geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانپ اور مینڈک

March 28, 2020March 28, 2020 0 1 min read
Imran Khan and Sardar Usman Buzdar
Share this:

Imran Khan and Sardar Usman Buzdar

تحریر : روہیل اکبر

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار شروع دن سے یہی کہہ رہے ہیں کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط کرنی ہے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرلیں مگر قوم مانی نہیں پھر لاک ڈاؤن کرنا پڑا مگر اب بھی ہم احتیاط نہیں کر رہے گھروں میں بیٹھنا ہمارے لیے مشکل ہے ہم سارا دن مٹر گشت کرنے کے عادی ہیں اشارے توڑنا ہماری فطرت میں شامل ہے بہت مشکل سے ہم نے اپنے آپ کو ہیلمٹ کا عادی بنایا جسکی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کے بعد زخمی ہونے والوں کا رش کم ہوا ہم لوگ اس وقت تک قانون پر عملدرآمد نہیں کرتے جب تک جرمانے اور سزائیں ہمیں نہ دی جائیں بلکل اسی طرح ہم کرونا کے حوالہ سے کی جانے والی حکومتی پابندیوں کو بھی نہیں مان رہے یہی وجہ ہے کہ یہ موذی مرض پھیلتا جارہا ہے کیونکہ ہم اس کو کسی خاطر میں نہیں لارہے جب یہ بڑھے گا تو پھر ہم ڈر کر بیٹھ جائیں مگر اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی اگر کسی کو معمولی سا زکام بھی ہوگا تو وہ کرونا کے ڈر اور خوف سے مر جائیگا اس لیے اب بھی موقعہ ہے کہ ہم اس مرض کو سنجیدہ لیں اور احتیاط شروع کردیں ورنہ اس بیماری کا ڈر اور خوف ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا بلکل سانپ اور مینڈک کی کہانی کی طرح ایک سانپ اپنے زہر کی تعریف کررہاتھا کہ میراڈسا پانی نہیں مانگتا پاس بیٹھا مینڈک اس کا مزاق اڑا رہاتھا کہ لوگ تیرے خوف سے مرتے ہیں زہر سے نہیں دونوں کا مقابلہ لگ گیاطے یہ پایا کہ کسی راہگیر کو سانپ چھپ کے کاٹے گا اور مینڈک سامنے آئے گادوسرے راہگیر کو مینڈک کاٹے گا اور سانپ سامنے آئیگااتنے میں ایک راہگیر گزرا اس مسافر کوسانپ نے چھپ کے کاٹا جبکہ ٹانگوں سے مینڈک پھدک کے نکلاراہگیر مینڈک دیکھ کے زخم کھجا کے تسلی سے چل پڑا خیر ہے۔

مینڈک ہی تھا کیافرق پڑتا ہے دونوں اسے دور تک جاتا دیکھتے رہے وہ صحیح سلامت چلا گیادوسرے راہگیر کو مینڈک نے چھپ کے کاٹا اور سانپ پھن پھیلا کے سامنے آگیامسافر دہشت سے فوری مر گیاجس طرح کرنا سے اموات ہورہی ہیں بلکل اسی طرح دنیا میں ہرروز ہزاروں افراد مرتے ہیں جن کو دیگر امراض ہوتے ہیں یاکوئی بھی مرض نہیں ہوتاجبکہ کرونا کی شرح اموات اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہے لیکن اگر ہم نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد شروع نہ کیا تو پھر سانپ اور مینڈک والا کھیل شروع ہوجائیگاکیونکہ خوف اور مایوسی سے انسان کی قوت مدافعت ختم ہوجاتی ہے جوکسی بھی بیماری سے لڑنے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے صرف احتیاط سے اب تک کرونا کے ہزاروں مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں کرونا چھوت کا مرض ہے ایک دوسرے سے لگتا ہے احتیاط ضرور برتیں لیکن اس خوف کو ذہن میں بٹھا کے موت سے پہلے اپنی زندگی کوموت سے بدتر نہ کریں جینے کی امنگ خود میں پیدا کریں گے تو کوئی وائرس آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کرونا کی بیماری کے متعلق پی ٹی آئی ڈاکٹرز فورم پنجاب کی صدر ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ملک نے نشانیاں اور احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔

اگر کسی میں ظاہر ہوں تو اسے فوری طور پر ہیلپ لائن یا ہسپتال رابطہ کرنا چاہیے تاکہ اسکی زندگی کو بچایا جاسکے کرونا کی یہ آٹھ علامات ہم یہاں درج کیے دیتے ہیں 1۔ تیز بخار (لازمی)،2۔ سوکھی کھانسی (لازمی،بلغم والی کھانسی نہیں)،3۔ گلے کا سوج جانا (لازمی)،4۔ سانس لینے میں مسئلہ ہونا (زیادہ تر کیسز میں)،5۔ سر میں تیز درد (زیادہ تر کیسز میں)،6۔ آنکھوں کا سرخ ہونا (زیادہ تر کیسز میں)،7۔ نزلہ زکام (زیادہ تر کیسز میں)،8۔ جوڑوں میں درد، جسم میں درد (زیادہ تر کیسز میں)اگر نزلہ زکام گلا درد ناک بہہ رہی ہے تو کرونا نہیں صرف بخار ہے اور بلغم والی کھانسی تو بھی نہیں نزلہ زکام بہتی ناک کے ساتھ سر درد ہے تو بھی کرونا نہیں۔ بخار کے ساتھ نزلہ زکام، بہتی ناک جسم درد ہے تو بھی کرونا نہیں۔اب ہم آتے ہیں احتیاطی تدابیرکی طرف اورسب سے پہلے اللّٰہ سے رجوع کریں،1۔ گرم پانی کا استعمال کریں جب بھی پانے پیئیں،2۔ نمک والے غرارے یا ڈسپرین والے غرارے،3۔ گھر میں داخل ہوتے ہی ہاتھ دھوئیں صابن سے (الکوحلک سینیٹائزر اتنا بہتر نہیں جتنا صابن)،4۔ گھر میں آتے ہی کپڑے تبدیل کریں،5۔ ماسک عام لوگوں کے لئے ضروری نہیں اگر آپکو کوئی بھی نزلہ زکام ہو تو ضرور استعمال کریں احتیاطاً پہننا بہتر ہے،6۔ کولڈ ڈرنک سے بہت زیادہ احتیاط کریں،7۔ اپنے ہاتھ منہ پر مت لگائیں،8۔ پبلک جگہوں (پارک، مال) پر جانے سے گریز کریں،9۔ جتنا ہو سکے گھر پر رکیں زیادہ پبلک میں جانے سے گریز کریں اور اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

آخر میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ہمارے علاقائی صحافیوں کی طرف بھی توجہ دیں علاقائی صحافت سے وابستہ10 فیصد خوشحال افراد کے علاوہ نوے فیصد سفید پوش اور محنت کش ہیں جنکی تنخواہ ہے نہ پنشن بلکہ حصول روزگار کے تلخ زرائع ہیں وہ حکومتی طرز پر پنشن یا گریجویٹی سے بھی محروم ہیں جبکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک اس قوم کو شعور اور آگاہی میڈیا نے دی ہے۔

جان کی پرواہ کیے بغیر، پابند سلاسل ہونے کے باوجود شعور آگاہی حق سچ کی صدا اب بھی فضا میں قائم و دائم ہے توکل اللہ پر کام کرنے والے ان قلم کے مزدوروں کا لاک ڈاؤن سے آمدورفت اور وسائل روزگار مسدود ہو گے ہیں، لیکن ان مشکل ترین حالات میں رپورٹنگ اور خدمت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، علاقائی صحافیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اس لیے وفاقی اور صوبائی حکومت ہمارے ان علاقائی صحافیوں کے لیے بھی کم از کم 15 ارب کا فنڈ مختص کرے ان قلم کے مزدوروں کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ موجود نہ ہے اس لیے اس فنڈ کے اجراء میں صحیح اور مستحق افراد کا انتخاب ضروری ہے تمام علاقائی ورکنگ صحافیوں کا ریکارڈ پریس کلبز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسز میں موجود ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Coronavirus
Previous Post کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے مگر کیسے ؟
Next Post کیا خواب ہوئے ؟
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.