geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت؛ ملک میں مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی

March 20, 2020 0 1 min read
Coronavirus Patient
Share this:

Coronavirus Patient

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں 460 تک پہنچ گئی ہے جب کہ سندھ میں وائرس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا جب کہ مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

پنجاب

راولپنڈی میں پہلا کیس رپورٹ

راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیس کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب حکومت ان حالات میں انتھک کوششیں کررہی ہے اور تمام مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

اب تک لاہور میں 14 اور گجرات میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایران سے آنے والے 60 زائرین بھی متاثر ہیں جن میں سے 55 ڈی جی خان اور پانچ ملتان میں موجود ہیں۔

خیبر پختون خوا

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کے مطابق کرم ایجنسی میں 5، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان سے 3، 3 جب کہ لوئر دیر، مالاکنڈ ، پشاور اور ہری پور سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تمام متاثرہ افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان کے درہ زندہ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس اہلکار کوارٹائن کرنے والے مقامات پر عوام کو بے جا ہراساں نہ کریں۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

انسداد پولیو مہم موخر

کورونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 93 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی کا ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال بنے گا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔

پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی کورونا سے پاک

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

مردان میں لاک ڈاؤن

کورونا وائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق یونین کونسل سے کوئی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ اندر آسکتا ہے۔ مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور اسکریننک جاری ہے۔

ڈی ایس پی ہری پور میں بھی کورونا کا شبہ

ہری پور میں ڈی ایس پی سمیت 22 افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس تاحال اب تک نہیں ملی تاہم اب ان لوگوں کو خان پور ریسٹ ہاؤس سے دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 81 ہوچکی ہے۔

تفتان سے مزید 1653 زائرین متعلقہ صوبے منتقل

بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید 1653 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

Share this:
Corona Test
Previous Post بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلیے کورونا ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش
Next Post سرکاری قرضوں میں دوگنا اضافہ، حکومت کنٹرول میں ناکام
loan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.