geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خوف چھوڑیں احتیاطی تدابیر اپنائیں

March 26, 2020 2 1 min read
Coronavirus in Pakistan
Share this:

Coronavirus in Pakistan

تحریر : حافظ امیر حمزہ

آج موجودہ حالات میں وطن عزیز ”اسلامی جمہوریہ پاکستان”سمیت پوری دنیا میں بسنے والے تمام افراد اس عالمی وبا ”کرونا وائرس”کے پھیلتے ہوئے اثرات کی وجہ سے پریشان اور افراتفری کی حالت میں مبتلا ہیں اور اس” کرونا وائرس” نے بہت سے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے،جس کی وجہ سے ہزاروں افراد اس دنیا فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔(اناللہ وانا الیہ راجعون)

پریشانی اور افراتفری کے ان حالات میں تمام ممالک کی حکومتوں نے اپنے اپنے شہریوں کی حفاظت اور اس پھیلتی ہوئی بیماری کی روک تھام کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر جاری کی ہوئی ہیں، کہ جن کو اپنا کر اس خطرناک وائرس سے باآسانی محفوظ ہوا جا سکتا ہے۔ ان حالات میں بھی بعض لوگ حکومتی احتیاطی تدابیر کو مذاق قرار دیتے ہوئے سنی ان سنی کر دیتے ہیں، جو کہ سراسر غلط روش ہے اور ہمارے دین اسلام کے بھی منافی رویہ ہے کیونکہ ہمارے پیارے آقا کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس علاقے میں کوئی وبا (بیماری) پھیلی ہوئی ہو اس علاقے کی طرف کوئی سفر نہ کرے اور جو ایسے علاقے میں موجود ہو وہ وہیں ٹھہرا رہے۔ وہاں سے کوچ کر کے کسی اور علاقے کی طرف نہ جائے۔ جیسا کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ انھوں نے ملک شام کی طرف رخت سفر باندھا تو راستے میں جب سراغ نامی مقام پر پہنچے تو انہیں خبر ملی کہ ملک شام میں طاعون کی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ یہ سن کر سیدناحضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ٹھہر گئے اور سیدناعبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم کسی ایسے علاقے کے بارے میں سنو کہ وہاں پر کوئی وبا(بیماری) پھوٹ پڑی ہے تو وہاں مت جائو اور جب کسی ایسی جگہ پر وبا پھوٹ پڑے کہ تم وہاں موجود ہو تو تم وہاں سے فرار اختیار مت کرو۔ (بخاری و مسلم) یہ سن کر سیدنا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اس علاقے کی طرف نہیں گئے بلکہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا اور وہیں سے واپس آ گئے۔

اس لیے ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ حکومتی پالیسیوںاور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور صبح و شام کے اذکار کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کریں،جو کہ ایک مسلمان مومن کا ہتھیار ہے جیسا کہ سیدنا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ اور شام کے وقت تین مرتبہ ان کلمات کا اہتمام کرے گا،اسے دنیا کی کوئی چیز بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ کلمات یہ ہیں: ”بسم اللہ الذی لا یضر مع السمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم” ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے کہ جس کے نام سے آسمان و زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی ذات سننے والی اور جاننے والی ہے۔ (ابو دائود)

اسی طرح اگر کسی مریض کو کسی بیماری میں یا کسی تکلیف میں مبتلا دیکھو تو اس دعا کا بھی اہتمام کرو جو کہ سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص کسی کو آزمائش میں مبتلا دیکھے تو اگر وہ ان کلمات کا اہتمام کرے گا تو اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کو اس آزمائش سے محفوظ فرما لیں گے، وہ کلمات یہ ہیں ”الحمدللہ الذی عافانی مماابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا”ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی ، جس میں تجھے مبتلا کیا اور اس نے مجھے اپنے پیدا کیے ہوئے بہت سے لوگوں پر بڑی فضیلت بخشی ہے(سنن ترمذی)۔ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی بھی کثرت سے تلاوت کی جائے۔ کیونکہ اس قرآن مجید کو بھی رب العزت نے شفاء کہا ہے، اس لیے کو بھی اپنے شب و روز میں جگہ دی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ کی ہم پر رضا مندی ہو۔

آج وقت ہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اور ذکر و اذکار کا اچھے طریقے سے اہتمام کریں گے، تو ان شاء اللہ العزیز ہمارے معاشرے، ہمارے پیارے ملک وطن عزیز ”اسلامی جمہوریہ پاکستان” کو اللہ تعالیٰ اس خطرناک بیماری” کرونا وائرس” سے نجات دلا کر محفوظ فرما دیں گے لیکن یہ تب ہی ہو گا جب ہم خوف وہراس پھیلانے کی بجائے ان ”احتیاطی تدابیر” کو اپناتے ہوئے اپنے روز و شب گزاریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اور تمام انسانوں کو اس آفت و آزمائش سے محفوظ فرمائے آمین یا رب العالمین۔

 Hafiz Ameer Hamza
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ

Share this:
POA
Previous Post کورونا وائرس قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے حکومتی ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔ اقبال قاسم
Next Post امریکا میں اموات ہزار سے زائد ہو گئیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا سے پہلی ہلاکت
America Corona Deaths

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.