geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مساجد پر پابندی نہیں لگانا چاہتے، عوامی تحفظ کیلے اقدامات کر رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

March 27, 2020 1 1 min read
Shah Mahmood Qureshi
Share this:

Shah Mahmood Qureshi

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مساجد پر پابندی کوئی نہیں لگانا چاہتا مگر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے صوبے اور مرکز رابطے میں ہوں گے جب کہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرز کو محفوظ کرنے کے لیے فیصلے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشینوں کا آرڈر دیا ہے، پی سی آر کی نئی مشینز خرید رہے ہیں جس سے ٹیسٹنگ کی استعداد دوگنی ہوگی جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی بحال رکھنے کے لیے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات کی گئی ہیں، سب مل کر آگے بڑھ رہے ہیں،کل اجلاس میں وزرائے اعلیٰ بھی تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں نمائندے نامزد کرنے کے لیے کہا گیا ہے، تمام سینٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں قائم ہوں گے جب کہ وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام علما اور صوبوں نے اتفاق کیا کہ اجتماعات سے گریز کیا جائے، اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کو محدود کیا جائے لیکن اجتماعات کے معاملے پر عوام کو ذہنی طور پرقائل کرنا پڑے گا، صرف نوٹیفکیشن نکالنے سے اجتماعات کا معاملہ حل نہیں ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مساجد پر پابندی کوئی نہیں لگانا چاہتا، ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل وزیر مذہبی امور کو سعودی حکام کی جانب سے خط آیا ہے، سعودی حکام نے خط میں کہا کہ حج سے متعلق اپنی تیاریوں کو روک لیں، سعودی حکام نے کہا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، فی الحال حج کی ادائیگی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Share this:
China Corona Testing Kits
Previous Post چین سے مزید 56 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس، دیگر طبی سامان پاکستان پہنچ گیا
Next Post سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Shahid Khaqan Abbasi

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.