geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

باویریا میں مکمل لاک ڈاؤن، جرمنی بھر میں لاک ڈاؤن زیر غور

March 21, 2020 0 1 min read
Bavaria Lockdown
Share this:

Bavaria Lockdown

باویریا (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن صوبے باویریا کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ پندرہ ہزار سے زائد متاثرین اور چوالیس ہلاکتوں کے بعد پورے جرمنی کا لاک ڈاؤن بھی زیر غور ہے۔

یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے لگنی والی بیماری کووڈ انیس کے ہاتھوں اب تک چوالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی جمعہ بیس مارچ کی سہ پہر تک پندرہ ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔ جرمنی میں اب تک جن تین وفاقی صوبوں میں سب سے زیادہ انسانی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، وہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، باویریا اور باڈن ورٹمبرگ ہیں۔

جنوبی صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ اور چانسلر میرکل کی پارٹی سی ڈی یو کی اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین کے سربراہ مارکوس زوئڈر نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ میونخ میں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے صوبے کو دو ہفتوں کے لیے پوری طرح لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بحرانی حالات اور فوری ذمے داری

وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے کہا، ”ہم بنیادی نوعیت کی پابندیاں لگاتے ہوئے معمول کی عوامی زندگی کو تقریباً پوری طرح بند کر رہے ہیں۔ اس دوران عام شہریوں کو صرف ضروری کاموں کے لیے ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ مثال کے طور پر اشیائے خوراک وغیرہ کی خریداری، کام پر جانے، ادویات خریدنے یا پھر کسی ڈاکٹر کے پاس یا ہسپتال جانے کے لیے۔‘‘

باویریا کے وزیر اعلیٰ نے کہا، ”اس لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ ہم نے یہ فیصلہ تازہ ترین جامع معلومات کی روشنی میں اپنی فوری اخلاقی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔‘‘ مارکوس زوئڈر نے کہا، ”آج ہم اگر صورت حال کا سامنا کرنے کے بجائے اپنا منہ کسی دوسری طرف نہ کریں، تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کورونا وائرس کی اس وبا کے بعد بھی باویریا کی ریاست موجود ہو گی اور وہ پہلے کے مقابلے میں مضبوط تر ہو گی۔‘‘

پورے جرمنی کا لاک ڈاؤن بھی زیر غور

جنوبی جرمن ریاست باویریا ملک کا وہ پہلا صوبہ ہے، جس نے کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کے باعث اپنے ہاں مکمل لاک ڈاؤن کا عملی فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن آج جمعے کی رات سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ لیکن باویریا کے علاوہ کئی دیگر جرمن صوبے بھی کووڈ انیس نامی وبائی مرض سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ان میں ملک کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا بھی شامل ہے، جنوبی صوبہ باڈن ورٹمبرگ بھی، وفاقی دارالحکومت اور شہری رہاست برلن بھی اور شمالی جرمنی کی سٹی اسٹیٹ ہیمبرگ بھی۔ اسی لیے وفاقی سطح پر چانسلر میرکل کی حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا کورونا وائرس کو اس کی موجودہ تیز رفتاری سے پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے ملک کو ہی لاک ڈاؤن کر دیا جائے۔

اس بارے میں چانسلر انگیلا میرکل اتوار بائیس مارچ کو تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔

جرمن کار ساز اداروں کا منفرد عطیہ

جرمنی اپنی کار سازی کی صنعت کی وجہ سے مشہور ہے اور ملکی معیشت میں موٹر گاڑیاں تیار کرنے والے وہ بہت سے ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جن کی تیار کردہ کاریں عالمی سطح پر صنعتی معیار کی علامت بن چکی ہیں۔ یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے فوکس ویگن کے صدر دفاتر شہر وولفسبرگ میں ہیں، مرسیڈیز گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کا ہیڈ کوارٹر شٹٹ گارٹ میں ہے جبکہ بم ایم ڈبلیو کے مرکزی دفاتر میونخ میں ہیں۔

وولفسبرگ اور شٹٹ گارٹ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمن کارساز اداروں نے اپنے طور پر لاکھوں ایسے حفاظتی ماسک عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی مدد سے کووڈ انیس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ایف ایف پی دو اور ایف ایف پی تین اقسام کے یہ کئی لاکھ ماسک ان اداروں کی طرف سے ملکی ہسپتالوں، بڑی بڑی علاج گاہوں اور جرمن شہروں کے بلدیاتی اداروں کے صحت کے ذمے دار محکموں کو عطیہ کیے جائیں گے۔ ان اداروں نے یہ لاکھوں طبی حفاظتی ماسک عطیہ کرنے کا اعلان ملک وزیر صحت ژینس شپاہن کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کیا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post اگر شروع سے ہی میری اپیل پر کان دھر لیے جاتے تو آج یہ نوبت نہ آتی، امریکی صدر
Next Post پاکستان میں لوگ قرنطینہ جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟
Coronavirus Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.