geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وینٹی لیٹرز کی کمی دور کرنے کے لیے حکومتی اقدامات

March 30, 2020 1 1 min read
Ventilators
Share this:

Ventilators

اسلام آباد (جیوڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کی مانگ میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ صرف پاکستان اور بھارت کو ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ملک اسی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 2200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ وہ کورونا کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید دس ہزار وینٹی لیٹرز خریدنا چاہتے ہیں لیکن عالمی سطح پر وینٹی لیٹرز کی قلت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے ایک طرف وہ پرانے وینٹی لیٹرز کو ٹھیک کروا رہے ہیں تو دوسری طرف چین سے نئے وینٹی لیٹرز حاصل کر رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ ایک ہزار کے قریب نئے وینٹی لیٹرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی

پاکستان میں میڈیکل کا سامان امپورٹ کرنے والی 250 قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندہ رجسٹرڈ تنظیم ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد نے ڈی ڈبلیو سے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت پاکستان میں بائیس کمپنیاں وینٹی لیٹرز درآمد کر رہی ہیں اور اس وقت پاکستان میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 2800 کے لگ بھگ وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ”اگر ہم مبالغے سے کام لے کر اس تعداد کو تین یا چار ہزار بھی تصور کر لیں تو پھر بھی یہ تعداد موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت ہی کم ہے۔‘‘

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کی مانگ میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔

وینٹی لیٹرز کی کمی دور کرنے کے لیے حکومتی اقدامات

مسعود احمد کے بقول پاکستان میں وینٹی لیٹرز امریکا، چین، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور یو کے سمیت مختلف ملکوں سے امپورٹ کیے جاتے ہیں، لیکن اس وقت چین کے علاوہ کہیں سے بھی یہ نہیں مل رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں موجود تمام وینٹی لیٹرز حکومت نے اٹھا لیے ہیں اور مغربی ممالک نئے آرڈرز کی سپلائی کے لیے 14 سے 16 ہفتے کا ٹائم دے رہے ہیں جبکہ چینی وینٹی لیٹرز 15 سے 30 دنوں کے اندر مل رہے ہیں: ”پاکستان کی حکومت اس مسئلے کو بہت بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ہمیں کہا ہے کہ آپ وینٹی لیٹرز منگواؤ ہم ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اسے آپ سے خرید لیں گے، وینٹی لیٹرز سمیت شعبہ صحت میں استعمال ہونے والی 62 مصنوعات پر تین ماہ کے لیے تمام ٹیکسز ہٹا دیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بھی ہیلتھ امپورٹرز کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے، میری اطلاع کے مطابق اب تک نجی شعبے کی طرف سے پانچ ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز کے لیے آرڈرز دیے جا چکے ہیں۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں ایسوسی ایشن کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ مختلف معیار کے حساب سے ایک وینٹی لیٹر کی قیمت 20 سے 40 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں میں نئے وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے اس لیے جن لوگوں نے ٹیکس ادا کر کے مہنگے وینٹی لیٹرز خریدے تھے وہ انہیں زیادہ دیر ذخیرہ نہیں کر سکیں گے: ”پاکستان میں وینٹی لیٹرز سیکٹر کی سالانہ گروتھ 15 فیصد کے قریب ہے۔ ہم تقریباﹰ 95 فیصد طبی آلات باہر سے منگواتے ہیں۔ بیرونی دنیا پر اس انحصار میں کمی لائی جانی چاہیے اور زندگی بچانے والے آلات کو ٹیکسوں میں مستقل رعایت ملنی چاہیے۔‘‘

پرانے وینٹی لیٹرز کی مانگ میں اضافہ

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سفیان احمد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ نئے وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مارکیٹ میں پرانے، استعمال شدہ لیکن ریفربشڈ وینٹی لیٹرز کا کام بھی زوروں پر ہے۔ ان کے بقول ان استعمال شدہ وینٹی لیٹرکی قیمت جو چند دن پہلے تک تین سے چار لاکھ روپے تھی اب 12 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے بقول الخدمت نے اپنے جن 10 ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کےعلاج کے لیے وقف کیا ہے ان کے لیے ہم نے حال ہی میں 30 وینٹی لیٹرز خریدے ہیں لیکن اس سلسلے میں ایک بڑا مسئلہ ان افراد کی تربیت کا ہے جنہوں نے زندگی بچانے والی اس مشین کو استعمال کرنا ہے، ”اس مقصد کے لیے ہمارے ڈاکٹرز اور ماہرین نے گائیڈ لائنز تیار کر لی ہیں اور ہم سوموار 30 مارچ سے اس ضمن میں آن لائن تربیتی کلاسیں شروع کر رہے ہیں، ہم اپنی اس سہولت کو سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ بھی شئیر کریں گے۔‘‘

پاکستان میں ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ایک اچھا پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کی کیپیسٹی بلڈنگ شروع ہو گئی ہے اور آئندہ کسی بحران سے بچنے کے لیے ہمیں صحت کے شعبے کی طرف ترجیحی طور پر اور دیانت دارانہ توجہ دینا ہوگی۔ ایک خاتون صحافی نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ جس دنیا میں 13,890 جوہری ہتھیار ہیں اس دنیا میں ایک لاکھ افراد کے لیے محض ایک وینٹی لیٹر ہے۔

Share this:
Corona in India
Previous Post بھارت: کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود ہزارہا افراد گھروں کو جانے کی کوشش میں
Next Post رحیم یار خان میں خاتون کورونا سے جاں بحق، پنجاب میں ہلاکتیں 6 ہو گئیں
Coronavirus Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.