سے شدید عذاب۔ حضرت علی فرماتے ہیں کہ میدان حشر میں خدا تعالیٰ کے سامنے بارہ منزلیں ہوں گے .ہر منزل ایک ایک چیز کا سوال ہوگااگر اس شخصنے غیبت نہ کی ہوگی تو اصگے بڑھ جائے گا وگرنہ اسی مقام پر ہزاروں برس گھڑا کیا جائے گا۔

غیبت کا کفارہ
انسان کو لازم ہے کہ وہ اپنی زبان کو روکے ،اور حتی الوسیع غیبت سے بچے تاکہ غیبت صادر نہ ہو،ورنہ دنیا اور آخرت کی خرابی لازم آئے گی ، لیکن شیطان غالب ہوا کسی سے کوئی غیبت ہوجائے ..تو جناب باری تعالیٰ میں توبہ کرے ۔حضرت عمر فرماتے ہیں جو شخص گناہ کویاد کرکے دل میںخدائے پاک سے خوف کرے تو وہ گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹ جاتا ہے ۔

اسی طرح غیبت سننے کی بھی برائیاں ہیں
جس طرح غیبت کرنا حرام ہے اسی طرح سننا بھی حرام ہے جب کسی کے سامنے غیبت ہوتی ہے باوجود استطاعت منع نہ کرے تو یہ بھی گناہ ہے ۔یہ ایک حکایت بطور مثال قارئین کی نظر کی جاتی ہے ایک مرتبہ حضرت ابراہیم بن ادہم کسی دعوت میں شریک ہوئے، لوگوں نے کسی کی غیبت کی تو حضرت ابراہیم بن ادہم وہاں سے فورا اُٹھ کر چلے گے ۔ ان تمام گزارشات سے اندازہ کیجئے کہ غیبت کتنا بڑا گناہ ہے ۔ ابن عمر نے غیبت کو نفاق کہا ہے ۔ امام ابو حنیفہ کے بارے میں ااتا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کی غیبت نہیں کی ۔ آخر میں بس یہ التجا ہے کہ جب کبھی کسی سے غیبت ہو جائے تو فورا اللہ تعالیٰ سے توبہ کر لی جائے ۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے..آمین
Nabeela Akbar

تحریر : نبیلہ اکبر

Share this:
World Women’s Day
Previous Post 8 مارچ آیا اور گزر گیا مگر
Next Post کرونا نے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں
Coronavirus

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.