geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: کرونا وائرس، جیلوں سے قریباً 85 ہزار قیدیوں کی عارضی رہائی

March 18, 2020 1 1 min read
Iran Prisons
Share this:

Iran Prisons

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد حکومت نے قریباً 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر جیلوں سے رہا کردیا ہے۔ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہائی پانے والوں میں سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان قیدیوں میں قریباً 50 فی صد سکیورٹی سے متعلق مقدمات میں ماخوذ تھے۔جیلوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

10 مارچ کو ایران میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق جاوید رحمان نے تہران حکومت پر زوردیا تھا کہ وہ جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردے تاکہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں والی جیلوں پر بوجھ کم ہوسکے اور وہاں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں ایرانی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت کو کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے ناگزیراقدامات سے گریز پر تنقید کا سامنا ہے۔قُم شہر میں کروناوائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایرانی حکام متاثرین اور مہلوکین کی حقیقی تعداد کو چُھپا رہے ہیں۔گذشتہ جمعرات کو امریکا کی سنٹرل کمان نے بھی ایران پر کرونا وائرس کے کیسوں کی درست تعداد نہ بتانے پر تنقید کی تھی۔

لیکن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس تنقید کو مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھوٹ پڑنا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے۔تاہم اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد سے ایرانی عہدے داروں نے قدرے نرم لب ولہجہ اختیار کر لیا ہے اور اب وہ پہلے کی طرح تندوتیز لہجے میں گفتگو نہیں کرتے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے سوموار کو ایک بیان میں اپنے ہم وطنوں پر زوردیا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں ہی میں رہیں۔انھوں نے کہا :’’ ہم تمام لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور سفر پر جانے سے حتی الوسع گریز کریں۔‘‘

واضح رہے کہ صدر روحانی نے قبل ازیں 25 فروری کو یہ کہا تھا کہ ”29 فروری تک ہر چیز اپنے معمول پر آجائے گی۔” وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایرانی شہروں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی بھی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

Share this:
Saba Qamar
Previous Post صبا قمر نے زندگی کے ایک متاثر کن واقعے سے متعلق بیان دیا
Next Post سعودی مملکت میں عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں: مفتی اعظم
Mufti Azam

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.