geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل: نیتن یاہو کو دھچکا، گینٹس حکومت سازی کے لیے مدعو

March 16, 2020 0 1 min read
Netanyahu
Share this:

Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی صدر سابق فوجی سربراہ اور بیلو اینڈ وائٹ پارٹی کے رہنما بینی گینٹس کو آج پیر کے روزنئی حکومت بنانے کے لیے باضابطہ مدعو کریں گے، اس پیش رفت کو موجودہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے بڑا دھچکا قرا ردیا جارہا ہے۔

اسرائیلی صدر ریوین ریولین سابق فوجی سربراہ اور بیلو اینڈ وائٹ پارٹی کے رہنما بینی گینٹس کو آج پیر کے روزنئی حکومت بنانے کے لیے باضابطہ مدعو کریں گے، اس پیش رفت کو موجودہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے بڑا دھچکا قرا ردیا جارہا ہے۔

سیاسی عدم استحکام سے دوچار اسرائیل میں ایک برس سے کم عرصے میں حکومت سازی کی یہ تیسری کوشش ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ‘ایمرجنسی‘ حکومت کی مانگ خاصی زور پکڑ گئی ہے۔اسرائیلی صدر ریولین کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ” (پیرکو) دوپہر کے قریب صدر،کچول لاوان (بلیو اینڈ وائٹ پارٹی) کے سربراہ بینی گینٹس کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپیں گے۔”

اسرائیلی صدر نے بینی گینٹس کو حکومت سازی کے لیے مدعو کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب متعدد اراکین پارلیمان نے انہیں بینجمن نیتن یاہو کے حریف بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسرائیلی صدر ریولین نے اپنے فیصلے کا اعلان اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمان میں نمائندگی کرنے والی تمام موجودہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے اور اس کے بعد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کے بعد کیا۔

اسرائیلی آئین کے مطابق ملک کے صدر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے امیدوار کا انتخاب کرے جسے پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کا سب سے زیادہ امکان ہو اور جو حکومت بناسکے۔ اسرائیل میں گذشتہ دومارچ کو ایک برس کے اندر تیسری مرتبہ عام انتخابات کرائے جانے کے باوجود کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی صدر کا کام کافی مشکل ہوگیا تھا۔ گوکہ بینجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی حالیہ انتخابات میں 48 سیٹیں حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے لیکن اتوار کے روز دیگر پارٹیوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعدیہ بات واضح ہوگئی کہ وہ حکومت سازی کے لیے ضروری 120رکنی اسرائیلی پارلیمان میں کم از کم 61 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت سے تین سیٹیوں سے پیچھے رہ گئی ہے۔ دوسری طرف گینٹس کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت سے 61 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

گینٹس سے حکومت سازی کے لیے صدر ریولین کی درخواست تاہم اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ وہ ایک مستحکم حکومت قائم کرنے میں کامیاب بھی ہوجائیں گے، کیونکہ اپوزیشن جماعتوں میں بھی آپس میں کئی امور پر شدید اختلافات ہیں۔ گینٹس کی حمایت کرنے والوں میں عرب نواز جماعت کے علاوہ انتہائی قوم پرست اسرائیلی جماعت بیتینو شامل ہے۔

اسرائیلی صدر کی طرف سے گینٹس کو حکومت سازی کے لیے باضابطہ مدعو کیے جانے کے بعد انہیں ایک ماہ کے اندراپنی حکومت تشکیل دینی ہوگی۔

اسرائیل اس وقت کوروناوائرس کے خطرے سے دوچار ہے اور وہاں حکومت سازی کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ بعض سیاست دانوں نے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں ایک ایمرجنسی اتحادی حکومت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عبوری وزیر اعظم کی حیثیت سے نتین یاہو نے بینی گینٹس کو اپنی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ گینٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس تجویز پر کھلے دل سے غور کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ اس تجویز کو اس لیے مسترد کررہے ہیں کیوں کہ نتین یاہو اپنی پیش کش میں مخلص نہیں ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ نتین یاہو کو جعل سازی، اعتماد شکنی اور رشوت خوری کے الزامات کی وجہ سے قانونی مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نتین یاہو کو اتوار کے روز ان مقدمات سے اس وقت تھوڑی راحت ملی جب اسرائیل کی ایک عدالت نے کوورنا وائرس کے خطرات کے مدنظر ان کے مقدمے کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ مقدمے کی کارروائی اب 24مئی کو شروع ہوگی۔

Share this:
Christchurch Tragedy
Previous Post کرائسٹ چرچ ميں مساجد پر حملوں کو ايک سال بيت گيا
Next Post کورونا وائرس کے حملے جاری، دنیا میں اموات ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئیں
Corona Virus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.