geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہر دور کے سلطان نے ستم یہ بھی کیا ہے

March 19, 2020 0 1 min read
Karachi Registry
Share this:

Karachi Registry

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

13 مئی 2018ء کی روزنامہ جسارت کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق” عدالت عظمی ٰنے تھر میں بچوں کی اموات کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دیا تھا”۔عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تھرمیں صحت کی سہولتوں کے فقدان اور بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں آغا خان اسپتال نے تھرمیں بچوں کی اموات سے متعلق تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں بچوں کی اموات کی بنیادی وجہ صحت کی سہولیات کے فقدان کو قراردیاگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ تھر میں لوگوں کو صحت کی بنیادی ضروری سہولیات بھی میسر نہیں ہیں’ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں’ تھر میں صورتحال اس قدرخراب ہے کہ ایس او پی کو بھی فالو نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے تجزیاتی رپورٹ پڑھنے کے بعد ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سندھ حکومت ہی تھر میں بچوں کی اموات کی ذمے دارہے۔

تھر میں قحط سے ہزاروں بچے غذائی قلت سے مر گئے لیکن سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ تھر میں پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیا اور نہ ہی کوئی ہسپتال قائم کیا گیا۔ سانپ کاٹنے اور دیگر امراض میں تھر کے باسیوں کو قریبی شہروں کا رُخ کرنا پڑا۔ خشک سالی سے ہزاروں جانور مر گئے لیکن سندھ حکومت نہ جاگی صرف بھٹو کو زندہ کئے ہوئے اپنی پرانی ڈگر پر گامزن رہی۔ گذشتہ دنوں سندھ کے ایک ہسپتال کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ہسپتال کے بیڈوں پر کتے بُرجمان تھے۔گھوسٹ سکول، جعلی ڈگریاں،ناکارہ بسیں،سڑکوں کی ابتر صورت حال، گندگی، تعفن، کوڑا کرکٹ ،سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی جیسے لاتعدا د مسائل ہیں جن کا حکومت سندھ کو سامنا ہے لیکن کاغذی خانہ پُری میںسب اچھا ہے کی رپورٹ ہے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور نیب میں انکے کیسز چل رہے ہیں ۔جعلی اکائونٹس کیس میں مراد علی شاہ نیب اسلام آباد میںایک بار پیش ہوئے ۔ نیب نے نوٹس میں مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی تھی۔ مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ یہ کیس کس مصلحت کے تحت التوا کا شکار ہے؟ یہ نیب جانتا ہے یا پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ!کرونا وائرس کے سندھ میں پھیلنے کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ پہلی بار ایکٹو نظر آئے۔ قارئین حیران ہیں کہ آخر ایسا کیا راتوں رات ہو گیا کہ سندھ حکومت ایکٹو ہو گئی اور ہمارا میڈیا مراد علی شاہ کے اقدامات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔سندھ حکومت کی کارکردگی کے جس خاکے کی تشہیر اچانک کی جا رہی ہے اس میں پیڈ میڈیا کنٹنٹ کی بُو آ رہی ہے۔ جس کا مقصدسندھ حکومت کے اقدامات کو اُجاگر کرکے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو منفی دیکھایا جا سکے ۔واقفانِ حال جانتے ہیں کہ اس سارے کھیل کے پیچھے ایک بڑے میڈیا گروپ کا ہاتھ ہے جس کا مالک پلاٹوں کی ہیر پھیر کے کیس میں آجکل نیب کی تحویل میں ہے اور جسکی وجہ سے تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ آذادی صحافت پر ضرب لگائی گئی ہے۔

سندھ کے شوباز شریف بننے کے شوقین وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ا پنی کارکردگی میں کوئی ایک جدید ہسپتال بتا دیں جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں بنایا ہو اور جہاں سے اب کوئی کرونا وائرس کا مریض شفاء یا ب ہو ا ہو؟ الیکڑانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر قائم ہونے والی ہسپتالوں نے پوری دُنیا کی جدید ہسپتالوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،کیا کسی صحافی کو فگر دئیے گئے ؟آج بھی اندون سندھ کی حالت یہ ہے کہ علاج کی غرض سے لوگ پنجاب کے قریبی اضلاح راجن پور، رحیم یار خان ، صادق آباد اور دیگر شہروں میںاپنا علاج کروانے کی غرض سے آتے ہیں۔ دُور جانے کی ضروت نہیں ، اسلام آباد کو ہی لے لیجئے۔ اسلا م آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) ہسپتال میں سندھ کے دور دراز کے علاقوں سے لوگ دھکے کھا کر یہاں علاج کی غرض سے آئے ہوئے ہیں ۔میڈیا کا سہارا لے کر سندھ کی حکومت اپنی انتظامی ناقص کارکردگی نہیں چھپا سکتی۔سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے اور اگر کوئی وفاقی ادارہ تحقیقات کرنا چاہے تو اٹھاویں ترمیم کا حوالہ دے کرصوبے میں مداخلت کا راگ الاپا جاتا ہے۔

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پیسے کے زور پر زیرو کو ہیرو اور ہیرو کو زیرو کرنے کا کام ہمارا میڈیا خوب کرتا ہے۔ شنید ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو تیار کیا ہے اور انہیں جدید موبائلوں سے لیس کیا ہے جو سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی گرتی ساکھ کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی طرز پر سہارا دینے کی کوشش کرے گا کیونکہ اس وقت سندھ حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی جو اپنی کارکردگی کی وجہ سے سکڑ کر ایک صوبے تک رہ گئی تھی اس کی اب حالت یہ ہے کہ لاڑکانہ میں بھی ہار چکی ہے۔یوں دیکھائی دیتا ہے کہ مراد علی شاہ کے آئیڈیل شہباز شریف بن چکے ہیں۔انہیں اُن کی ڈرامہ بازی ، سٹائل، انگلش ہیٹ اور فوٹو سیشن پسند آگئے ہیں جن کا بظاہر حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہیںشاید لگتا ہے کہ وہ شوبازیاں کاپی کر کے پیپلز پارٹی کی گرتی ساکھ کو شاید بچا پائیں۔

آج دُنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا کا دور ہے آج ہرشخص کے پاس سمارٹ فون ہے۔ ہر محب وطن سوشل میڈیا سے کسی نہ کسی حوالے سے منسلک ہے ، ملکی مسائل، حکومتی کارکردگی اور اپنے حقوق و فرائض کے حوالے سے سوشل میڈیا پراپنی آراء دے رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج کے سیاست دان چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کو کنڑول کیا جائے کیونکہ سوشل میڈیا اب حکمرانوں کو انکے اقدامات پر فوراً ہی گرفت کرتاہے۔سوشل میڈیا اب حکمرانوں کی چالاکیوں کو فوری بھانپ کر اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتا ہے جو حکمرانوں کے لیے درد سر ہے۔ پیڈ الیکڑانک میڈیا سے جب حکومتی غیر ضروری تشہیر کی جاتی ہے تودوسری طرف سوشل میڈیا صارفین اپنا بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔ سندھ کے شوباز شریف کی پیڈ میڈیا چال زیادہ دن نہیں چلے گی۔ بقولِ شاعر شہزاد تابش
ہر دور کے سلطان نے ستم یہ بھی کیا ہے
تاریخ کے ہاتھوں سے قلم کار خریدا
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:
DMC Korangi Karachi
Previous Post بلدیہ کورنگی کورونا الرٹ پر سختی سے عملدرآمد۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی نے ریسکو اداروں سے مدد طلب کر لیا
Next Post کثرت استغفار کی ضرورت
Pray Forgiveness

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.