geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ لاک ڈاؤن، فورسز کا فلیگ مارچ، خلاف ورزی پر متعدد افراد زیر حراست

March 23, 2020 2 1 min read
Rangers
Share this:

Rangers

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جب کہ صوبے بھر سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سندھ حکومت کے احکامات کے بعد دفعہ 144 نافذ کرکے حیدرآباد ، سکھر ، سانگھڑ، مٹیاری ،شکارپور ٹنڈوالہ یار، جیکب آباد ، بدین سمیت تمام اضلاع کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

صبح لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کےلیے پولیس اور رینجرز نے تمام اضلاع میں فلیگ مارچ کیا، اس دوران پولیس موبائل سے اعلانات بھی کیے گئے کہ شہری بلاضروت گھر باہر نہ نکلیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، شہری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے غیر ضروری نہ باہر نہ نکلیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر قید اور جرمانے کیے جائیں۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرکے 5 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ حیدرآباد میں نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کئی مقامات پر ان کی پٹائی بھی لگائی۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر7 افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں شہر کے مختلف علاقوں بلاجوازگھومنے پر 2 افراد جب کہ مینارہ روڈ کے ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد کو حراست میں لیا گیاہے، ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے ہوٹل مالک کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔

دوسری جانب رات 12 بجتے ہی لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد کراچی میں شارع فیصل، صدر، عزیزآباد، گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پاک فوج رینجرز اور پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

لاک ڈان کی خلاف ورزی پر شہریوں کو موقع پر سزائیں بھی دی گئیں جب کہ متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، متعدد جگہوں پر شہریوں کو خلاف ورزی کرنے پر سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کے ساتھ ڈنڈے بھی کھانے پڑے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد تقریباً 800 تک جا پہنچی ہے اور پنجاب حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔

سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے، لاک ڈاؤن کے تحت شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

Share this:
Pakistan Day
Previous Post کورونا وائرس؛ یوم پاکستان آج سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے
Next Post کرونا وائرس قدرتی آفت یا حیاتیاتی حملے کا نتیجہ
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.