geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کرونا وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟

March 29, 2020 3 1 min read
Coronavirus - Laboratory
Share this:

Coronavirus  - Laboratory

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ان دنوں سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین ہارون کا ویڈیو پیغام زیر گردش ہے، جس میں سابق سفیر حسین ہارون نے انکشاف کیا ہے کہ” دنیا میں تیزی سے پھیلتا جان لیوا کرونا وائرس قدرتی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے ،کہ کوئی ایسی بیماری پیدا کی جائے جو لوگو ں میں خوف و ہراس پھیلائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ اور افواہوں کا جائزہ لینے کے بعد محسوس یہ ہوا کہ بہت سی اہم باتوں کو حذف کیا جارہا ہے ۔ 2006 ء میں امریکا کی ایک کمپنی نے حکومت سے اس بارے میںپیٹنٹ یا منظوری حاصل کی، 2014 ء میں یہ ظاہر کرنے کے لیے یہ کسی ایک جگہ سے حاصل نہیں کیا گیا ہے تو اس کی ویکسین کی پیٹنٹ ڈالی گئی لیکن اسے نومبر 2019 ء میں باقاعدہ منظور کیا گیا، اس کی ویکسین اسرائیل میں بننا شروع ہوئی ۔ اس وائرس کو بنانے کے لیے جان ہاپکنز ، گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ اکنامک فورم نے مالی مدد کی ۔کرونا کو مخصوص کوویڈ 19 نام دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا کو سینٹر آف ڈیسیس کنٹرول (سی ڈی سی) کی اجازت سے بنایا گیا، ووہان میں بیماری پھیلانے سے پہلے مذکورہ ممالک نے اس کی دوائی بنانے کی ضرورت محسوس کی اور،ایونٹ 201نامی ایک دوائی کی کمپیوٹر پر مشق بھی کی۔ اور اسرائیل نے یہ واضح اعلان کیا ہے کہ جو ملک ہمیں مانتے ہیں صرف انہیں ویکسین مہیا کی جائے گی ۔ سابق سفیر نے اس بات کی نشاندہی کرنا بھی ضروری سمجھا کہ امریکا ، چین کی ترقی سے پچھلے کچھ عرصے سے گھبراہٹ کا شکار تھا۔انہوں نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ انگلینڈ میں اس وقت ایک چینی بائیولوجسٹ کیڈک چینک کو حراست میں رکھا گیا ہے ”۔

بلاشبہ کرونا کسی سازشی ملک کے حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ دو عالمی طاقتیں چین اور امریکا اس کی ذمہ داری کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کررہی ہیں ۔ امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری جاری ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کا ایک خوفناک بائیولوجیکل حملہ تھا، چین چونکہ دنیا کے نقشے پر معاشی اورجنگی قوت بن کر ابھررہا ہے کرونا وائرس کے ذریعے شاطر امریکیوں نے اسے اچھوت بنانے کے لیے کاری وار کیا۔ اس وائرس کے اٹیک کے لیے ووہان شہر کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ شہر چائنا کے بالکل سینٹر میںہے اور یہ مرکزی ٹرانسپوٹیشن حب ہے۔ چینی حکومت کے ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکا چین میں بننے والی مصنوعات کی دنیا بھر میں ترسیل اور چینی ایجادات پر سخت پریشان ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرونا وائرس کا حملہ کروایا۔ دوسری طرف روسی سائنسدانوں نے بھی چین کے اس دعوے کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو روکنا اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اربوں ڈالرز کی ویکسین بیچ کر پیسہ کمانا ہے۔

ایران نے بھی کرونا وائرس کو امریکا کی سازش قرار دیا، ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد ایران اور چین کو نقصان پہنچانا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بھی کرونا وائرس راز کو بے نقاب کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ چین پر امریکا نے حیاتیاتی ہتھیار سے حملہ کیا ہے ، اور یہ وائرس امریکا نے چین میں پھیلایا ہے ۔ رحمن ملک کا کہنا تھاکہ دنیا میں بایولوجیکل اور کیمیکل وار فیئر اور اس کی جدید صورت سامنے آگئی ہے ، اگر بایولوجیکل وارفیئر شروع ہو گئی تو یہ ففتھ جنریشن سے نکل کر سکستھ جنریشن میں چلی جائے گی، یعنی بم استعمال نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جیب یا بریف کیس میں 5یا 7 سرنجیں لے جانی پڑیںگی۔ اسے روکنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی جانی چاہیے ۔ جبکہ متعدد امریکی اہلکار اسے”چینی وائرس ” کہہ رہے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ پومپیو اسے کئی بار”ووہان وائرس ”کہہ چکے ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ بعض امریکی شخصیات کرونا وائرس کو چین کی ساتھ جوڑ رہی ہیں ،ایسا کرنا چین کو بدنام کرنے کے مترادف ہے ۔

لیکن اس حیاتیاتی حملے اور جوابی حملے کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین میں تو شاید ایک عرصہ لگے ،فی الوقت پوری دنیا کے ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنا اور اس کے معاشی نقصانات پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ بالخصوص پاکستان جیسے محدود وسائل والے ملک میں اس وباء کو پھیلنے سے فوری روکنا بہت ضروری ہے،اس کے لیے حکومت اور عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو فریضہ اول جان کر ان پر عمل کیا جائے، احتیاطی تدابیر کے طور پر کھانسی یاچھینک آنے کی صورت میں منہ، ناک کوٹشو یا کپڑے سے ڈھاپا جائے ، اور ہاتھ کااستعمال نہ کیا جائے ۔ ٹشو استعمال کے بعد ضائع کردیا جائے اور آلودہ ہاتھ سے آنکھ، ناک یا منہ کونہ چھویا جائے ۔گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ، ہاتھوں کو صابن اورصاف پانی سے بار بار دھویا جائے ۔ بخار،کھانسی اورسانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوی طور پر ڈاکٹرسے رجوع کیا جائے۔ برادر دوست ملک چین کی بھرپور مدد اور معانت ، اور قومی سطح پرسخت حفاظتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس پر قابو پانے والا چین کے بعد پاکستان پہلا ملک ہوگا ، ان شاء اللہ۔
Rana Aijaz Hussain
تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Coronavirus Patient
Previous Post ‎ کرونا کو شکست دینے میں ناکام، عوام یا حکمران
Next Post ہمیں تو یاد ہے
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.