geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کا کچھ کرونا

March 22, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : عقیل خان

کورونا کا آغاز چین سے ہوا اور چین سے ہوتا ہوا یہ 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اس کا وائرس کا خوف اتنا ہوگیا ہے کہ ہر ملک میں کورونا کا چرچا ہے۔ کورونا کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لوگ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا فی الحال لا علاج مرض ہے ۔ آنے والے وقت میں اس کا علاج ممکن ہوسکتا ہے مگر لاعلاج ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگوں میں کافی خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

شام کو کچھ دوستوں سے ملاقات ہوئی تو ادھر بھی ساری گفتگو کورونا کے ٹاپک پرتھی ۔ میں نے دوستوں کو کہاکہ یار کورونا سے بچنا اب یہ پنجاب میں داخل ہورہا ہے تو ایک دوست نے جواب دیا ہم کیا کرسکتے ہیں جو کچھ کرنا ہے حکومت نے کرنا ہے ۔میں نے فوراً ان سے کہا کہ حکومت نے جو کرنا ہے وہ کریگی مگر ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس بیماری سے ہم خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔کورونا ایسا مرض نہیں جو ہمیں گھر میں بیٹھے بیٹھے لگ جائیگا اس سے بچنا بہت آسان ہے مگر تھوڑی سی احتیاط ضروری ہے۔دوستوں نے کہا یار اس کے متعلق تھوڑا سا ہمیں بھی بتائیں یہ کس بلا کا نام ہے؟ سنا تو یہ تھا کہ چین میں پایا جاتا ہے مگر اب پاکستان میں بھی اس کے اثرات پائے جارہے ہیں ؟

میں نے کہا کرونا ایک وائرس(بیماری) ہے ۔یہ وائرس ممالیہ جانوروں اور پرندوں میں مختلف معمولی اور غیر معمولی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ انسانوں میں سانس پھولنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ عموماً اس کے اثرات معمولی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کسی غیر معمولی صورت حال میں مہلک بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاج یا روک تھام کے لیے اب تک کوئی تصدیق شدہ علاج یا دوا دریافت نہیں ہو سکی ہے۔ کرونا وائرس کی عام علامات میںکھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری)، الٹی، اسہال اور تھکاوٹ شامل ہیں۔ شدید انفیکشن نمونیہ، سانس نہ آنے یہاں تک کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک دوست نے کہا بھائی اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ کیونکہ آپ کہہ رہے ہو کہ ابھی اسکا علاج بھی دریافت نہیں ہوا ۔میں نے جواب دیا کہ اس سے بچنے کا فی الحال ایک ہی حل ہے اور وہ ہے احتیاط۔ تمام لوگ ان احتیاط پر عمل کرکے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی اس بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ آپ خود ان ہدایات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کا بولیں تو انشا اللہ ہم اس وبا ء سے بچ سکتے ہیں۔

٭اپنے منہ پر ماسک پہن کر رکھیںکیونکہ کورونا اتنا چھوٹا ہے کہ یہ ماسک سے نہیں نکل سکتا۔
٭ کورونا وائرس 10منٹ تک ہاتھوں میں زندہ رہتا ہے اور ہاتھوں ہاتھوں کو بار بار دھونے سے یہ مرجاتا ہے۔
٭کورونا وائرس کپڑے پر پڑے تو 9گھنٹے زندہ رہتا ہے ۔ کپڑے استری کرنے ، دھونے یا دھوپ میں رکھنے سے بھی مر جاتا ہے۔
٭گندے ہاتھوں سے ناک، آنکھ اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا۔
٭متاثرہ افراد سے براہ راست اور ان کی استعمالی چیزوں سے دور رہنا۔
٭ کورونا سے بچنے کے لیے ٹھنڈی اشیاء اور آئسکریم وغیرہ سے پرہیز کریں۔
٭ کورونا سے بچنے کے لیے رش والی جگہ پر نہ جائیں۔

کورونا سے کی وجہ سے پورے ملک کے تعلیمی ادارے بند کیا جا چکے ہیں۔ مدرسے ، میرج ہال سمیت سیاسی و مذہبی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حتٰی کہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔ پاکستان میں ہی نہیں سعودی عرب میں تو عمرہ اور طوفٰ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔کورونا نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے ۔مسلمان ہونے کے ناطے میں تو اس کو بھی اپنے رب کی طر ف سے ایک امتحان سمجھتا ہوں کیونکہ دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے اور مستقبل میں ہوگا وہ میرے رب کی مرضی سے ہوگا۔ جب میں نے یہ سنا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ دھو ، منہ ناک میں پانی ڈالواور اپنا چہرہ دھو تو میرے ذہن میں فوراً یہ آیت آئی” فبای الاء ربکما تکذبان ”کیونکہ مسلمان جب نماز پڑھتا ہے تویہ سب کچھ کرتا ہے اورایک بار نہیں دن میں پانچ مرتبہ کرتا ہے۔سننے میںآیا ہے کہ چین میں کچھ لوگوں نے نماز شروع کردی ہے۔

جو لوگ حکومت سے یہ کہتے ہیں کہ” کورونا” کا کچھ کرو نا تو میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ حکومت نے احتیاطی اقدامات جو عوام کو کرنے کا حکم دیا اس پر تو سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے مگر عملی اقدامات جو حکومت کے کرنے کے ہیں وہ بھی کریں نا۔کورونا کے روک تھام کے سپیشل ماسک تو دور کی بات سادہ ماسک بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگئے ہیں۔ ہاتھ دھونے کے لیے سینٹائزر پہلے نمبر پر تو مل نہیں رہے اور اگر مل رہے ہیں تو ڈبل ٹرپل قیمت پر مل رہے ہیں جو غریب کی پہنچ میں نہیں۔ حکومت کا بڑے شہروں میں نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس چیک کرنے کی کٹ مہیا کرنافرض بنتا ہے۔ زندگی غریب کی بھی اتنی قیمتی جتنی امیر کی ۔ حکومت کو کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے بنیادی مرکز صحت میں بھی اقدام کرنا ہونگے۔

کورونا وائرس چاہیے کسی ملک نے چھوڑاہے یا یہ وباء پھیلی ہے مگر یہ ہم سب کا اللہ کی طر ف سے امتحان ہے کیونکہ ہم لوگ اللہ کی طرف سے غافل ہوتے جا رہے تھے۔ جہاں خواتین نے پردہ کرنا چھوڑا تھا اب وہاں خواتین تو ایک طرف مرد حضرات بھی منہ ڈھانپ کر گھوم رہے ہیں۔ مجھے ایک دوست کی یہ بات بہت پسند آئی کہ جب ہمارے مسلمان خواتین وحضرات ہاف بازو کے کپڑے پہننے لگے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ڈینگی بھیج دیاجس کے خوف سے سب لوگوں نے مکمل لباس پہننا شروع کردیا تھا اور اب جب پردہ ختم ہوتا جارہا تھا تو اب” کورونا”آگیا جس نے سب مرد وحضرات کو نقاب پہنا دیا۔
میں تو یہی دعا کروں گا کہ اللہ ہمارے ملک کو اس بیماری سے نجا ت دلائے۔ آمین
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:
Lockdown
Previous Post لاک ڈاؤن
Next Post کورونا سے عالمی معیشت پر اثرات عارضی ہوں گے، آئی ایم ایف
IMF

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.