geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا ایک امتحان

March 23, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : طوبی بیگ

جھیل بلکاش، قازقستان کے جنوب میں ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی پندرہویں بڑی جھیل ہے۔ سن 1339 میں ایک بحری جہاز سامان لوڈ کرکے کریمیا کے ساحل کی جانب روانگی کی تیاری میں تھا کہ ایک حبشی غلام نے جہاز کے مالک سے ڈرتے ڈرتے، جہاز میں موجود بیشمار چوہوں کی شکایت کی۔ مالک نے جھڑکتے ہوئے کہا کہ دفع ہوجاؤ؛ غلاموں کی یہی زندگی ہوتی ہے۔ کریمیا کے ساحل تک پہنچتے پہنچتے، آدھے سے زیادہ عملہ جسم پر سیاہ آبلوں یا نمونیہ کا شکار ہو چکا تھا۔ وہاں سے جہاز اٹلی کے ساحلوں تک پہنچا تو محض سرانڈ مارتی لاشیں تھیں؛ بندرگاہ پر موجود عملے نے جہاز کو واپس سمندر میں دھکیل دیا لیکن جب تک دیر ہوچکی تھی؛ چوہوں کے اوپر موجود مکھیاں جن کے پیٹ میں بلیک ڈیتھ یعنی طاعون پھیلانے والا جراثیم یرسینیا پیسٹیس پل رہا تھا، یورپ میں داخل ہوچکا تھا۔ 1347 سے لیکر 1351 تک لگ بھگ بیس کروڑ لوگ اس عفریت کا نوالہ بنے اور اگلے دو سو سالوں تک یورپ کی آبادی واپس پہلے والے شمار میں نہ آسکی۔انسانی تاریخ میں ایسی وبا اور بھیانک موت کی مثال نہیں ملتی۔

کرونا وائرس اس سال کا “تحفہ” ہے۔ ہر ملک میں اس کے بارے میں طبی معلومات اتنی پھیل گئی ہیں کہ دہرانا، قارئین کو بور کرنے کے مترادف ہوگا لیکن اہم بات یاد رکھیں کہ اگر آپ میں سے 100 لوگوں میں یہ وائرس آ جائے تو 87 کو کچھ نہیں ہوگا جبکہ آپ میں سے 13 میں خشک کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے، جبکہ 4 کی حالت خطرے میں جاسکتی ہے۔ اب اگر آپ جنوبی پنجاب سے ہیں تو کشمور سے لیکر وہاڑی تک ایک نشتر ہسپتال ہے جس کے پاس دس وینٹیلیٹر ہوں گے۔ اگر اس علاقے کے تین کروڑ لوگوں میں سے محض دس ہزار میں بھی وائرس پھیل گیا اور ان میں سے محض چار سو کی حالت خطرناک ہوئی تو وہ کہاں داخل ہوں گے؟ کہیں بھی نہیں؛ محض قبرستان!اور اگر تعداد ہزاروں لاکھوں میں پہنچ جائے تو سوچیں!

تو کرونا کا علاج ہے اس سےبچاؤ؛ مصافحہ مت کریں، گلے مت لگائیں اور کسی ایسے بندے کے پاس نہ بیٹھیں جو یورپ یا ایران سے آیا ہو، یا جسے کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دقّت ہو۔ بیس سال سے ڈاکٹری کرتے ہوئے میں آپکو تنبیہ کردیتا ہوں کہ کرونا (خدانخواستہ) پاکستان میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے مرد حضرات کے باعث پھیلے گا کیونکہ خواتین حفاظتی عمل پر اپنے اور بچوں کے لئے زیادہ احتیاط کرتی ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کم امیونٹی کے حامل ہیں، دوسرا یہ خود کو بڑا سیانا سمجھتے ہیں اور اس سیانا پن کا سبب “سیانوں” کی کہی گئی دس پندرہ کہاوتیں ہیں جنھیں موقع بے موقع استعمال کرتے رہتے ہیں اور تیسری وجہ یہ بلاوجہ بہادر بنتے ہیں اور علاج یا احتیاط کی بجائے کہتے ہیں کہ “الّلہ مالک ہے” لیکن جب شوگر سے پاؤں کٹتا ہے یا فالج سے آدھا جسم معذور ہوتا ہے تو بہادری دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور انکا رونا دھونا، خدا سے شکوے کرنا، ڈاکٹروں کو ڈاکو کہنا، دیکھنے لائق ہوتا ہے اور پھر انھیں یاد آتا ہے کہ “بہادر” بننے کی بجائے بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرلیتے تو اچھا تھا۔ موت کا ایک دن تو مقرر ہے لیکن یہ مقرر نہیں کہ موت بغیر سالوں کی تکلیف کے آئے، ایک دم آئے یا تل تل مارے۔گستاخی معاف لیکن مجھے ذاتی طور پر ڈر ہے کہ ایسے ملنے ملانے والے بزرگ باہر سے وائرس لا کر پورا گھر تباہ کردیں گے۔ اس لئے ان کی “بہادری” کو کنٹرول کرنے اور ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسکے بعد سب سے اہم بات ہے غریبوں اور بےکسوں کی مدد کی۔ ایشیا سے لیکر یورپ میں طاعون اس لئے پھیلا کہ چوہوں اور مکھیوں کا سامنا غریبوں کو تھا امیروں کو نہیں۔ غریب مرتے رہے، امیر دیکھتے رہے اور جب امیر لپیٹے میں آئے تو انھوں نے ہاتھ پیر مارے مگر دیر ہوچکی تھی۔ یہی حال کرونا کا ہے۔ ایک سیٹھ سارے سیناٹائزر اور صابن خرید سکتا ہے لیکن اگر اسکا مالی اور ڈرائیور ان چیزوں سے محروم رہا تو وہ مالی، وائرس سیٹھ کے گھر پہنچا دے گا۔

دوسرا مسئلہ ہوگا بھوک؛ جو مزدور روز کماتا اور کھاتا ہے، بازار اور کاروبار بند ہونے سے وہ اور اسکے بچے بھوکے مریں گے تو کیا وہ انھیں مرتا دیکھے گا؟ ہرگز نہیں! یہ مزدور ایسے ہی اکھٹے ہوکر امیروں کے گوداموں تک پہنچیں گے جیسے انقلاب فرانس میں ملکہ میری اینٹونئٹ کے پاس پہنچے تھے اور اس ملکہ نے کہا تھا Then let them eat brioches کہ روٹی نہیں ہے تو انڈہ پراٹھا کھاؤ (کہاوت میں مشہور کیک ہے لیکن اصل میں brioche مکھن اور انڈے سے بنی روٹی ہوتی تھی) اور پھر گلیوں میں عدالتیں لگیں؛ جن کے گال بھرے ہوئے تھے انھیں خوش حال جان کر انکی گردنیں اڑا دی گئیں۔ ایسے ہی ہمارے ملک کے یہ بھوکے مزدور، امیروں کے گودام لوٹیں گے، انکے گھروں میں آکر ذخیرہ اندوز کیا گیا سامان چھین لیں گے۔ اور پھر وہ خونی انقلاب آئے گا جس کی دھائیوں سے پیشن گوئی کی جارہی ہے۔

بہتر یہی ہے کہ انکا خیال رکھا جائے؛ دو وقت کی روٹی کسی کو دینے سے کسی کی دولت میں کمی نہیں آتی۔ جو لوگ وائرس کا شکار ہوکر گھر میں محدود ہیں وہ آپکے لئے باعث رحمت ہیں ورنہ باہر آکر سب میں پھیلا سکتے ہیں؛ انکے گھر میں کھانا اور دوائیں پہنچائیں جب تک وہ صحتمند نہ ہوں۔
Coronavirus Patient

حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے؛ گالیاں زرداری کو نکالیں یا نواز کو یا عمران کو، اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ امریکہ جیسی بڑی اکانومی تک کے ہاتھ کھڑے ہوچکے ہیں۔ یہ جنگ ہم نے خود لڑنی ہے۔ وبا انسانیت کا امتحان ہے؛ اپنے وسائل سے دوسروں کو بھی “نقل لگوا کر” اس امتحان میں ایسے ہی پاس کروائیں جیسے قابل دوست، کمرہ امتحان میں کمزور دوست کو کروانا ہے۔ دعا ہے کہ اس امتحان میں ہم سب پاس ہوں اور انسانیت کی جیت ہو، ناں کہ کرونا سے لڑتے لڑتے انسانیت ہار جائے۔

تحریر : طوبی بیگ

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post امریکی وزیر خارجہ کا ہنگامی اور غیر معمولی دورہ افغانستان
Next Post ادب نگری
Literature

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.