geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا کی وباء نے پوری دنیا میں 16 ہزار افراد کی جان لے لی: ڈبلیو ایچ او

March 24, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ ‘کرونا اپ ڈیٹس’ کے مطابق آج منگل 24 مارچ تک کرونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں 16 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل سوموار کو مزید سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ سوموار تک ہلاکتوں کی تعداد 15،189 تھی۔ ان میں سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہیں۔ یورپ میں 9 ہزار 197 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ صرف اٹلی میں کرونا سے ہونے والی اموات 5476 بتائی جاتی ہے۔ چین میں 3270 اور اسپین میں 2182 ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 17 ہزار 238 نئے کیس سامنے آئے جب کہ 1395 افراد ہلاک ہوگئے۔ گذشتہ روز اٹلی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید پانچ ہزار کا اضافہ ہوا اور ایک دن میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ کر 64 ہزار ہوگئی ہے۔

پیر کے روز چین نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کا ملک میں مقامی سطح پر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم بیرون ملک سے آنے والے 39 افراد میں کرونا کے مریض پائے گئے۔ ان میں سے 10 شنگھائی اور 10 بیجنگ میں سامنے آئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے 9 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں یہ تمام کرونا کے مرکز ووہان میں ہی ہوئی ہیں۔ چین کے کرونا سے متاثرہ صوبہ ہوبی میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف آنے لگی ہے۔

چین نے کرونا وائرس کی ویکسین پر کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دنیا بھر کے سائنس دان مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنے کی دوڑ میں ہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ایک فوری پیشرفت میں سپین میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 462 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں طبی سامان کی رسد کی ترسیل کے لیے فوج کی مدد
برطانیہ نے کہا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے والے عملے کی مدد کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔اسپتالوں اور طبی مراکز تک ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔

وزیر صحت میٹ ہینکوک نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ لاکھوں ذاتی حفاظتی اشیاء کی تقسیم اور فراہمی شامل ہیں کا کام فوج کو سونپا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں میں سے لاکھوں اضافی اشیا پہلے ہی اسپتالوں، ایمبولینسوں، پبلک کلینکوں، طبی نگہداشت مراکز دیگر صحت کی تنصیبات تک پہنچا دی گئی ہیں۔

جنوبی کوریا میں سب سے کم کیسز
جنوبی کوریا میں کرونا کے نئے کیسز میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کل پیر کو جنوبی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ 29 فروری کے بعد اب تک کرونا کے سب سے کم کیس سامنے آئے ہیں۔

کوریائی مراکز برائے انسداد امراض نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 64 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 8961 ہوگئی۔ اموات کی تعداد میں ایک سے 110 تک اضافہ ہوا۔

جرمنی میں زیادہ ہلاکتیں
جرمنی میں پیر کے روز رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ایک اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 22،672 کیسوں تک پہنچ گئی گذشتہ روز جرمنی میں 86 کی اموات ہوئیں۔

تھائی لینڈ میں نئے انفیکشن
تھائی لینڈ میں وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کے 122 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن سے کیسز کی مجموعی تعداد 721 ہو گئی ہے۔

جمہوریہ چیک میں پہلی موت
جمہوریہ چیک میں وزیر صحت ایڈم ووجٹک کے اعلان کے مطابق اتوار کو کرونا وائرس سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی۔

ووجٹک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریہ چیک میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کی عمر 95 سال ہے۔ اسے 18 مارچ کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Share this:
Coronavirus in Gaza
Previous Post غزہ میں کرونا وائرس پاکستان سے آیا
Next Post فرانس میں کرونا سے ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ
Coronavirus Patient

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.