geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: دنیا بھر میں وینٹیلیٹرز کی شدید کمی

March 22, 2020 4 1 min read
Ventilator
Share this:

Ventilator

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو وینٹیلیٹر یا مصنوعی نظامِ تنفس کی اشد ضرورت ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر متاثرہ افراد کو سانس لینے کی شکایت رہتی ہے جس کی وجہ سے اب متعدد ممالک میں وینٹیلیٹرز کی قلت ہو رہی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا دنیا کے ایک سو اسی سے زائد ممالک تک پہنچ چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد متاثر اور تقریبا گیارہ ہزار پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس صورت حال میں وینٹیلینٹرز کی مانگ میں غیر معمولی نوعیت کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وینٹیلیٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اور جلد سے جلد مزید وینٹیلیٹرز بنائیں۔

لیکن وینٹیلیرز کی تیاری کے لیے جو پرزے اور مشینیں درکار ہوتی ہیں اس کی زیادہ تر سپلائی چین سے ہوتی ہے اور یہ وائرس سب سے پہلے چین میں ہی پایا گیا تھا۔ لہٰذا چین کی جانب سے یہ سپلائی تقریباﹰ نہ ہونے کے برابر ہے۔

يورپی ملک اٹلی ميں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

اٹلی میں وینٹیلیٹرز کی کمی پورا کرنے کے لیے ملک کے فوجی ٹیکنیشنز کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک نیا طریقہ کار استعمال کیا ہے، جس کے ذریعے ایک وینٹیلیٹر سے دو مریضوں کو آکسیجن فراہم کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ، اٹلی اور امریکا کی طرح بعض ممالک وینٹیلیٹر کی تیاری میں اضافے کے لیے گاڑیاں اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنیوں کی مدد حاصل کر رہے ہیں۔

حکام امید کر رہے ہیں کہ ان بڑی فیکٹریوں میں ڈیجیٹل ڈیزائن کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے، جس میں تھری ڈی پرنٹنگ شامل ہے، اس اہم میڈیکل ہارڈ ویئر کی متوقع کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے انجینئرنگ کمپنیوں سے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر جتنے بھی وینٹیلیٹرز بنائے جائیں گے، ان سب کو فوری طور پر خرید لیا جائے گا۔

اطالوی حکومت نے چار سے پانچ ہزار کے درمیان وینٹیلیٹنگ یونٹ خریدے ہیں جبکہ جرمنی نے بھی دس ہزار مصنوعی نظامِ تنفس کے یونٹس کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح فرانس میں بھی کووڈ انیس کی وجہ سے وینٹیلیٹرز کی ضرورت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Share this:
Malaria Vaccine
Previous Post ملیریا مخالف ویکسین نئے کورونا وائرس کے علاج میں کتنی مفید؟
Next Post قائد حزب اختلاف شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.