geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نربھیا جنسی زیادتی کیس: چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

March 20, 2020 0 1 min read
Nirbhaya Case
Share this:

Nirbhaya Case

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں نربھیا جنسی زیادتی کیس میں سات برس کی طویل قانونی جنگ اور آخری لمحات تک زبردست عدالتی ڈرامے کے بعد آج 20 مارچ کی صبح چاروں مجرموں کو دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکائے جانے پر نربھیا کے والدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالآخروہ دن آگیا جس کا انہیں سات برس سے انتظار تھا اور یہ صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے بہت بڑا دن ہے۔

مجرموں کو پھانسی کے بعد نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے اپنی بیٹی کی تصویر کو گلے سے لگاتے ہوئے کہا ”آج تمہیں انصاف مل گیا۔ آج طلوع ہونے والا سورج بیٹی نربھیا کے نام ہے، بھارت کی بیٹیوں کے نام ہے۔ بیٹی زندہ ہوتی تو میں ڈاکٹر کی ماں کہلاتی لیکن آج لوگ مجھے صرف نربھیا کی ماں کے نام سے جان رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا ”سات برس کی طویل لڑائی کے بعد آج بیٹی کی روح کو سکون ملے گا۔ خواتین اب خود کو محفوظ محسوس کریں گی۔ ہم سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ ایسی ہدایات جاری کرے تاکہ اس طرح کے معاملات میں قصوروار سزا سے بچنے کے ہتھکنڈے آزما نہ سکیں۔

نربھیا کے والد نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”آج انصاف کا دن ہے، خواتین کے لیے انصاف کا دن ہے۔ نربھیا کو آج خوشی ہوگی۔ اس گھڑی کا ہمیں سات سال سے انتظار تھا۔ آج ہمیں سکون ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی گائیڈ لائن بنائی جانی چاہئے کہ کسی متاثرہ خاندان کو اتنی طویل جدوجہد نہ کرنا

پڑے۔‘‘

تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ”پون گپتا(25)، ونئے شرما(26)، اکشے کمار(31)اور مکیش کمار(32) کو نربھیا کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں آج صبح ساڑھے پانچ بجے ایک ساتھ پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ جیل میں موجود ایک ڈاکٹر نے ان چاروں کو مردہ قرار دے دیا ہے اور اب ان کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گاجس کے بعد لاشوں کو ان کے رشتہ داروں کو سونپ دیا جائے گا۔“

بھارت میں آئے دن لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنائے جانے پر ہر طبقہ احتجاج میں سڑکوں پر نکتا ہے۔

خیال رہے کہ23 سالہ پیرا میڈیکل کی طالبہ نربھیا(یہ متاثر ہ کا اصلی نام نہیں ہے۔ بھارت میں جنسی زیادتی کی شکار خواتین کا نام ظاہر کرنے پرقانونی پابندی ہے)کو 16 دسمبر سن 2012 کی رات کو وفاقی دارالحکومت دہلی میں ایک چلتی بس میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ فلم دیکھ کر واپس لوٹ رہی تھی۔ مجرموں نے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی درندگی کے بعد چلتی بس سے نیچے پھینک دیا۔ایک راہگیر کی اطلاع پر پولیس اسے اٹھا کر صفدر جنگ ہسپتال لے گئی۔ بعد میں اسے علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا لیکن واقعہ کے پندرہ دن بعد وہ چل بسی۔ اس واقعے نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

پولیس نے اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا۔ اس معاملے کی عدالتی کارروائی 17جنوری 2013ء کو شروع ہوئی۔ عدالت نے ایک ملزم کو نابالغ قراردیا جس کے بعد اسے جوینائل جسٹس بورڈ کے سپرد کردیا گیا اور تین سال کی زیادہ سے زیادہ مدت اصلاحی مرکز میں گزارنے کے بعد اسے رہائی مل گئی۔ ایک دوسرے ملزم بس ڈرائیور رام سنگھ نے 11مارچ 2013ء کو تہاڑ جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

نربھیا کے ساتھ جنسی زیادتی کے نو ماہ بعد دہلی کی ایک عدالت نے بقیہ چاروں دیگر ملزموں کو جنسی زیادتی، قتل اور نربھیا کے دوست کو قتل کرنے کی کوشش کا قصوروار قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد قصورواروں کو بچانے کے لیے ایک طویل عدالتی کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں کئی ڈرامائی موڑ آئے، قصورواروں کو پھانسی دینے کی تاریخیں مقرر ہوئیں اور ان کے خلاف تین بار ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کیے گئے۔ پھانسی دینے کے لیے جلاد کو بھی بلالیا گیا۔ اس دوران دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے لے کر بھارتی صدر سے رحم کی اپیلیں اور پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا یہ سلسلہ آج علی الصبح سواتین بجے تک چلتا رہا۔

نربھیا کیس کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پوسٹرز کے ذریعے احتجاج کیا گیا۔

دراصل دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں چاروں قصورو اروں کو ایک ساتھ پھانسی دینے کی بات کی تھی اور چارو ں میں سے کوئی ایک بھی قصوروار نیا قانونی نکتہ نکال کر عدالت سے رجوع کرتا رہا۔ دو روز قبل ایک مجرم کی بیوی نے ایک مقامی عدالت میں عرضی دائر کی کہ اس کے شوہر کو پھانسی دینے سے پہلے اسے طلاق دلائی جائے کیوں کہ وہ ایک مجرم کی بیوہ کے طور پر زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ گزشتہ رات ایک مجرم پون گپتا نے بھارتی صدر کی طرف سے رحم کی درخواست کو مسترد کرنے کو چیلنج کردیا لیکن عدالت نے آج علی الصبح سوا تین بجے اسے بھی مسترد کردیا۔ جس کے بعدبالآخر مجرموں کو پھانسی کا پھندا پہننا پڑا۔

نربھیا کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصورواروں کو پھانسی دے دیے جانے کے بعد بھارت میں موت کی سزا کے جواز پر بحث ایک بار پھر تیز ہو جائے گی۔ سزائے موت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بعض جرائم اتنے ہولناک ہوتے ہیں کہ ان کے لیے موت سے کم کوئی سزا ہونی ہی نہیں چاہئے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ موت کی سزا کے لیے مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ان کی دلیل ہے بھارت میں ہر دن جنسی زیادتی کے اوسطاً91 واقعات ہوتے ہیں ایسے میں کیا چار مجرموں کو پھانسی دینے سے جنسی زیادتی کے واقعات رک جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جوزف کورین کی رائے ہے کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو تاحیات جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے تاکہ سماج کو بتایا جاسکے کہ ایسے جرم کرنے والوں کا کیسا انجام ہوتا ہے کیوںکہ پھانسی دینے کے بعد لوگ جرم کو بھول جاتے ہیں۔

Share this:
Pray Forgiveness
Previous Post کثرت استغفار کی ضرورت
Next Post پنجاب حکومت کو کورونا کے ’’مفرور‘‘ مشتبہ مریضوں کی تلاش
Coronavirus Checking

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.